پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی۔ رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری سکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو جائے گی۔ سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی۔ رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے، جن میں گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے بعض عازمین سے پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے مزید رقم طلب کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے تحت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔