تاریخ میں پہلی مرتبہ چلتی ریل گاڑی پر طیارہ اتارنےکرحیرت انگیز کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول : اطالوی پائلٹ نے ترکیہ میں چلتی ٹرین پر طیارہ اُ تار کر دنیا کو حیران کردیا، رپورٹ کے مطابق 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر لینڈنگ ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔
پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ناصرف طیارہ کامیابی سے ٹرین پر اُ تارا بلکہ چند سیکنڈز کے بعد وہیں سے دوبارہ اُڑان بھر کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔کسی بھی جہاز کو لینڈ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے، لیکن تصور کریں کہ آپ کو ایک چھوٹے اور حرکت کرتے ہوئے رن وے پر لینڈنگ کرنا ہو جسے آپ جہاز سے دیکھ نہیں سکتے۔
یہ وہ کیفیت ہے جس میں اطالوی پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے اپنے زیوکو ایج 540 جہاز کو ایک حرکت کرتے ہوئی ٹرین کے آخری ڈبے پر لینڈ کرنے کا جرات مندانہ کارنامہ انجام دیا۔
بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے کوسٹا نے کہا کہ ٹرین پر لینڈنگ میرے کیریئر کے سب سے مشکل پروجیکٹس میں سے ایک تھا، اس میں سب سے بڑا امتحان یہ تھا کہ ایک بہت چھوٹے اور حرکت کرتے ہوئے رن وے پر اندھے کی طرح لینڈ کرنا سیکھنا تھا اور ایسا صرف ذہنی اور پرواز کی مہارتوں پر انحصار کرتے ہوئے کرنا تھا۔
واضح رہے کہ کوسٹا اور انکی ٹیم اس قسم کی لینڈنگ کی تیاری اور ٹیسٹ 2024 سے کر رہی تھی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ حرکت کرتی ہوئی ٹرین پر ریہرسیل ناممکن تھی، لہٰذا اسکی کامیابی کے لیے ایڈوانسڈ سیمولیشن ٹیکنالوجیز اور کنٹرول گراؤنڈ بیسڈ ریہرسیل بہت اہم تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔