نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن کی منظوری دیدی۔نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولریشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ ٹیرف کے حساب سے بجلی فرام کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی صارفین کو سہہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا، نیٹ میٹرنگ کیلیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی ہے۔ معاہدے کی خاتمے کے بعد تجدید ممکن ہوسکے گی، نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشن کے بعد سابقہ 2015 کی ریگولیشن معطل ہو جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ صارفین
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔