شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے جن میں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔
عدالت کے اے ٹی سی کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ضمانت کی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :