کے ایم سی حکام کو ہدایت دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، رسائی کو آسان بنایا جائے اور ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں شہری اور سیاح ہماری تاریخ اور فن پاروں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی عظیم تاریخی اور ثقافتی وراثت کو بحال اور فروغ دینے کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تاریخی چوکنڈی قبرستان میں میوزیم اور ہیریٹیج سائٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، سولہویں صدی میں مغل دور کے دوران تعمیر کیے گئے چوکنڈی کے خوبصورت اور نفیس نقش و نگار سے مزین مقبرے اس خطے کے نمایاں آثارِ قدیمہ اور فنِ تعمیر کا شاہکار ہیں، یہ سنگِ سرخ سے تراشے گئے مقبرے کراچی کی صدیوں پر محیط ثقافتی اور فنی وراثت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے میوزیم کے قیام، حفاظتی باؤنڈری وال کی تعمیر اور کشادہ عوامی مقامات کی ترقی کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے، تاکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں، محققین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس منصوبے کا مقصد اس تاریخی مقام کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں متعدد تاریخی مقامات موجود ہیں جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے تحت شہری انتظامیہ شہر کی تاریخی شناخت کو بحال کرنے اور اپنی ثقافتی وراثت کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا،ہم کراچی کا اصل تاریخی چہرہ بحال کرنا چاہتے ہیں اور اپنی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، رسائی کو آسان بنایا جائے اور ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں شہری اور سیاح ہماری تاریخ اور فن پاروں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ میئر کراچی نے کے ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ تمام تکنیکی و انتظامی جائزے جلد مکمل کیے جائیں اور منصوبے پر عملدرآمد رواں سال کے اندر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہری انتظامیہ اسی سال شہر میں واضح اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، منصوبے کے تحت رسائی کے راستوں کی بہتری، سیاحوں کے لیے سہولیات، لینڈ اسکیپنگ اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے اقدامات شامل ہوں گے تاکہ صدیوں پرانی فنِ تعمیر کو محفوظ رکھتے ہوئے زائرین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس دورے کے موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین یونین کونسلز، ڈائریکٹر میڈیا کے ایم سی دانیال سیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرنا چاہتے ہیں بنایا جائے میئر کراچی وراثت کو کو بہتر کے لیے اور فن

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل