امام بارگاہ دھماکا، حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں امام بارگاہ خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں کارروائی کے دوران اس کے دو بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق اس کا مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودکش حملہ آور گزشتہ پانچ ماہ تک افغانستان میں مقیم رہا جہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملوں کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ حملے کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور ممکنہ روابط کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملہ آور
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔