لطیف کھوسہ کاعدالت عظمیٰ کو خط: عمران خان کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت عظمیٰ کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنیکا حکم بھی دیا جائے۔ خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اورعوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی عمران خان کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔ لطیف کھوسہ نے خط میں اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔ خط کے مطابق عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے، طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عمران خان کے لطیف کھوسہ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی