Jasarat News:
2026-07-24@09:17:17 GMT

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 بچوں سمیت 55 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260210-08-27
طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی سمندر برد ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 55 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے ہیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (IOM) کے مطابق یہ المناک حادثہ 6 فروری کو اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی۔لیبیائی حکام نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران صرف نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کو زندہ بچایا جا سکا ہے، جبکہ بقیہ تمام مسافر سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہو گئے۔ زندہ بچ جانے والی ایک خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں اس کا شوہر ڈوب گیا، جبکہ دوسری خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق، افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو لے جانے والی یہ کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے لیبیا کے شہر الزاویہ سے روانہ ہوئی تھی۔ سفر کے تقریباً 6 گھنٹے بعد کشتی میں اچانک پانی بھرنا شروع ہوا اور وہ سمندر کے وسط میں الٹ گئی۔ واضح رہے کہ لیبیا کا ساحل یورپ کی تلاش میں نکلنے والے افریقی تارکین وطن کے لیے ایک خطرناک ترین راستہ بن چکا ہے جہاں ہر سال سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی