عمرہ کی آڑ میں شہریوں سے فراڈ کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے عمرہ کے نام پرفراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے سرکل انسداد انسانی سمگلنگ گجرات نے عمرہ فراڈ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔
عمرہ کی آڑ میں 76 شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزمان گرفتار کیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں بد نام زمانہ ٹریولنگ ایجنسی حاجی ٹریولز کے مالکان محمد جاوید بٹ اور محمد شاہد بٹ گرفتارکیے۔
گرفتار ملزمان جاوید بٹ اور شاہد بٹ روپوش تھے جن کے نام بھی ایف آئی اے نے پی این آئی ایل میں بھی شامل کر رکھے ہیں۔
گرفتار ملزمان نے 76 شہریوں سے عمرہ کے نام پر 2 سے 3 لاکھ فی آدمی رقم ہتھیائی ہوئی تھی۔گرفتار ملزمان شہریوں کو جعلی رسیدیں اور جعلی ٹکٹس بھی فراہم کرتے تھے۔
ایف آئی اے ڈائریکٹرمحمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ ملزمان کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش تھے جنکو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سادہ لوح عوام کے ساتھ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے نام پر رقم ہتھیانا ناقابل معافی ہے اور انکو کیفر کردار تک پہنچانا ایف آئی کی ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے نام
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.