سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260214-01-6
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی، جبکہ مرکز خضدار، بلوچستان سے 86 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ خضدار میں ایک گھنٹے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں قمبر، شہدادکوٹ، دادو، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔