کاروباری تنازع پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ‘فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میںکاروباری تنازع پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ عدالت نے دو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کاروباری تنازع پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا درخواست گزار نے اپنے خلاف مسلسل مقدمات کے اندراج اور ہراسانی کے خلاف درخواست دائر کی ہے،عدالتی احکامات کے باوجود گھر پر چھاپے مارے گئے، پولیس نے تاحال درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات نہیں دی ہیں،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ چیک باؤنس کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی؟ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے تحقیقات سے روکا ہوا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت نے چھاپے سے روکا تھا تحقیقات سے نہیں روکا، اپ بینک سے ریکارڈ حاصل کرلیتے، پتہ ہے کہ بندہ بیرون ملک ہے پھر بھی چھاپہ مارا گیا؟ سنگین جرم ہو تو چھاپہ مارا جاتا ہے، چیک باؤنس میں چھاپہ کیوں مارا گیا؟ اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی تحقیقات ضروری ہے، عدالت تحقیقات سے نہیں روک سکتی،درخواست گزار کو دو ہفتوں میں سرینڈر کی ہدایت کرتے ہیں، ہم تحقیقات میں مداخلت نہیں کررہے، قانون کے مطابق کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اغوا برائے تاوان درخواست گزار عدالت نے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔