پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں عوام کو دیا جانے والا رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہوسکا۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل طریقہ کار وضع نہ ہونے سے رمضان پیکج کی تقسیم کا اختیار عوامی نمائندوں کو تفویض کیا گیا، عوامی نمائندے مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرکے سوشل ویلفیئر کو دیں گے، ڈیٹا جمع کرنے کے بعد رمضان پیکج مستحق افراد کو ملے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مستحق افراد کا انتخاب بھی عوامی نمائندے کریں گے، ڈیٹا جمع کرنے کے باعث رمضان پیکج مستحق افراد کو دینے میں مزید کئی رو ز لگ سکتے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تقریبا 13 ارب روپے مستحقین افراد میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک لاکھ 16 ہزار 394 افراد کو 12 ہزار 500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت نے رمضان پیکج کے لیے یتیم، بیوہ عورتیں اور معذور افراد اہل قرار دیئے، عارضی طور پر گھروں سے بے گھر افراد رمضان پیکج کے مستحق نہیں، پشاور میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 500 افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا، سوات میں 67 ہزار 500، مردان میں 60 ہزار 486 اور چارسدہ میں 40 ہزار سے زائد افراد کو پیکج دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کو مستحق افراد کی نشاندہی کے لیے خط ارسال کردیا ہے، امید ہے کہ چند روز کے اندر ہی رمضان پیکج کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار تک گر گیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مستحق افراد رمضان پیکج افراد کو

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود