’’کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کبھی تنہا نہیں ہوگا‘‘ترک رکن پارلیمنٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز) سفارت خانہ پاکستان، انقرہ میں 5 فروری کشمیر یکجہتی دن کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ ایک خصوصی ڈاکیومنٹری کے ذریعے کشمیر کی جدوجہد، تاریخ اور موجودہ صورتحال کو پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AK Party) کے رکنِ پارلیمنٹ، علی شاہین نے ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا کشمیر کی جدوجہد، کبھی تنہا نہیں ہوگا۔ بطور ترک بھائی ہم ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیر اگرچہ جغرافیائی طور پر اناطولیہ سے دور ہے، مگر روحانی اور اخلاقی طور پر ہمارے لیے صفر فاصلے پر ہے۔علی شاہین نے بھارت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، مگر کشمیر میں انسانی حقوق، آزادی اظہار، آزادی صحافت اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر پامال کر کے اس خطے کو ایک اوپن ائر جیل بنا دیا گیا ہے، ایسی جمہوریت دنیا کے لیے کوئی قابلِ قبول مثال نہیں ہو سکتی۔انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے تاریخی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے صدر کے مطابق ‘کشمیر ترکیہ کے لیے چناق قلعہ (Çanakkale) ہے’۔ جس طرح برصغیر کے مسلمانوں اور پاکستانی عوام نے جنگِ چناق قلعہ میں ترک قوم کا ساتھ دیا، آج ہم کشمیر کو اپنا چناق قلعہ سمجھتے ہیں اور کشمیری و پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انقرہ: ترکیے کے سینئر رکن پارلیمنٹ علی شاہین کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔