اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے نائب ترجمان جوزف شیلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

With hope for strengthening peace and respect for humanity, Ramadan Mubarak to all.

امن اور انسانیت کے احترام کو مضبوط کرنے کی امید کے ساتھ، آپ سب کو رمضان مبارک۔ pic.twitter.com/WHLG4DkG0n

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 18, 2026

انہوں نے کہا کہ امن اور انسانیت کے احترام کو مضبوط کرنے کی امید کے ساتھ، آپ سب کو رمضان مبارک۔

سفارتخانے کے اس پیغام کو باہمی احترام، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

U.S. Embassy Islamabad اسلام آباد امریکی سفارتخانہ رمضان المبارک نائب ترجمان جوزف شیلر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد امریکی سفارتخانہ رمضان المبارک نائب ترجمان جوزف شیلر

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے بجٹ کے حوالے سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے