سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے کے باعث جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے۔سابق آرمی چیف کے سر پر بھی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا، بعد ازاں عمران خان نے 2019 میں انہیں 3 سال کی توسیع دی۔سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوئے جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی، جو اس وقت بھی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتھانہ شہزاد ٹائون کی حدود میں مافیا کی کھلی بدمعاشی،نہتے ملازمین پر فائرنگ قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے... پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس نیپرا نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے یورپ اور یوکرین کے سفارتخانوں کے زیر اہتمام تقریب ، روسی جارحیت کی شدیدمذمت فوج مخالف بیان ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قمر جاوید باجوہ سابق آرمی چیف
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔