کوئٹہ، بازیاب ڈی سی نوشکی محمد حسین سے سیاسی شخصیات کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
شہر کی مختلف شخصیات نے کوئٹہ میں ڈی سی نوشکی کی رہائشگاہ میں ان ملاقات کیں اور انکی خیر و عافیت دریافت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کے دوران نوشکی سے اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ کی بازیابی کے بعد کوئٹہ شہر کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصایت کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کوئٹہ میں ڈی سی نوشکی محمد حسین کی رہائشگاہ پر ان سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء اکبر حسین زاہدی، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی غلام حسین اخلاقی، محمد یونس ہزارہ اور فرید حسین، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے حاجی محمد جواد رفیعی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مبارک ہزارہ سمیت مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیر و عافیت دریافت کی۔ واضح رہے کہ نوشکی میں ڈی سی آفس پر کالعدم تنظیم کے حملے کے دوران ڈی سی نوشکی کو اغواء کر لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں بازیاب کروا لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی سی نوشکی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔