امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف پیش کرنا ہے، اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے 2 ریاستی حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے امریکی سفیر کے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی تھی۔
او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی، اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: او آئی سی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی