نوجوانوں کی اسکل ڈیویلپمنٹ، ڈیجیٹل معیشت کیلئے ناگزیر، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب نے سرکاری نظام میں اے آئی کے مؤثراستعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے شفافیت، کارکردگی اور ریونیو نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں خودکار نظام اور فیس لیس پراسس شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعےانسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کیلئے ضروری ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اے آئی سے ریونیو لیکجز کم اور مالی نتائج بہتر ہوئے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام معیشت کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے۔ نوجوانوں کی اسکلز ڈیویلپمنٹ ڈیجیٹل معیشت کیلئے ناگزیرہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے واضح پالیسی اورمربوط حکومتی حکمت عملی ضروری ہے۔ اے آئی پبلک سروس، ریونیو اورکلائمیٹ منیجمنٹ میں اہم کردارادا کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں