Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:31:15 GMT

بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی

 

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کمپاؤنڈ 7 سیلز پر مشتمل ہے، جبکہ سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے۔ کمپاؤنڈ سے ملحقہ 35×37 فٹ کا لان بھی ہے جہاں وہ بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے اور دھوپ سینکتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مذکورہ کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے۔ انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا جوس بھی دیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار مکس، آلو چپس، انڈہ فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہیں۔

شام کے وقت انہیں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی حاصل ہے اور انہیں جیل میں محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق