2025-04-25@14:38:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2740

«بھی ہو»:

(نئی خبر)
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔ دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے...
    (ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔  پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔  ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز  انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
     اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی عدالت میں ،بیرسٹر گوہر علی نے اپنی درخواست میں مبینہ 12جاں بحق ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی،گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک،139 کا لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سینئروکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں  بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی۔23  دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی، 2 جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    یہ زمین جس پر ہم بستے ہیں لاکھوں سال کے ارتقائی سفرکی گواہ ہے۔ اس کی مٹی میں ان گنت خواب دفن ہیں، اس کے دریاؤں میں امیدوں کی جھلک ہے، اس کی فضاؤں میں لاکھوں آہوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے جو وقت کے سفاک ہاتھوں نے اس پر بکھیردی ہیں۔ یہ وہی زمین ہے جس نے تہذیبوں کو پروان چڑھتے دیکھا جس نے محبتوں کے گل کھلتے دیکھے جس نے علم و ہنرکے چراغ جلتے دیکھے اور اس نے جنگوں کی ہولناکیاں بھی جھیلی ہیں۔ اس نے خون میں نہائے ہوئے شہر بھی دیکھے ہیں۔ اس نے معصوم بچوں کی چیخیں بھی سنی ہیں۔ اس نے ماؤں کی آنکھوں میں بستے خوابوں کو ویران ہوتے بھی دیکھا ہے۔...
    صوبہ سندھ سے ایک نئی تحریک جنم لے رہی ہے، جس کا بنیادی عنصر ہے مزاحمت۔ پیپلزپارٹی اگر چھ کینالوں کے مسئلے پر خاموشی اختیارکرتی ہے کیونکہ سندھ حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر اپنا واضح موقف بیان نہیں کیا تو آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کے لیے سندھ میں مشکل ترین وقت ہے اور یقینا پیپلز پارٹی سندھ میں اپنا ووٹ بینک گنوا دے گی۔ ایسا نہ بھی ہو مگر یہ پارٹی اپنی اخلاقی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکے گی۔ مشکل یہ کہ سندھ میں مضبوط لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سوا کوئی ایسی پارٹی نہیں جو سندھ میں مقبول ہو۔ پانی کی تقسیم پر سندھ ایک متفقہ بیانیہ رکھتا ہے اور پیپلز پارٹی نے...
    پشاور کے نواحی علاقے میں دہشتگردی کے ایک ٹارگٹڈ واقعے میں معروف مذہبی شخصیت مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی کہ مفتی منیر شاکر دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی پشاور پولیس نے بتایا کہ مفتی شاکر نواحی علاقے ارمڑ میں اپنے مدرسے میں موجود تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مفتی شاکر کو مدرسے کے مرکزی گیٹ کے ساتھ دستی بم نشانہ بنایا گیا۔ جو حملے میں زخمی ہوئے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں تین زخمی زخمی بھی ہوئے۔ مفتی...
    ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے صدر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ کی مدد حاصل کریں اور ملکی احوال کیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی نے کہ کہ مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اللہ کی اطاعت کو انجام دے اور پورے صبر و تحمل کے ساتھ اس راستہ پر ڈٹا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اللہ کی معصیت کو ترک کرکے اللہ کی مقدر کردہ چیزوں پر صبر کرے اور اپنی ذات کو ہر برائی سے روکے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں جو حالات چل...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ بھارت کے مسلمان ان موجودہ مشکلات پر قابو اسی وقت پاسکتے ہیں جب وہ صبر و استقامت اپنے اندر پیدا کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر وقف اوکھلا نئی دہلی میں منعقدہ ایک افطار پروگرام میں جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور ہم سب اس کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کو ماہِ قرآن کہا گیا ہے، اسی لئے ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس ماہ میں قرآن سے ہمارا تعلق زیادہ سے زیادہ گہرا اور مضبوط ہو۔ انہوں نے...
    اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔ تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی...
    کیوبا(انٹرنیشنل ڈیسک)کیوبا میں جمعہ کی رات بجلی کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور ایک کروڑ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ کیوبا کی وزارت توانائی و معدنیات کے مطابق، ’رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر ڈیزمیرو سب اسٹیشن میں ایک خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے ملک کے مغربی حصے میں بجلی کی بڑی مقدار ضائع ہو گئی اور اس کے نتیجے میں قومی بجلی کا نظام فیل ہو گیا۔‘ وزارت نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ سی این این کی جانب سے دارالحکومت ہوانا میں بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں اور عمارتیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
    فیصل آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ،بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا ،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، عارف والا، پاکپتن،صادق آباد ،اوچ شریف، وہاڑی اور پتوکی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو سرد کر دیا۔ کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں سمیت سخی سرور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان فورٹ منرو سخی سرور میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ عارف والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کی وجہ سے میپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،شہری بجلی سے محروم ہو گئے ، پاکپتن...
    11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جا ری ہے سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ریلوے حکام...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران متعدد ملزمان کے وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے، 9 مئی کیسز میں چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، عدالت حاضر ہونے والے ملزمان میں نقول تقسیم ہوئیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جس کے بعد 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 12اپریل تک ملتوی کردی گئی۔عدالت...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے...
    چین(نیوز ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ لینووو‘ نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمسی توانائی سے چارج ہونے والے لیپ ٹاپ کا اعلان حال ہی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا جو صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی جانب راغب کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تاحال شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ (یوگا سولر پی سی ) کی پروڈکشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم اس کی تھنک بک پلس کا تصور ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا جو اب جون 2025 میں...
    ویب ڈیسک : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کاغذ سے بنی اسٹراز کا استعمال ختم کرنے کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اسٹراز کے استعمال سے متعلق صورتحال کو ''مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے کئی بار کاغذی اسٹرا استعمال کی ہیں اور وہ ''ٹوٹ جاتی ہیں اور پھٹ جاتی ہیں۔‘‘ اس سے قبل امریکی حکومت کی ایک پالیسی کے تحت وفاقی دفاتر میں ان اشیا کا استعمال مرحلہ وار طریقے سے ختم کیا جا رہا تھا جو 'سنگل یوز پلاسٹک‘ کے زمرے میں آتی ہیں۔ یہ پلاسٹک سی بنی وہ اشیا ہوتی ہیں جنہیں صرف ایک بار استعمال...
    مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ عدنا فیصل نے نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی...
    گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہنا تھا کیونکہ...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے اور واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے ایمرجنسی لگانے کی تجویز دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے باور کرایا کہ پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ پانی کی روزبروز خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی لگا کر واٹر میٹرز کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے، واسا واٹر میٹرکی تنصیب میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔ عدالت نے باغات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھا گیا، مگر اب ریاست آہنی ہاتھوں سے دہشتگردوں سے نمٹے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی ہے، کیونکہ ان میں جرات نہیں کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ تو دور، سامنا بھی کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آخری فتح ریاست اور عوام پاکستان کی ہی ہوگی۔ حذیفہ رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ نیشنل انٹرسٹ کے خلاف جا کر سیاست کرتی رہی ہے۔ انہوں نے...
    سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد اب ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ان کے مطابق ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بات وی نیوز کو دیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انوارالحق کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں  بلوچستان گورنمنٹ تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے۔ شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں...
    کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئی نہروں پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں لیے جاتے، میں اس حوالے سے ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں۔ وہ ایوان میں نہیں آتے، ان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) جرمنی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے 100 بلین یورو کے ایک پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ پیکج ملکی انفراسٹرکچر اور تحفظ ماحول سے متعلق 500 بلین یورو مالیت کے ایک نئے لیکن تاریخی فنڈ کا حصہ ہو گا۔ جرمن الیکشن میں قدامت پسندوں کی جیت، اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر جرمن دارالحکومت برلن سے جمعہ 14 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نئے ریاستی قرضوں کی صورت میں اس بہت بڑے مالیاتی پیکج کا مقصد یورپ کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے کافی وسائل مہیا کرنا ہے، جس دوران ملکی بنیادی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) گوگل والٹ ایک ایپ کی صورت میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل پےمنٹس کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ والٹ اینڈروئڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پےمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز جیسی ضروری تفصیلات اور معلومات تک رسائی کا ایک محفوظ، آسان اور مددگار طریقہ ہے۔ سافٹ ویئر انجینئر محمد بن متین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ ایک عام بٹوے کی ڈیجیٹل شکل ہے، جس میں صارف کو اپنے کارڈز اور نقدی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان کے مطابق گوگل والٹ جو پہلے 'گوگل پے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اینڈروئڈ آلات پر ادائیگیوں کا...
    آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ آج بروز جمعہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے کہ ان کے بقول جن 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، ان میں سے بھی 37 زخمی ہیں۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا...
    راولپنڈی : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نما لوگوں کو قوم اور دنیا نے پہچان لیا اگر یہ چھپ کر افغانستان جائینگے تو وہاں انہیں گھس کرماریں گے، ایم ایل ون کا سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، غیر ملکی طاقتیں جس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح سے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے ایکشن کی دنیا مذمت...
    پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فار سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات کے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر گرگئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے روپے پر نفسیاتی دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے درآمدات کا حجم بھی بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور معیشت میں...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) ہولی نہ صرف خوشیوں بلکہ خوشی بانٹنے کا تہوار بھی ہے، اور انڈسٹری میں بھی اس کی مقبولیت دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مشہور شخصیات مذہب کی حد بندیوں کو توڑتے ہوئے اس تہوار کی مثبتیت میں رنگ جاتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ معروف مسلم اداکاراؤں نے ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جنت زبیر، جو سوشل میڈیا سے ٹی وی انڈسٹری تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں، ہولی کے رنگوں میں رنگی نظر آئیں۔ سنبل توقیر خان، جو “املی” کے نام سے مشہور ہیں، ہر سال ہولی کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا وزیراعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے، ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا انہوں نے کہا کہ کرم میں...
    لاہور ہائی کورٹ میں ماہِ صیام میں چکن کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاہور میں بھی مہنگائی کا طوفان آگیاملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی راشن اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار  کی جانب سے درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے نوٹس میں فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں صدارتی خطاب اور بلوچستان پر بحث کے دوران پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد آپریشن کامیاب ہوا، مسافروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پر بہت دل دکھا ہے۔ ایک وزارت داخلہ پر آدھے درجن وزیر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے باوجود دہشت گردی تیز تر ہو رہی ہے۔ پارلمانی لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز، جب روٹین کا ایجنڈا مؤخر ہوا تو امید تھی کہ وزرا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے لیکن افسوس گزشتہ روز بلوچستان کے بجائے ذاتیات پر بات کی گئی، حکومت جواب دیتی...
    کراچی (نیوزڈیسک)معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا نے مرحوم قوال امجد صابری کے غسل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔چھیپا فاؤنڈیشن کے بانی رمضان چھیپا نے ایک ٹی وی پروگرام میں امجد صابری کے غسل کے دوران پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کیا۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ ’جب بھی میں کسی میت کو غسل دیتا ہوں تو مختلف چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں، جب میں امجد صابری کو غسل دے رہا تھا تو اچانک میں پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے تھے، میں کانپ گیا اور فوراً ان کے اہلخانہ کو بلایا، انہوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور دعا کرنے لگے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ایسی چیزوں کی حقیقت صرف خدا ہی...
    قرضوں کی تسلسل سے ادائیگیوں، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت پر گامزن ہونے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ممکنہ طور پر منظور ہونے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، گذشتہ 4ماہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی کمی...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔   حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔  پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔  مذہبی انتہا پسندی ہو  یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پارٹنرشپ چاہتے ہیں، اس حوالے سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’آئی ورک فار سندھ‘ کی ایپ شروع کی ہے، نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔  کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن’ آئی ورک فور سندھ ’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں، مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف لکھاری ناصر ادیب نے کہا ہے کہ جب ان کی بیٹی اور اداکارہ زویا ناصر نے ایک متنازع معاملے میں ان کا ساتھ دینے کے بجائے حق کا ساتھ دیا تو انہیں خوشی ہوئی انہوں نے ایک نجی  پروگرام میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کے دوران اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور اپنی ماضی کی گفتگو پر بھی اظہار خیال کیا پروگرام کے دوران ندا یاسر نے زویا ناصر سے پوچھا کہ جب ان کے والد نے ایک پوڈکاسٹ میں متنازع بیان دیا تھا تو کیا انہوں نے انہیں اس پر سمجھایا تھا؟ اس پر زویا ناصر نے جواب دیا کہ جب انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو انہوں نے اپنے والد...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ کھیئل داس کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج درگاہ مندر میں کھڑا ہوں، یہ قدیمی مندر ہے، آج پاکستان بھر میں ہولی کا تہوار منایا گیا، ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیراعظم شہباز شریف کا یہاں پیغام لیکر آیا ہوں یہاں ہر مذہب کو آزادی ہے، یہاں اکثیرت اور اقلیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹر (بوتل بند)کے 27برانڈز کا پانی مبینہ طور پر مضرصحت پایا گیا ہے ،ان میں سے بعض برانڈز میں سوڈیم ، آرسینک اور پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی جبکہ بعض برانڈ کا پانی جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا جس کے استعمال سے جلد سمیت مختلف کینسر، گردوں ، دل، بلڈ پریشر اور پیٹ کی بیماریاں جن میں ہیضہ ہونے کے علاوہ نروس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف شاید ہی کبھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔ ذرائع...
    کراچی(آئی این پی)پاکستان کی سیاست میں ایک اور نوجوان بھٹو کی آمد ہے، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر متنازع چھ نہروں پر کہنا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔ذولفقار علی بھٹو جونئیر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو ناصرف انسان بلکہ بہت سے جنگلی اور آبی حیات مر جائیں گی۔ یہ ہمارا کلچرل جینوسائیڈ (ثقافتی نسل کشی) ہوگا، والڈ لائف کا بھی اور انسانیت کا بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ابھی کانپ رہی ہے، کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اسکول کے بچے بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی لئے یہ بیانیہ تبدیل کر...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنی تنقید بھی کی، طنز بھی کیے، استعفے بھی مانگ لیے اور ساتھ متفقہ قرارداد بھی پاس کرا دی اور کہہ دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قو می اسمبلی کی ایک آواز بھی آ گئی۔ لیکن ہوا کیا ہے جس طرح جنرل سرفراز شہید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کی طرف سے ایک دم پوری مہم چلائی گئی تھی یہ کام پرسوں سے یہی جاری ہے۔  ان کے سارے انٹرنیشنل پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں، ہلکا ہلکا، میٹھا میٹھا جس کو کہیں گے نہ طنز ساتھ ساتھ کہ آپ تو ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آپ کیا...
    ’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...
    ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مریم نواز کی علم دوست پالیسیوں اور اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں...
    سوشل میڈیا ٹیم کی افطار سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر غیر مسلم ممالک اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں نمایاں کمی کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی کرکے روزہ داروں سے روٹی کا لقمہ بھی چھین لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے  کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیان ثابت ہوئے ہیں، اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو مشکلات میں جھکڑا ہوا ہے،...
    رمضان المبارک برکتوں، دعاؤں اور سلامتی کا مہینہ ہے۔ تمام مسلم ممالک ماہ مقدس شروع ہوتے ہی ایک منفرد رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور ہر جگہ مخصوص روایات پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید مسلم ممالک میں بھی برکتوں کے مہینے کے آغاز کے بعد ٹیلی ویژن پروگراموں میں تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہی رجحان پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں تمام ٹیلی ویژن چینلز اپنا لب و لہجہ بدل لیتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں چیزیں بہت بدل گئی ہیں اور رمضان کے رنگ پہلے جیسے نہیں رہے۔ چند دہائیاں قبل پی ٹی وی پاکستانیوں کا واحد...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس ویرانے میں...
    تکفیری گروہوں نے اپنے مظالم کی داستان چھپانے کیلئے متعدد لاشوں کو چھپا دیا یا اُن کے گرد اسلحہ رکھ دیا تاکہ دنیا انہیں عام شہری نہ سمجھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعرات سے صوبہ "طرطوس"، "لاذقیہ"، "حمص" اور "حماء" میں شام پر قابض جولانی باغیوں کے معاندانہ اقدامات کے باعث اب تک 1383 نہتے شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیز علوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بے گھر ہو چکی ہے۔ ان انسانیت سوز جرائم پر ردعمل دیتے ہوئے روسی ترجمان وزارت خارجہ "ماریا زاخاروا" نے کہا کہ ماسکو، شام میں اس افسوس ناک سانحے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے...
    11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے ٹرین کو یرغمال بنا لیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں 33 حملہ اور مارے گئے جبکہ 21 مسافروں سمیت 4 فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی  2 روز تک چلنے والے اس واقعے میں کئی اقسام کی غیر مصدقہ خبریں بھی سوشل، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت بنی رہیں جبکہ بھارتی میڈیا...
    محبوبہ مفتی نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اسی طرح کا ماحول پیدا کیا گیا تھا، جسکی وجہ سے آج تک وہ ملک سنبھل نہیں پایا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت سے ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں ہندو اور مسلمان مل کر رہ رہے تھے، لیکن لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول کر انہیں ایک دوسرے کا دشمن بتایا جارہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی جب کے تحت سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت موجودہ 27 روپے کی بجائے اب 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے جس سے گرڈ صارفین کو مالی مضمرات کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کی تنصیب پر تشویش، گردشی قرض میں کمی کا  بھی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ میں ٹیم میٹنگ میں بیٹنگ اپروچ بدلنے کی بات کرتا تو سب مجھ پر ہنستے تھے، لی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ سابق آل رائونڈ نے متنبہ کیا کہ پیچھے کی طرف سوچنے والے انداز پر قائم رہنا ٹیم کے مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں عماد وسیم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح ان کی وارننگ کو ٹیم کے ساتھیوں اور ممکنہ طور پر انتظامیہ نے ایک طرف کر دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا...
    سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے، میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ آزاد پھر رہا ہے، اس نے کشمیر کا سودا کیا،  آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اس کو بھی جیل میں ڈالو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انھوں نے ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بلوچستان مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، علی وزیر آج بھی سکھر جیل میں...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
    محمد فاروق—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ...
    خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے: اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر دفاع کے دل و دماغ پر پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا سوار ہے، خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں سب کچھ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہورہا ہے، سب کچھ آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے، ہمارے لیے سب سے...
    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفی دے دیتے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ پر افسوس اور مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے، تقریر نکال لیں کتنی مرتبہ بلوچستان کو نام لیا، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے عبد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ اندوہناک واقعہ ہے، پاکستان کے عوام اس سے بہت متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سبکدوش ہو گئے  انہوں نے کہا کہ بولان میں ہمارے سکیورٹی فورسز...
    اسلام آباد: حکومت نے معیشت پر اثر انداز ہونے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت آئی ٹی سے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے زیر التوا عدالتی مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے قانونی ٹیموں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے مقدمات کے مالیاتی اثرات اور قانونی مدت کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ماضی کی قانونی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا  ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی تیز کرنے کے لیے یکساں نوعیت کے کیسز کو یکجا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
    اسلام آباد: ایف بی آر افسران کی پروموشن سے متعلق کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اگر اوپر دیانتداری ہوتی تو پھر نیچے بھی ہوگی، اوپر ٹھیک نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر افسران کی پروموشن کے لیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار رکھا ہے جبکہ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کے حکم امتناع میں 14 مارچ تک توسیع کر دی۔ ہائیکورٹ نے وکیل کے عدالتی سوالات کا جواب نہ دینے پر چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ ایف بی آر کی گریڈ 21 کی افسر شاہ بانو کا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسزنے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 200قریب قیمتی جانوں کو بچالیاجب کہ اس دوران 30دہشت گردمارے گئے ہیں،اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ کے ایوانوں سے ہوتی ہوئی واشنگٹن اور بیجنگ تک جاپہنچی ہے،بیرونی مداخلت اور دہشت گردوں کی مدد کے نتیجے میں یہ واقعہ رونماہوا،بلوچستان کا مسئلہ آج کا نہیں سیاسی اختلاف رائے اورحقوق نہ ملنے کی باتیں 1960سے کی جاتی رہی ہیں لیکن اس طرح کے حالات پرویزمشرف کے دورکے بعد دوسری بار پیداہوئے ہیں،پرویزمشرف کے دورمیں جب نواب اکبربگٹی کا واقعہ پیش آیاتو بلوچستان کے اندرسے آوازیں اٹھیں جنہیں سیاسی انداز میں دبانے کے لیے پہلے پیپلزپارٹی کیدورحکومت میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے...
    بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
    اسلام آباد: رہنماتحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑی گے، جب بھی پاکستان پر اٹیک ہوگا تو پھر ہم سب ایک ہوں گے اور ہم سب ایک ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کل کا جو واقعہ ہے باوجود تمام سیاسی مخالفتوں کے ریزرویشنز کے، شکوؤں کے سب اس ایک نقطے پہ ایک ہیں اور ایک ہوگئے ہیں دوبارہ سے کہ جب پاکستان پر حملہ ہو گا تو پھر سب اکٹھے ہوں گے اداروں کے ساتھ، اپنی فوج کے ساتھ، اپنی حکومتوں کے ساتھ۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہم نے آفر بھی کیا میں نے بھی کیا ہے...
    پچھلے دنوں ہم نے ایک سیاسی اورمنتخب نمایندوں کی نوکری فروشی کا ذکر کیا تھا جس کا نام آئل اینڈ گیس رکھا گیا، اس ادارے نے تیل اورگیس زمین سے تو نہیں نکالا لیکن بے بیچارے نوجوانوں سے خوب خوب نکالا، جو بیروزگاری کی وجہ سے سب کچھ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں ۔ اب ہماری بات کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی اس رپورٹ نے بھی کردی ہے جو اسی ادارے میں ہونے والی دکانداریوں پر مبنی ہے ، سیکڑوں بے چارے اس میں مطلوبہ قیمت کے عوض بھرتی کیے گئے اور پھر نکالے گئے کہ کوئی اور زیادہ قیمت دینے والا ضرورت مند بھی لوٹا جا سکے ، یوں بیچارے بہت سارے پڑھے لکھے نوجوان آتے رہے۔ ان اور...
    پی اے سی اجلاس، غیر سنجیدہ رویہ اپنانے،تیاری نہ ہونے پر وزارت قانون کے نمائندے کو اجلاس سے نکال دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور تیاری کرکے نہ آنے والے وزارت قانون کے نمائندہ کو اجلاس سے نکال دیا۔۔ اگلے اجلاس میں سیکریٹری قانون کو طلب کر لیا گیا ۔ پی اے سی میں انکشاف ہوا کہ لاہور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے قبرستان بھی بنا دیا گیا ۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس میں ضابطے کے خلاف ایف سی کو سکیورٹی کا براہ راست کنٹریکٹ دینے بھی انکشاف ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
    جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
    فیصل رحمان ایک تجربہ کار فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، متعدد ہٹ فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری پر انہیں سراہا جاتا ہے۔  ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کیسی عورت ہوں میں، بےشرم، وصل، آتش، رنجش ہی سہی، گمراہ، شہپر، غلام گردش، زندگی بدلتی ہے، مانے نہ یہ دل، خاموشیاں، ملال اور دیگر شامل ہیں، وہ اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرض جان میں نظر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان وہ ایک ایسے اداکار ہیں جن کی فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی ہے۔ وہ انتہائی صحت مند معمولاتِ زندگی پر عمل پیرا ہیں اور...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم ارباب اختیار کو ’ان کیمرا‘ اجلاس میں بتا چکے ہیں کہ عسکریت پسند مذاکرات چاہتے ہی نہیں ہیں لیکن ہم صوبے میں امن کا سورج طلوع کرکے رہیں گے اور اگر جرگے کے ذریعے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ بھی کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، تمام مسافر بازیاب، 33 دہشتگرد ہلاک بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اراکین کو یاد دلاتا ہوں کہ ہم کسی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ کون سا حق ہے جو آئین...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی...
    دہشتگردی کے واقعات کے اعتبار سے سال 2024 ملک کے لیے کافی ہولناک تھا لیکن رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں بھی کئی دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ عام تصور یہ ہے کہ دہشتگردی کا تعلق مذہب سے ہے اور ایسی تنظمیں جو مذہب کی من مانی تشریحات مسلط کرنا چاہتی ہیں وہی دہشتگردی کے پیچھے کارفرما ہوتی ہیں۔ لیکن پھر سوال یہ ہے کہ اس طرح کی مذہبی تنظیمیں مقدس مہینوں کا احترام ملحوظ خاطر کیوں نہیں رکھتیں۔ بلکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تاثر یہ ہے کہ اِس مہینے میں چونکہ لوگوں کے اجتماعات ہوتے ہیں تو دہشتگردوں کو اپنے ٹارگٹ...
    کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے دباو برقرار رہنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو دوبارہ روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ عیدالفطر کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان کے میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہونے کے اعتراف سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 279روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  لیکن جوں ہی سپلائی بہتر ہوئی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 97پیسے کی سطح پر...
    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔‘‘ A...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا مکمل جسم بھی تبدیل کرانے سے نہیں ڈرتیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بھی وقت کی بچت کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھ ڈالا کہ ،’روزہ رکھ کر میری سٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور ویڈیو کلپ گزرا جس میں علیزے شاہ کو بےباکی اور بولڈنس کی تمام حدیں پار کرتے سنا گیا۔ وائرل ہونے والے مختصر سے ویڈیو کلپ میں علیزے شاہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ،’کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بے خوف ہوں اور میں اب کچھ بھی کرسکتی ہوں’۔صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا...
    ایف بی آر افسران پروموشن، اوپر والوں میں دیانتداری نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہوگی، جسٹس اعجاز اسحاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایف بی آر افسران کی پروموشن سے متعلق کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اگر اوپر دیانتداری ہوتی تو پھر نیچے بھی ہوگی، اوپر ٹھیک نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر افسران کی پروموشن کے لیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار رکھا ہے جبکہ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کے حکم امتناع میں 14 مارچ تک توسیع کر دی۔ہائیکورٹ نے وکیل کے عدالتی سوالات کا جواب نہ دینے پر چیئرمین ایف...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
    جعفر ایکسپریس حملہ،دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے مسافروں کا آنکھوں دیکھا حال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے۔مسافر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ سب لوگ نیچے اتر جائیں، لوگ نہیں اتر رہے تھے لیکن میں اپنے بچوں کو لیکر اتر گیا، میں نے کہا جب وہ کہہ...