2025-07-08@11:28:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2214

«اسرائیلی آبادکاروں»:

(نئی خبر)
    دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجویز کو قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ کو جنگ بندی کی تصدیق کر دی جبکہ اسرائیل نے حماس کے اہم مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب حماس عہدے دار نے موقف اپنایا ہے کہ جنگ بندی تجویز میں ہمارے کسی مطالبے کا اسرائیل نے جواب نہیں دیا، ہمارا سب سے اہم مطالبہ جنگ اور قحط کو روکنا ہے، تحفظات کے باوجود قیادت جنگ بندی کی امریکی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی مندوب اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس ’انٹرنیشنل گلیشیئرز کانزروییشن پروگرام‘(IGCP 2025) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود 13 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی آبی تحفظ بلکہ عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قریباً نصف آبی ذخیرہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ان قیمتی قدرتی ذخائر کو شدید نقصان پہنچا...
    پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ تھرلر سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ کی موجودگی نے تقریب چار چاند لگا دیئے۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل...
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی سے متعلق امریکا کی نئی تجویز پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یہ مجوزہ معاہدہ موصول ہوچکا ہے اور اس کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے پیش کی گئی نئی جنگ بندی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے تیار کی گئی تھی، اور اسرائیل کی منظوری کے بعد ہی حماس کو ارسال کی گئی۔ ترجمان کے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعود آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم، دین، اور خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اجتماعی طور پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھا ہر شخص یہ ضرور سوچے کہ جس سچے نبی ﷺ کے ہم امتی ہیں، کیا ہم خود بھی اتنے سچے ہیں؟ انہوں نے معروف اسلامی اسکالر پیر حسان کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کلمات سے ہمیں سیکھنے اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اس لیے پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہم نے قرآن مجید پر عمل...
    پا کستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا کی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بچوں کے سروں میں گولی مارنے اور حاملہ خواتین کے ٹکڑے کردینے کے انکشافات نے اقوام متحدہ کو سکتے میں ڈال کر رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی ٹراما سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا جنہوں نے اس سال کے شروع میں غزہ کی پٹی کے یورپی اسپتال میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو آگ اور موت کی بارش سے تعبیر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی ڈاکٹر فیروز سدھوا نے کہا کہ بڑے...
    اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے، اس جنگ بندی تجویز میں 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مسودے کے مطابق قیدیوں کی رہائی دو مرحلوں میں ایک ہفتے کے دوران ہوگی، حماس کو 18 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنا ہونگی، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی مغویوں کے اہلخانہ کو بتایا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی مندوب کی نئی تجویز موصول ہو گئی ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے اور اس جنگ بندی تجویز میں 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ مسودے...
    اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اعلان سے غزہ کی جنگ کے باعث بین الاقوامی برادری اور اسرائیل کے کشیدہ تعلقات میں مزید کشیدگی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے حامل سیاست دان بیزلیل اسموٹریچ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاروں کی مزید 22 بستیاں تعمیر کرے گا۔ فلسطینی علاقے ویسٹ بینک میں اسرائیلی آباد کاروں کی بستیوں کی اقوام متحدہ کی طرف سے اس لیے باقاعدگی سے مذمت کی جاتی ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) یروشلم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے حامل سیاست دان بیزلیل اسموٹریچ نے جمعرات 29 مئی کو اعلان کیا کہ اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاروں کی مزید 22 بستیاں تعمیر کرے گا۔ فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر انڈونیشیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار فلسطینی علاقے ویسٹ بینک میں اسرائیلی آباد کاروں کی بستیوں کی اقوام متحدہ کی طرف سے اس لیے باقاعدگی سے مذمت کی جاتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔ اس...
    وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یہ تبدیلی ممکنہ طور پر عیدالاضحی کی تعطیلات اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے باعث کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق 7 اور 8 جون کو عید کی عام تعطیلات ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے دن حکومت کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا، کیونکہ اسی روز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے ، بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا ، عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں...
    اسلام ٹائمز: اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ...
    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ، واٹس ایپ، ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے جو صارفین کی پرائیویسی کے باب میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد ہی صارفین کو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی ور اس کی بنیاد ہوگا یوزر نیم۔ واٹس ایپ ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ہر صارف ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکے گا، جو حروف اور اعداد پر مشتمل ہوگا۔ اس یوزر نیم کے ذریعے آپ کسی سے رابطہ کرسکیں گے، بغیر اس کے کہ آپ کو اپنا ذاتی فون نمبر شیئر کرنا پڑے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث 7 اور 8 جون کو دفاتر بند ہوں گے، جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے قرار دیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس اور اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول طے ہے، تاہم ایک ہی دن دونوں سرگرمیاں ممکن نہیں ہوں گی۔ این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم شرکت...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ ایک عام فریم ورک پر ایک معاہدہ کیا ہے جس سے ایک مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، امداد کی ترسیل اور معاہدے کے اعلان کے فورا بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے والی ایک پیشہ ور کمیٹی کے قیام شامل ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حماس نے کہا کہ معاہدے میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور متعدد لاشوں کو سپرد کرنا شامل ہے۔ اس کے بدلے میں ثالثوں کی ضمانت پر منظور شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔ حماس نے تصدیق کی...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر کسی ممکنہ حملے سے باز رہیں، کیونکہ ایسے کسی اقدام سے جوہری معاہدے کی بات چیت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا: "ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، اور ایسے موقع پر اسرائیل کی جانب سے کوئی حملہ ناقابل قبول ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق: "ہم غزہ میں غذائی امداد بھیج رہے ہیں، یہ ایک نہایت ناگوار صورتحال ہے۔" ادھر غیر ملکی خبررساں ادارے نے...
    ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
    یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی نے صنعاء انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کو فلسطین کے لیے یمنی عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کر دیا۔ ڈائریکٹر صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مطابق حملے میں یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ ہوگیا۔ یمن کی حوثی تحریک کے رہنماء عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ممکنہ طور پر حج کے لیے یمنی عازمین کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، لیکن اللّٰہ کے فضل سے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔ عبدالمالک الحوثی نے دارالحکومت صنعاء میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ ہم...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : شہید السنوار کی کُل کائنات اذکارکارڈ تسبیح ٹافیاں كلاشنكوف اور معمولی رقم  جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔ اسرائیلی حکومت نے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ،اپ گریڈیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئیرنگ ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے...
    دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے زیراہتمام نیا پلٹن میدان میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈھاکہ کے کچھ علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، ڈھاکہ، سلہٹ، فرید پور اور میمن سنگھ سمیت ملک بھر سے نوجوان جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم بی این پی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شرکا کو سبز، پیلے اور سرخ رنگوں کی چمکیلی ٹوپیاں اور...
    ملک بھر کی طرع قلات میں 28 مئی کو یوم تکبیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم تکبیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان، معززین، اقلیتی برادری، علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہونے پر پوری قوم کا سر فخر سے بُلند قلات ریلی کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس سے کیا گیا۔ ریلی دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر...
    بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینےکے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔ بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )عید الاضحی کی آمد سے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،ویٹرنری سپیشلسٹ کی بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے مطابق مویشی منڈی میں صرف صحت مند تندرست جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی بیوپاری روزانہ کی بنیاد پر کوڑے دان خالی کریں گے ،اور بچا ہوا چارا منڈی میں نہیں رکھا جائیگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ کوڑے...
    فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نئے مزاحمتی آپریشن کے دوران غزہ کی پٹی کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک پیدل دستے کو گوریلا کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے 2 روز قبل غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں نئے انداز کا گوریلا آپریشن انجام دیتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج کے پیادہ دستوں کو اینٹی پرسنل راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے کتائب القسام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ گوریلا آپریشن عین اس وقت انجام پایا جب قابض صیہونی فورسز جنگ کے اگلے مورچوں سے واپس لوٹی...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔  I’ve seen...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔” یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
    اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
    ایک فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکام نے اس تجویز کو واشنگٹن کی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اسرائیلی حکومت اسے قبول نہیں کر سکتی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے بھی اسے مسترد کر دیا کہ حماس نے غزہ میں یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے ان کی پیشکش کو قبول کر لیا، ان کا کہنا تھاکہ جو کچھ انہوں نے دیکھا وہ ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ ہے اور یہ ان کی پیش کردہ تجویز سے مختلف ہے۔ حماس کے قریب فلسطینی عہدیدار نے...
    سٹی 42 : فیروزوالہ میں ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کی وجہ سے کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ، جبکہ 5 افراد بے حوش ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا۔ کالر کے مطابق فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی  گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر  گر گئے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔  اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور  4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا، جہاں ایک اور مزدور دم توڑ گیا  آئی جی...
    عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 5 اسرائیلی قیدی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہونگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر میں حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی کا جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر اتفاق ہوگیا۔ دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی اور 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 5 اسرائیلی قیدی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہوں گے۔ امریکی...
    اسرائیل کا آئندہ 2ماہ میں غزہ کے 75فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع “مواسی” کا نیا “محفوظ علاقہ”، وسطی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف کیا ہے، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا.(جاری ہے) چیئرمین منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں نزہت صادق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نزہت صادق کا بل کچھ شقو ں کے علاوہ منظور کرلیا ہے،گلیشیئرز سے متعلق کچھ شقو ں کو چھوڑ...
    قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے وزیر اندرونی سلامتی نے کئی اعلی غاصب اسرائیلی حکام اور بھاری سکیورٹی کے ہمراہ آج ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا بولا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے آج اپنی اہلیہ ایالا، نقب و الجلیل کے علاقے کے وزیر اسحاق فاسرلوف اور قابض اسرائیلی رژیم کے رکن پارلیمنٹ (کنیسٹ) اسحاق کریوزر کے ہمراہ بھاری سکیورٹی کے ساتھ مسجد الاقصی پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مشرقی بیت المقدس پر سفاک اسرائیلی رژیم کے غیر قانونی قبضے کی "سالگرہ" کے موقع پر قابض اسرائیلی پولیس کی کڑی حفاظت...
    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ میں غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع "مواسی" کا نیا "محفوظ علاقہ"، وسطی غزہ میں دیر البلح اور نُصیرات کا علاقہ اور غزہ سٹی کے مرکزی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ اس وقت مواسی میں تقریباً 7 لاکھ، وسطی غزہ میں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ اور غزہ سٹی میں تقریباً 10...
    کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحتِ عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے اثرات معاشرتی، ماحولیاتی اور طبی سطح پر بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 1. متعدی امراض کا پھیلاؤ کھلا کچرا مکھیوں، مچھروں، چوہوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جو ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ جیسے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بچوں اور ضعیف افراد میں انفیکشنز زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 2. ماحولیاتی آلودگی کھلے ماحول میں جلایا گیا کچرا (خصوصاً پلاسٹک) زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جیسے ڈائی آکسنز، فیورانز، اور کاربن مونو آکسائیڈ جو پھیپھڑوں اور دل کے امراض پیدا کر سکتے ہیں۔ زمین اور زیرِ زمین پانی آلودہ ہو جاتا ہے، جس...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی نے مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا، ساتھ ہی نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا گیا۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت...
    کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحتِ عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے اثرات معاشرتی، ماحولیاتی اور طبی سطح پر بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 1. متعدی امراض کا پھیلاؤ کھلا کچرا مکھیوں، مچھروں، چوہوں اور دیگر کیڑوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، جو ڈینگی، ملیریا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ جیسے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بچوں اور ضعیف افراد میں انفیکشنز زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 2. ماحولیاتی آلودگی کھلے ماحول میں جلایا گیا کچرا (خصوصاً پلاسٹک) زہریلی گیسیں پیدا کرتا ہے جیسے ڈائی آکسنز، فیورانز، اور کاربن مونو آکسائیڈ جو پھیپھڑوں اور دل کے امراض پیدا کر سکتے ہیں۔ زمین اور زیرِ زمین پانی آلودہ ہو جاتا ہے، جس سے پینے...
    غزہ کے اسکول پراسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ Post Views: 4
    غرہ(نیوز ڈیسک)غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فاہمی الجرجاوی اسکول جس میں بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی، پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔ سول ڈیفنس کی ٹیم اب بھی اسکول کے اندر موجود ہے، حملے میں 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق اسکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی...
    اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دوگنا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق...
    آئی ایس پی آر کے "دھڑکن پہ ایک ہی نام" کے عنوان سے نغمے میں "آپریشن بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے "دھڑکن پہ ایک ہی نام" کے عنوان سے نغمے میں "آپریشن بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔ دشمن یہ یاد رکھے،"ہر لمحہ تیار ہم" صرف نعرہ نہیں عزم ہے، نغمے کا مرکزی...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک مقامی صحافی اور ریسکیو سروس کا ایک سینیئر اہلکار بھی شامل ہیں۔ فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے خان یونس، جبالیہ اور نوصیرات میں الگ الگ حملوں میں 23 افراد شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملہ، خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید اسرائیلی فوج کے جبالیہ میں فضائی حملے میں جبالیہ کے مقامی صحافی حسن ماجدی ابو وردہ اور ان کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات میں ایک اور فضائی حملے میں غزہ کی سول ایمرجنسی سروس کے ایک سینیئر اہلکار اشرف ابو نار اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے۔...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج اچانک مارگلہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی، سہولیات اور مسافروں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر موجود انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ مسافروں سے براہ راست ان کی شکایات و تجاویز بھی سنی۔وزیر ریلوے نے سب سے پہلے اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور صفائی کی حالت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت...
    مزاحمتی ذرائع کے مطابق ماضی میں بطور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہونے والے ابو حمادان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی یونیفارم اور سر پر کیمرے لگائے ہوئے تھے، 17 دن اسے اسرائیلی فوجی مختلف گھروں اور سرنگوں کا جائزہ لینے کے دوران اسے اپنے آگے رکھتے تھے اور خود پیچھے موجود رہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بندوق کے زور پر فلسطینیوں کو عمارتوں اور سرنگوں میں باقاعدہ طور پر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ایک عام  سا کام بن چکا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متعدد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ فلسطینیوں کو باقاعدگی سے انسانی ڈھال بننے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق ماضی میں...
    اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو گزشتہ 2 سالوں میں دوگنا ہوگیا ہے، ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کون سے ٹیکس ختم ہونے جا رہے ہیں؟ آئی ایم ایف کے مطابق مذکورہ مدت میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 18 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین ملک کے بڑھتے ریونیو کو مصنوعی قرار دیے رہے یں، معاشی ماہرین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس...
    غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزہ میں خاتون ڈاکٹر کو دوران ڈیوٹی اپنے 9 بچوں کی لاشیں ملیں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    غزہ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو گئے، الجزیرہ نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا النزلة میں اسرائیلی افواج نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد کئی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اس دوران جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔  
    اسلام آباد: معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا، بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں”، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں...
    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے  اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
    تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
    فلسطینی اداروں کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک کرانہ باختری میں کم از کم 967 فلسطینی شہید، تقریباً 7000 زخمی اور 17000 سے زیادہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی آبادکاروں کے غربی سلفیت کے قصبے بروقین پر حملے کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی جل گئے اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ فارس نیوز کے مطابق، جمعرات کی شام دیر گئے، اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے شمالی کرانہ باختری کے قصبے بروقین پر دھاوا بولا اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ فلسطینی ریڈ کراس نے اعلان کیا کہ اس حملے میں آٹھ افراد جل گئے جن کا طبی امدادی عملے نے علاج کیا۔ سوشل میڈیا...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج نے آج (جمعہ) اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ رہی ہے جس کے تحت ایک نئی کھیپ کو غزہ پٹی میں بھیجا جانا تھا، اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ فوجی جنہوں نے اپنی تربیت مکمل نہیں کی، اب غزہ نہیں بھیجے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فوجیوں کے...
    خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
    ڈنمارک میں 2040 تک ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھاتے ہوئے 70 سال تک کردیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمان نے سرکاری اداروں میں مدت ملازمت سے متعلق ایک نیا قانون سے منظور کر لیا جس کے حق میں 81 جب کہ مخالفت میں صرف 21 ووٹ پڑے۔ پارلیمان سے منظور کیے گئے اس نئے قانون کے تحت ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھا یا جائے گا جو 2040 تک 70 تک سال ہوجائے گی۔ اس وقت ڈنمارک میں ریٹائرمنٹ عمر 67 سال ہے جو 2030 میں 68 اور 2035 میں 69 سال ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ڈنمارک یورپی ممالک میں ریٹائرمنٹ کی سب سے زیادہ عمر والا ملک بن جائے گا۔...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے برطانوی، فرانسیسی اور کینیڈی ہم منصبوں کی غزہ میں بھوک سے مرتے بچوں کے لیے آواز اُٹھانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں مظلوم فلسیطینوں کی حمایت کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی پر الزام عائد کیا کہ وہ ظالموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں اپنے ہم منصبوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب قتل عام کرنے والے، بچوں کے قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کریں تو سمجھ لیں کہ آپ انصاف، انسانیت اور تاریخ کے غلط جانب کھڑے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    لاہور: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی وار کالج کے کانووکیشن میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش...
    تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران امریکا کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی "مہم جوئی" کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان روم میں ہونے والے پانچویں دور کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران...
    مسجد الاقصیٰ کے احاطے میںیہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میںدھاوا بولا اور ہلڑبازی کی نابلس میںحضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آگئی۔خبرایجنسی کے مطابق مسلمان کے مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور ہلڑبازی کی۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں داخل ہوئے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس قبرستان پر بھی یہودی آباد کاروں نے حملہ کیا جب کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی۔نابلس...
    22  مئی کو بدھ اور جمعرات کی شب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم پر وفاقی عدالت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ 31 سالہ الیاس روڈریگ نے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے کولمبیا میں اپنی گرفتاری کی سماعت کے دوران کوئی درخواست داخل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار ایف بی آئی کے حلف نامے کے مطابق ملام پر فرسٹ ڈگری کے قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل، آتشیں اسلحے کے استعمال کے ذریعے ایک شخص کی موت اور تشدد کے جرم کے دوران آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ الیاس...
    سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین نامی فلسطینی قصبے پر قابض اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد فلسطینی گھروں و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کی کارروائیاں کیں جنکے باعث 8 فلسطینی شہری جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات گئے قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک بڑے گروہ نے مغربی کنارے کے شمالی قصبے بروقین پر دھاوا بول دیا اور متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا دی۔ اس بارے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 8 فلسطینی شہری جھلس گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد پہنچائی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی...
    ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں پر بھی گولیاں چلادیں، یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے گاؤں پر حملہ کرکے آگ لگادی، مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جابلیہ میں النضر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 93 افراد شہید ہو چکے۔ اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی...
    غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی مسجد جلانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز غزہ / مغربی کنارہ(آئی پی ایس) اسرائیلی افواج نے بدھ کے روز غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں حملہ کر کے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جابلیہ میں النضر خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ میں جاری بمباری سے شہادتوں کی تعداد 93 ہو چکی...
    غزہ / مغربی کنارہ: اسرائیلی افواج نے بدھ کے روز غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں حملہ کر کے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جابلیہ میں النضر خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ میں جاری بمباری سے شہادتوں کی تعداد 93 ہو چکی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی جنگ میں اب تک 53,655 افراد شہید اور 1,22,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم حکومتی میڈیا دفتر کے...
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کو 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی ہے، اقوام متحدہ نے امداد بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی ساز و سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حماس رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعوی ٰ بھی کیا ہے، تاہم حماس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ Post Views: 4
    عالمی دباؤ کام آگیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے، 100امدادی ٹرک غزہ آئے تھے، ان میں سے تقریبا10پر حماس نے قبضہ...
    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے...
    JERUSALEM: غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف اسرائیلی معاشرے کے اندر سے مخالفت کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ ایک نئے اور خونریز مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، متعدد سیاسی اور عسکری شخصیات حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ اور بائیں بازو کے سیاستدان یائر گولان نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت رائے کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ’’غزہ میں بچوں کی سانسیں رُک رہی ہیں، دوا اور کھانا نہیں‘‘ برطانوی سرجن کی دہائی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ہوش کے ساتھ ریاستی رویہ اختیار نہ کیا تو اسرائیل ایک...
    مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غیرملکی سفارت کار بھی محفوظ نہیں ہیں جو جنین کیمپ کے دورے پر آئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ عرب ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور بالخصوص جنین میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ وفد جب مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ہمراہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ دورے پر پہنچا تو اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ پر یورپی سفارت کاروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج...
    آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز : فوٹو فائل آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ شادی کیلئے کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے والے قانون کا خیرمقدم کرتے ہیں، حقوقِ انسانی کے فروغ میں سرگرم افراد ہماری امید کا باعث ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ یقین اور امید ہی سیاست کا اصل سرمایہ ہے، چیمپئن فار چینج اقدام کے تحت خواتین کو افرادی قوت میں لانے کیلئے سی ای اوز پارٹنرز کے جذبے کو سراہتا ہوں۔ نکاح خواں ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، سینیٹ میں بل منظور بل کے مطابق نکاح خواں کوئی...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا...
    یروشلم(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک شرمناک اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں 35 سفارت کاروں کے ایک وفد پر وارننگ شاٹس فائر کیے، وفد میں فرانس، برطانیہ، چین، کینیڈا، اور دیگر یورپی و عرب ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر احمد الدیک کے مطابق سفارتی وفد جنین مہاجر کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر موجود تھا جب دوپہر تقریباً 2 بجے اسرائیلی فوجیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ وفد میں فرانس، اٹلی، اسپین، چین، روس، مصر، اردن اور دیگر 30 سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جن میں اٹلی کے نائب قونصل جنرل ایلیسنڈرو ٹوٹینو بھی موجود تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ...
    اسرائیلی فوج نے ایک شرمناک اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں 35 سفارت کاروں کے ایک وفد پر وارننگ شاٹس فائر کیے، وفد میں فرانس، برطانیہ، چین، کینیڈا، اور دیگر یورپی و عرب ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر احمد الدیک کے مطابق سفارتی وفد جنین مہاجر کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر موجود تھا جب دوپہر تقریباً 2 بجے اسرائیلی فوجیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ وفد میں فرانس، اٹلی، اسپین، چین، روس، مصر، اردن اور دیگر 30 سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جن میں اٹلی کے نائب قونصل جنرل ایلیسنڈرو ٹوٹینو بھی موجود تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جاری...
    اسرائیلی افواج نے جنین کیمپ کے دورے پر آئے ہوے غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا 25 سفیروں، قونصلرز اور بین الاقوامی نمائندوں پر مشتمل وفد پر بدھ کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ کے داخلی مقام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے وہاں پہنچا تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کا بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وفد مصر، اردن، مراکش، ترکی، جاپان، چین، بھارت، برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی، پرتگال، روس، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریا، بلغاریہ، پولینڈ، رومانیہ، چِلی، سري لنکا، لِتھوانیا، برازیل اور یورپی یونین کے اراکین پر مشتمل تھا۔...
    پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں...
    بیجنگ : چائنا  میڈیا گروپ  کے ماتحت ادارے سینٹرل نیوز ڈاکیومنٹری فلم اسٹوڈیو (گروپ) کی  تیار کردہ  دستاویزی فلم “فیبریک آف  لائیوز   ”  چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی فیبریک آف لائیوز چین کے  سنکیانگ  کی جنوبی  آواتی کاؤنٹی کے دو خاندانوں کی کہانی ہے، جو   کپاس اگاتے ہیں۔ کپاس چننے کے مصروف موسم میں، انھیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سبھی کی مشترکہ کوششوں سے، دونوں خاندانوں نے  آخر کار محنت کے اطمینان بخش ثمرات حاصل کئے ۔ سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار چین کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ ہے اور سنکیانگ میں  مختلف قومیتوں  سے تعلق رکھنے والے کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں کی زندگیوں کا کپاس سے گہرا تعلق...
    جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے...
    غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی رپورٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماوں نے حملے کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔
    غزہ (اوصاف نیوز)غزہ میں تاریخ کا بدترین انسانی بحران جنم لینے لگا، صیہونی جارحیت کے باعث مزید حالات بگڑ گئے، اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے تیز ، حملوں میں  مزید 98 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک سکول کو نشانہ بنایا جو نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا اس حملے میں 8 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بموں کی بارش کر دی جس میں 12 افراد لقمہ اجل بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی ترسیل پر پابندی کے باعث اب تک غذائی قلت سے 326...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ نو ڈالر ٹواسرائیل(No $$$ to Israel) کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے روبیو کے بیان کے دوران اچانک اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا نعرہ لگایا۔ سیکیورٹی نے فوراً ہی نعرے لگاتے شخص کو پکڑ کر باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں اور انسانی امداد کی فراہمی معطل کرنے پر اسرائیل کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی غزہ میں وحشیانہ فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔ Post Views: 4