شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
پارلیمان کے ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ اہم مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے، سینیٹ سیشن آج بھی لائیو اسٹریم نہیں ہو رہا، وہ تمام سینیٹرز کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرارہی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی( پی پی پی) کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے نئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پالیسی کو توانائی منتقلی کو سست قرار دیدیا۔
اس معاملے پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پہلے صرف ہماری تقریریں سنسر ہوتی ہیں، آج پورے ہاؤس کو سنسر کیا جا رہا ہے۔
اس پر رانا ثنا اللہ نے کہ اسلام آباد حملے پر تقاریر کا سلسلہ سینیٹ اجلاس کی لائیو اسٹریمنگ شروع ہونے تک روک دیتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں سینیٹر مسرور احسن نے کہا کراچی ایئر پورٹ پر ہزاروں مسافروں کی لائن لگی ہے، ٹرالی کے بھی کراچی ایئر پورٹ پر پیسے لیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔