حکومت سندھ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دے گی، تیاریاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : سندھ کے نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، سندھ حکومت نے محکمہ کھیل کو طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں یوتھ کارڈ متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے محکمہ کھیل کو طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات
اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبے کے نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ کارڈکیلئے ایسا طریقہ کار مرتب کیا جائے جس سے صوبے کے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو ۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کروانے کا پلان ہے۔اس کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، اسکالرشپ اور اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گوندا کی کرن جوہر پرکڑی تنقید،بیوی کو مکھن لگا کر کرارا جواب
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوتھ کارڈ متعارف کروانے
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔