پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی----فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہم بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس نے 22 سال سے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دے رہی ہے، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، تاہم ہم جو کر رہے ہیں صدقِ دل سے کر رہے ہیں۔
پشاور نو مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی.
انہوں نے پولیس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو مانگا میں نے انکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ ہماری کان اور آنکھ ہیں اور انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں نئی بھرتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، لیکن پولیس کسی دباؤ میں نہیں آرہی اور جو لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پشاور پراجیکٹ کا جلد افتتاح ہو جائے گا اور ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کر رہے ہیں
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔