چین کا بڑا اعلان، برطانوی اور کینیڈین شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بیجنگ نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی اور کینیڈین شہری منگل سے بغیر ویزا چین کا سفر کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے بعد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی
برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم نے جنوری میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چینی قیادت سے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں چینی صدر بھی شامل تھے، اور ویزا فری رسائی اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ پالیسی 31 دسمبر تک مؤثر رہے گی۔ برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لیے بغیر ویزا چین میں داخل ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں:میونخ سیکیورٹی کانفرنس: چین سے تعلقات ناگزیر مگر قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مارکو روبیو
بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد چین اور دیگر ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی اور کینیڈین شہری بیجنگ چین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی اور کینیڈین شہری چین برطانوی اور کینیڈین
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی