Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:34:17 GMT

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

وفاقی دارالحکومت میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں، اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں، امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرتے ہوئے کم نمایاں رہیں، اپنے پاس ہر وقت شناختی دستاویز رکھیں اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں گزشتہ روز جمعہ کو خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید ہو گئے ہیں، نماز جمعہ کے دوران مسجد خدیجة الکبریٰ میں نمازی نشانہ بنے، 32 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق 121 زخمیوں میں 25 کی حالت نازک ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق  سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتیں میڈیا کی پذیرائی یا عوامی مقبولیت کے کیلئے فیصلے نہیں کرسکتیں ،عدالت کا بنیادی فرض آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے،قانون سے ہٹ کردائرہ اختیار کو اختیار کرنا یافرض کر لینا عدالتی اصولوں کے منافی ہے،عدالت نہ غیرقانونی دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے، نہ قانونی دائرہ اختیار سے دستبردار ہو سکتی ہے،دائرہ اختیار کا تعین صرف آئین اور قانون کرتے ہیں۔

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 175کے تحت ہر عدالت صرف وہی دائرہ اختیار استعمال کرسکتی ہے جو آئین یا قانون نے دیا ہو، آئین اور قانون کی مقررہ حدود سے تجاوز اختیارات سے ناجاز تجاوز کے مترادف ہے،دائرہ اختیار کے بغیر دیا گیا فیصلہ کالعدم اورغیرموثر ہوتا ہے،دائرہ اختیار کے بغیر فیصلے کو رم نان جوڈائس کے اصول  کی زد میں آتے ہیں،ہر عدالت اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار کی پابند ہے،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ ہائے اختیار الگ الگ ہیں،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے اختیارات ایک دوسرے پر حاوی  نہیں ،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ ایک دوسرے کے اختیار میں مداخلت بھی نہیں کر سکتے۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عدالت نے کہاکہ ایک ہی مقدمے پردو متوازی عدالتی دائرہ ہائے اختیار قانون میں قابل قبول نہیں،ایک ہی مقدمے میں ضمانت سپریم کورٹ اوراپیل وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چل سکتی،جہاں قانون اپیل کا حق فراہم نہ کرے وہاں فریق اپنے پسند سے نیا قانونی راستہ اختیار نہیں کرسکتا، قانون فورم شاپنگ یعنی پسند کی عدالت منتخب کرنے کے رجحان کی اجازت نہیں دیتا، صرف فریقین کی خواہش یا رضا مندی سے عدالت دائرہ اختیار استعمال نہیں کرسکتی،عدالت فریقین کی منشاء یا خواہش پر لامحدود دائرہ اختیار استعمال نہیں  کر سکتی۔

آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار