لاہور : صحافی زین ملک اور 16 سالہ نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )لاہور کے علاقے لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ نوجوان کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی اور وہ سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد میت کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق بسنت کے دنوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔علاوہ ازیںبسنت کے تیسرے روز پتنگ بازی کے دوران صحافی زین ملک پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ گلشن راوی کا رہائشی صحافی زین ملک مختلف چینلز میں رپورٹنگ بھی کر چکا ہے اور لاہور پریس کلب کا کونسل ممبر بھی ہے۔پتنگ بازی کے دوران گرنے کے بعد زین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زین کے سر اور ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئی جس کے باعث وہ جانبر نا ہو سکا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی تھا تاہم ان کی ناگہانی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔