data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-01-22
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں۔ حکمران جان لیں کہ فارم 47 سے اقتدار پر براجماں ہوکر عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔ جماعت اسلامی ملک میں بہتری کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کرے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے آئین کی بالادستی کے معاملے پر تعاون کریں گے ، کسی کو کندھا فراہم کیا جائے گا نہ اتحاد کا حصہ بنیں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی پریشان کن ہیں۔ حکمران ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن سے دہشت گردی کے کارخانوں میں اضافے کے بجائے کمی ہو۔ مجلس شوریٰ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن عامہ، معیشت ، عالمی حالات اور دیگر داخلی امور سے متعلق معاملات زیربحث آئے۔ شرکا شوریٰ نے ملک کی خارجہ پالیسی، مسئلہ فلسطین و کشمیر پر گفتگو کی۔ مجلس شوریٰ میں تنظیمی معاملات ، بدل دو نظام تحریک پر بھی گفتگو ہوئی۔ مجلس شوریٰ نے داخلی اور عالمی معاملات پر مختلف قراردادوں کی بھی متفقہ منظوری دی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں، معیشت بہتر ہوئی ہے اور نہ ہی امن قائم ہوا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کے نرغے میں ہیں، سندھ میں ڈاکو راج ہے ، کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے ، پنجاب کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ، صوبہ پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی بہتری کے دعوے اشتہارات کی حد تک ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں گورننس بہتر ہے توا سکولوں کو کیوں فروخت کیا جارہا ہے، پنجاب کا کسان سب سے زیادہ پریشان کیوں ہے؟۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے ہمیں اپنی کوششیں تیز کرنا ہوںگی، ہمیں عام آدمی کی توجہ کا مرکز بننا ہوگا، جو مسائل کے حل کے لیے آپ کی طرف دیکھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے قائدین و کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کو سراہا اور ان میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی انتخابی اتحاد کی سیاست نہیں کرے گی، ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ جماعت اسلامی کو اتحادی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہم زمینی حقائق کو مدنظر رکھ اپنی پالیسیاں بنائیں گے۔ کسی کے دباؤ میں کبھی نہیں آئیں گے۔ ہم مسلکی الجھنوں کا شکار ہوںگے نہ فروعیات میں پڑیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے معاشرے میں منشیات کے پھیلتے زہر پر تشویش کا اظہار کیا اور کارکنوں کو ہدایات دیں کہ اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اہل ِ فلسطین و کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کیا اور حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ عوامی خواہشات کے بر خلاف اقدامات سے گریز کریں۔

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی