مائیکرو فنانس بینک اور ون لنک کے درمیان اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ابھی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اس معاہدے کے تحت راست پلیٹ فارم میں افراد سے تاجروں کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ تاجروں کیو آر کوڈ ذریعے راست کے پلیٹ فارم سے فوری ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔معاہدے پر دستخط ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب اگراوالا نے کیے۔ تقریب میں ابھی فن ٹیک کے انٹرپرینیور ان ریزیڈنس کبیر نقوی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شرکت تھے۔ اس معاہدے سے ڈیجیٹل ادائیگیاں آسان اور سہل ہوجائیں گی۔ اور چھوٹے دکانداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے مہنگے نظام حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اور فروخت کی ادائیگیاں براہ راست تاجروں بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔ چھوٹے تاجروں کو نقد لین دین کے رسک سے بھی نجات ملے گی۔ اس نظام سے صارفین کی سہولت میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ اپنے کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ یا والٹ سے ادائیگی کر سکیں گے۔ مالیاتی شمولیت فنڈز کی فوری منتقلی اور شفاف ریکارڈ کی بدولت تاجروں کے لیے بہتر ‘فنانشل پروفائل’ بنانا آسان ہوگا، جو مستقبل میں ان کی مالی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ شراکت داری پاکستان میں ‘راست’ کے ذریعے تاجروں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ابھی مائیکرو فنانس بینک کی تاجروں کو بااختیار بنانے کی کوشش اور ون لنک کے قومی ادائیگیوں کے ڈھانچے کا یہ ملاپ عام کاروباری طبقے کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کے لیے ایک عملی راستہ فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مائیکرو فنانس بینک اور ون لنک کے
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔