نوشکی:سندھ کےمزدوروں کی میتیں گھروں کو روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے صوبہ سندھ کے پانچ مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے سنیچر کو کہا کہ نوشکی میں غریب اور بے گناہ مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ان کے جسدِ خاکی سندھ روانہ کیے جا رہے ہیں، ایمبولینسز اس وقت راستے میں ہیں۔
بلوچستان پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ نوشکی کے گورنمنٹ ڈگری کالج کی زیرِ تعمیر عمارت سے پانچ مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد اور گھوٹکی کے ایک ہی خاندان کے چار نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت کامران احمد، شہزاد حسین، سجاد حسین اور غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق شہزاد اور سجاد سگے بھائی تھے۔ غلام عباس ان کا چچا زاد جبکہ کامران خالہ زاد بھائی تھا۔
مقتولین کے والد فیض محمد نے بتایا کہ ان تمام نوجوانوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور وہ کم عمری میں ہی گھر کا خرچ اٹھانے کے لیے مزدوری کرنے بلوچستان گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔