ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے کہا ہے کہ رمضان دسترخوان کے قیام کا مقصد دور دراز علاقوں سے علاج کے لیے آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور مستحق افراد کو ماہِ صیام میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران خصوصی رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دسترخوان میں مرد و خواتین روزہ داروں کے لیے باقاعدہ افطاری اور طعام کا علحیدہ علحیدہ انتظام کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے کہا ہے کہ رمضان دسترخوان کے قیام کا مقصد دور دراز علاقوں سے علاج کے لیے آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور مستحق افراد کو ماہِ صیام میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان دسترخوان پورے مہینے جاری رہے گا، جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال کا خصوصی تعاون اس کارِ خیر میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بیت المال کی جانب سے حمید گڑھ روڈ نزد حاجی فدا پمپ، جبکہ اللّٰہ والا فاؤنڈیشن کی جانب سے ایل جی اینڈ آر ڈی آفس، کالج روڈ سکردو میں بھی خصوصی رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان دسترخوانوں کا مقصد مزدور اور مسافر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو افطاری اور طعام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان دسترخوان

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن