data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-08-6
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کے کام کااس سال مئی میں آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی صدارت میں این ایچ اے کا اجلاس ہوا، چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو اہم امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سکھرحیدرآبادموٹر وے کے کام کا اس سال مئی میں آغاز کرنیکا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں حیدرآبادکراچی موٹر وے کی فیزیبلٹی پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ساری نظریں سکھر حیدرآباد موٹر وے پرہیں، حیدرآباد اور کراچی کی موٹرویزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کریں گے۔عبدالعلیم خان نے کہاسیالکوٹ کھاریاں موٹروے کو4 کی بجائے اب6 لین کا بنا رہے ہیں،موٹروے کو کرتار پور سے منسلک کریں گے،سکھ مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لیے کینیڈا،امریکا اور یورپ میں ” روڈ شو” کریں گے، موٹر ویز کو قابل عمل اور مفید بنانے کے لیے بڑے شہروں سے جوڑا جائے، نئی موٹرویز آج کیلئے نہیں آئندہ 30 برسوں کی ضروریات کے مطابق بنائیں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان موٹر وے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل