ڈھاکا میں جماعت اسلامی کی عظیم الشان انتخابی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260211-01-13
ڈھاکا (نمائندہ خصوصی) بنگلا دیش میں انتخابی مہم کے آخری روز ڈھاکا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فقید المثال عوامی ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی نے اپنی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پورا ڈھاکا سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد مقبول عوامی رہنما امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کو دیکھنے کے لیے بے چین تھی۔ ریلی کے راستوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی جبکہ لوگوں خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد فلیٹوں اور گھروں کی بالکونیوں میں موجود تھی۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر اور عوامی رہنما ڈاکٹر شفیق الر حمن کی قیادت میں حلقہ ڈھاکا15 کے تحت اگَرگاؤں اور تالتلا کے علاقوں سے ایک عظیم الشان عوامی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان، حامیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے بھتا خوری کے خاتمے، شفاف سیاست اور منصفانہ نظام کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھتا خوری اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد ہو کر نگرانی کا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ایک منصفانہ اور محفوظ بنگلا دیش کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ریلی میں بھتا خوری سے پاک بنگلا دیش کے قیام کے عزم کے ساتھ عوام سے پہرہ دار بننے کی اپیل کی گئی۔ریلی پْرامن رہی اور مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں جماعت اسلامی بنگلا دیش
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ