2025-07-27@00:21:49 GMT
تلاش کی گنتی: 4354

«پشاور پولیس»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر سبزی منڈی میں قائم معروف سپر اسٹور ایک بار پھر چوروں کی واردات کا نشانہ بن گیا، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس، قیمتی اشیاء اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سپر اسٹور پر یہ تیسری مرتبہ چوری کی واردات ہے، جس پر متاثرہ دکاندار ملک عبدالوحید نے اپنی برادری کے افراد کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے سکھر پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ، نامعلوم چوروں نے نقب زنی کرتے ہوئے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کر لیں۔ چوری ہونے والی اشیاء میں سگریٹس کے قیمتی کارٹن، دیگر گروسری آئٹمز اور دو لاکھ روپے نقدی شامل ہیں۔ واردات کے بعد ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ایک اور حاملہ “حوا” کی بیٹی وقت کے ظالم “سماج” میں اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں اسکی نام نہاد “غیرت” کے نام پر مبینہ طور پر اپنے بچے سمیت قتل ہو گئی۔ظالم شوہر نے اپنے ہاتھوں اپنی حاملہ بیوی کو “کالا کالی” کے الزام میں چھریوں کے وار کر کر کے قتل کر دیا ہے۔پولیس مذکورہ واقعہ ڈھرکی کے علاقے بھرچونڈی میں پیش آیا ہے اور مقتولہ کی شناخت شبنم عرف شبو مہنگواڑ (ہندو) عورت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ملزم وسند لاڑو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔پولیس مقتولہ کے جسم پر چھریوں اور تشدد کے نشانات ہیں اس ہلاک ہونے والی عورت کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)حجام نے دوست کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس، ورثاء نے تیسرے فریق پر الزام عائد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، دوست کے ہاتھوں دوست کے مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی شہر میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق حجام قدیر لوچی نے اپنے 16 سالہ ناراض دوست ارجن ماڑیچو کو پہلے گولی مار کر قتل کردیا اور پھرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری طرف ارجن ماڑیچو کے والد اور قدیر لوچی کے بھائی نے بتایا کہ دونوں گہرے دوست تھے جو ایک دوسرے کو قتل کرکے خودکشی نہیں کر سکتے یہ کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ضلعی ہیڈ کوارٹر قمبر شہر چاروں طرف سنگین وارداتوں کی لپیٹ میں مسلح ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر شہریوں سے اسکوٹر، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقد سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے پولیس گہری نیند میں جبکہ عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے قومی شاہراہ قمبر دوست علی روڈ پر شیخ واہ موڑ کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مجاہد شاہانی اسپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکار شکیل احمد سومرو کو روک کر ان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)پرانہ سکھر کے علاقے وسپور محلہ کی رہائشی چوہان برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور سی سیکشن تھانے کی پولیس کے مبینہ ظلم و زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں وقار علی چوہان، جاوید علی، نادر علی چوہان، مسمات پروین زاہد، مسمات شہناز اور مائی صبائی سمیت دیگر افراد شریک تھے۔مظاھرین میں شامل جاوید علی چوہان اور مسمات پروین زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک روز قبل محلے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد معاملہ پر نامعلوم افراد نے مسلح ہو کر ہمارے گھر پر دھاوا بولا اور خواتین و بچوں کو پستول کے بٹ مار کر شدید...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے پر پولیس اہلکار نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی توحید کالونی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 27 سالہ فہیم اور زخمی نوجوان کی شناخت 21 سالہ انس کے نام سے ہوئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ...
    عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات امریکا کے...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کروادی گئی۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے مزید مہلت کی استدعا کر دی۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو...
    آسٹریا کے شہر گریز مین قائم ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبا اور اساتذہ سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور اب اسکول کو بھی کلیئر کردیا ہے۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہور پولیس نے بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہ کروانے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، پولیس نے استدعا کی کہ عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں...
    پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے پولیس نے استدعا کی کہ عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ انسداد دہشت گردی...
    آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ BREAKING: 5 killed, 2 injured in armed attack on a school in Graz, Austria; police begin extensive security operation. Austrian police announce widespread security operation in Graz. pic.twitter.com/hJxYWiYKOO — Clash Report (@clashreport) June 10, 2025 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے...
     پاکستان سے بھارت گئے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا،بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہو گئے تھے،دونوں کی لاشیں پاکستان لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بھارت جانیوالے ہندو میاں بیوی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہو گئے تھے، وہاں چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ انہیں قتل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج ہی ممبئی پولیس نے فون پر بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں اور ان کو خنجر کے...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کے لیے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں، ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی۔ ثنا یوسف کے قتل کیس کے چالان کی تیاری کی بھی اسکروٹنی کی جائے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سخت سے سخت...
    سندھ کے شہر سکھر سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کی نیو ممبئی کے علاقے کھار گھر میں پراسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ بھارتی پولیس نے اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو کے وار سے قتل کیا، اور پھر اسی چاقو سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کر لی۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پریشان ہو کر بچے نے پڑوسیوں سے مدد لی، جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی۔  ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے،بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز)عید کی تعطیلات کے دوران مری اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں نےڈیرے جمالئے،تین لاکھ 45 ہزار سے زاہد سیاحوں نے مری، گلیات اور کاغان ویلی کا رخ کیا۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی کےمطابق گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران ۔کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا،ملکہ کوہسارمری میں عید تعطیلات پر ایک لاکھ سے زائدگاڑیاں داخل ہوئیں مال روڈ سیاحوں سے کھچا کھچ بھرگیا،مری آنے والی تمام شاہراہوں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی،سیاحوں کے تحفظ اور رہنمائی کےلیےپنجاب پولیس۔ سول ڈیفنس۔ ریسکیو اورٹریفک پولیس کےجوان تعینات کیے گئے۔ جھیکاگلی،کلڈنہ اورجی پی اوچوک سمیت مختلف مقامات پرٹریفک پولیس کہ اضافی نفری تعینات ہے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدآباد میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،اس حوالے سے حیدرآباد شہر سمیت ضلع بھر میں بڑی عید گاہوںاور مساجد و چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عیدکے سیکڑوںاجتماعات منعقد ہوئے جبکہ نماز عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات حیدرآباد کی مرکزی عید گاہ رانی باغ، قلعہ گرائونڈ ،باغ مصطفی گرائونڈ، افضا ل گر ائو نڈ اوراکبر ی گرائو نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوئے۔نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نے عید گاہوں، مساجد ، امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید ادا کی اور نماز عید کے خطبہ کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام ، ترقی ، خوشحالی ، امن وامان اورشہداء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عید کے اس پر مسرت موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے پولیس اسٹاف کو چائے پر مدعو کیا گیا، جہاں تمام افسران و اسٹاف نے ایس ایس پی حیدرآباد صاحب کو عید قرباں کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر آپ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ خوشیوں سے بھرے اس دن اپنے ماتحت اسٹاف کو ہر گز نہ بھولیں انکے ساتھ کچھ لمحے پرسکون کیساتھ گزاریں انکی پریشانیوں کو سنیں اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریںایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ...
    افسوسناک واقعے میں میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ واقعہ فیصل آباد کے قریب پیش آیا جہاں دونوں نے ایک ساتھ زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دونوں میاں بیوی نے اچانک پٹری پر آ کر ٹرین کے سامنے آگئے جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جوڑے کی...
    پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ واردات میں سابق منگیتر ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دولت پور کے نواحی گاؤں اللہ دتہ کلیار میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے گھر میں گھس کر دونوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ غلام مرتضیٰ کلیار اور 32 سالہ منیراں کلیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں مقتولہ کا سابق منگیتر ملوث ہے، جو ان کی...
    کراچی: کلفٹن پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر اغوا کی گئی پانچ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزم رکشا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ واقعہ کلفٹن کے علاقے خیابان شمشیر فیز 5 میں پیش آیا، جہاں بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ مغویہ بچی کی والدہ کے مطابق، ان کی بیٹی 7 سالہ بھائی کے ہمراہ بدر کمرشل سے کھانا کھا کر واپس آرہی تھی، کہ ایک رکشا ڈرائیور نے انہیں سواری کی پیشکش کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب راستے میں، رکشا ڈرائیور نے بچی کے بھائی کو 50 روپے دے کر قریبی...
    لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلوی نیوز چینل نائن نیوز کی نمائندہ لورین توماسی اس وقت زخمی ہوئیں جب ایک پولیس افسر نے براہ راست کیمرے کی سمت ربڑ کی گولی چلائی، جو ان کی ٹانگ پر آ لگی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں لورین کو تکلیف سے چیختے اور اپنی پنڈلی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم نے رپورٹر کو گولی مار دی ہے۔ لورین توماسی مظاہروں کی صورتحال بیان کر رہی...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس  میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ  کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس نے عید والے دن کار سوار کو اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے چالان کیا تو گاڑی میں بیٹھے بچوں نے پولیس اہلکار سے عیدی مانگ لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے بچوں میں 10,10 روپے عیدی تقسیم کی اور مزید 50 روپے دے کر کہا کہ یہ بعد میں آپس میں تقسیم کر لینا۔  سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موٹروے پر جب اوورسپیڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مویشی تاجر سے 16 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں بنیادی صحت مرکز کوٹری کبیر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کراچی میں مویشی فروخت کر کے آنے والے مویشی تاجر علی بخش رند سے 16 لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں عباسی سی این جی اسٹیشن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر فیصل سہتو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوتھل (این این آئی)اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز اوتھل سے تقریباً 20 کلومیٹر درر مضافاتی علاقے سکن کے علاقے میں ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزم نے شہری سے 272000/- روپے چھین لیئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام ذرائع کو متحرک کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔پولیس نے ایک ملزم کو صرف چند گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد رحمت اللہ ولد عبداللہ قوم صابرہ سکنہ وایارو کو گرفتار کر لیا جس کو مدعی...
    رپورٹ کے مطابق لکی مروت پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس، مقامی امن کمیٹی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت  پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن حکام کے چھاپوں، وفاقی دستوں کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاریوں پر گورنر کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کی میئر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری ہے جہاں بدامنی میں شدت کے ساتھ ساتھ گاڑیاں نذر آتش کیے جانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس فسادات: نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد مظاہروں کی شدت میں اضافہ شہر کے بعض علاقوں میں گاڑیوں کو جلا دیے جانے کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے زیر استعمال گاڑیوں پر...
    مظاہروں کے بارے میں ٹرمپ کی بیان بازی کے باوجود، صدر ٹرمپ نے بغاوت ایکٹ، 1807 کا قانون صدر کو سول ڈس آرڈر جیسے واقعات کو دبانے کے لیے امریکی فوج کو تعینات کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس حوالے سے جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ اس کا اطلاق کریں گے؟ جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر کہ بغاوت ہوتی ہے یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاس اینجلس میں امیگریشن قوانین کیخلاف تارکین وطن کے تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کو کنٹرول کرنے کیلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ایجنلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جسے کیلفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنرگیون نیوسم نے غیرقانونی فیصلہ قرار...
    لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد مارے گئے، جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی امن کمیٹی کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کے باوجود لکی مروت میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگروں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جو لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے۔ ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی کمانڈر چھوٹا وسیم گُنڈی خان خیل سمیت 3 خوارج مارے گئے۔ فائرنگ...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے سرہ میلہ کے مقام پر منی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کوہاٹ سے پکنک منانے لوئر اورکزئی جا رہے تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں درندگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عید کے روز گوشت دینے کا بہانہ بنا کر خاتون کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ملزم چوہدری طارق سے اس نے دو کروڑ روپے مالیت کا مکان خریدا تھا، جس کی مد میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے، جبکہ باقی 30 لاکھ روپے بھی بعد میں مکمل طور پر ادا کر دیے گئے۔ تاہم، خاتون کا دعویٰ ہے کہ...
    منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ...
    کوٹ کشمیر میں پولیس، مقامی امن کمیٹی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت پولیس کو انفارمیشن ملی کہ فتنہ الخوارج کے چند دہشت گرد کسی مذموم کارروائی کیلئے گنڈی سے کوٹ کشمیر جارہے ہیں، دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا۔ پولیس اور مقامی امن کمیٹیوں کا کوٹ کشمیر کے مقام پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا جس پر دہشت گردوں نے فاِئرنگ شروع کر دی۔ اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیاں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر درج کرائیں۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے اختتام پر صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹر ویز اور ہائی ویز پر ممکنہ طور پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر...
    ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔  ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن حکام کے چھاپوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا، جہاں پولیس نے شہر کے مرکزی علاقوں میں احتجاج کو ختم کرانے کی کوشش کیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں گاڑیوں کو جلا دیے جانے کے واقعات بھی پیش آئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے زیر استعمال گاڑیوں پر پتھراؤ کے بعض واقعات بھی پیش آئے۔ حکام نے شہر کی بعض اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایل اے پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین ’’ڈاؤن ٹاؤن ایریا تک پہنچ گئے تھے، جہاں سے اب وہ باہر نکل گئے ہیں۔‘‘...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
    راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ سی پی اور خالد ہمدانی نے ایس پیی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی...
    — فائل فوٹو  منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔
    راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان پانی میں ڈوب گئے جن میں سے دو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالاحد کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں کو راول ڈیم سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ راول ڈیم میں نوجوانوں کے ڈوب جانے کے بعد پولیس نے واقعے...
    سب ڈویژنل پولیس افسر زمان شاہ نے کہا کہ 15 سالہ سمیرا بی بی اور 12 سالہ جویریہ بی بی گوالدائی دریا عبور کر رہی تھیں اور اس دوران وہ اس پانی میں گر گئیں اور ان کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپر دیر میں دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں۔ کے پی پولیس نے بتایا کہ ضلع اپر دیر کے شاہی بانڈہ علاقے میں 2 لڑکیاں  دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر لاپتا ہو گئیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپرینش جاری ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر زمان شاہ نے کہا کہ 15 سالہ سمیرا بی بی اور 12 سالہ جویریہ بی بی گوالدائی دریا...
    کراچی: ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ درخشاں پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھیں اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری تھانہ درخشاں کی حدود میں عمل میں آئی جہاں ایک مشتبہ گاڑی ٹویوٹا مارک II کو روکا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈھ نامی منشیات برآمد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بدنام منشیات فروشوں کی والدہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں...
      منڈی بہاوالدین: ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کوئی سراغ نہیں...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا.سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی. ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے. فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار سکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
    پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں 8 بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ عید الاضحی کے پہلے روز پیش آیا جہاں 8 سالہ معصوم بچی کرن شہزادی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش عید الاضحی کے اگلے دوسرے روز کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ مقتولہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار قوم مسلم شیخ عید الاضحی کے پہلے دن 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان گئی اور واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی...
    اپر دیر میں دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2  لڑکیاں لا پتا ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق کے پی پولیس نے بتایا کہ ضلع اپر دیر کے شاہی بانڈہ علاقے میں 2 لڑکیاں  دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر لاپتا ہو گئیں جن کی  تلاش کے لیے سرچ آپرینش جاری ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر زمان شاہ نے کہا کہ 15 سالہ سمیرا بی بی اور 12 سالہ جویریہ بی بی  گوالدائی دریا عبور کر رہی تھیں اور اس دوران وہ اس پانی میں گر گئیں اور ان کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ شاہی دوبہ کے پترک پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، حال ہی میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ...
    پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کیس کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پنج پلہ کے قریب گشت پر مامور پولیس وین پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے. ہلاک ملزم کی شناخت خاور عرف چاند کے نام سے ہوئی۔ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور انصاری، لیئق اور چاند مانگٹ مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں، اکرام مانگٹ اور 4 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔عاطف نذیر نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے...
    ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اغوا اور ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش آج گنے کے کھیت سے برآمد ہوگئی جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 8 سالہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار ہفتے کو شام 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان سے چیز لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ آئی۔والدین نے قریبی رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی. تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔بچی کے والدہ الماس نے...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
    مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جب کہ تازہ ترین پرتشدد احتجاج کے بعد مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کو بند  اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریاست کے ایک بنیاد پرست گروپ کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تشدد کا تازہ ترین  واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ہفتے کے روز بنیاد پرست میتی گروپ ارم بائی ٹینگول کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل ہجوم نے پولیس...
    حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم چاند پنج پلّہ کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا، دو ملزم پہلے ہی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپنائی تاہم دوران فائرنگ ملزم چاند اپنے ہی گروہ کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو...
    حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز حافظ آبادمیں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور میاں بیوی کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ایک اور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس معمول کےگشت پرتھی جہاں پنج پلہ کےقریب مسلح ملزمان نے پولیس کودیکھتےفائرنگ کردی،دوران فائرنگ ملزم اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا،اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ہلاک ملزمان کی تعداد تین ہو گئی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم اکرام تا حال فرار ہے۔ حافظ آباد کے نواحی علاقہ مانگٹ اونچا کےقریب پچیس اپریل کو چار ملزمان نےخاوندکو رسیوں سے باندھ کر اسکےسامنے اسکی بیوی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا،بعد ازاں ملزمان...
    موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ 
    سٹی42:  پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 248 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران 7 ہزار 392 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 18 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2261 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی پولیس نے کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 71 اشتہاری مجرمان، 12 عدالتی مفرور اور 2 عادی...
    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث 2  ملزمان پہلے ہی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ گینگ ریپ کا دوسرا ملزم لئیق عرف لئیقی 2 روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوٹ نانک کے قریب چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جواب میں...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر...
    بھارت کے سماجی کارکن ایچ ایم وینکٹیش نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مچنے والی بھگدڑ والے معاملے میں کرکٹر وراٹ کوہلی کے خلاف کبن پارک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی بھارتی میڈیا کے مطابق  حال ہی میں بنگلورو بھگدڑ کیس میں 11 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 41 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے آر سی بی کے نکھل سوسالے (ہیڈ آف مارکیٹنگ اور ریونیو) اور سنیل میتھیو (نائب صدر، کاروباری امور)، کرن کمار (سینئر ایونٹ منیجر) اور ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سمنتھ کو 14 دنوں لیے جیل  بھیج دیا ہے۔ بنگلورو پولیس...
    سٹی42: عید الاضحیٰ پر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ پورے صوبے میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے قربانی کی کھالوں کے بارے میں اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کی کھالیں صرف منظور شدہ اداروں یا فلاحی تنظیموں کو ہی دیں، نامعلوم یا غیر مجاز افراد کو ہرگز نہ دیں۔ کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینا یا کسی بھی صورت میں ان کی معاونت کرنا قانونی جرم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ زبردستی یا دھمکی دے کر کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ...
    بنوں کے مصروف تجارتی مرکز نظیم بازار میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں قانون دان طفیل خان ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طفیل خان ایڈووکیٹ کا تعلق بوزہ خیل سے تھا اور وہ جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ سے موٹر سائیکل پر بازار جا رہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں طفیل خان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور علاقے...
    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی...
    ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دنبے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔ ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والے 2 زخمی ملزمان کو کیماڑی پولیس نے سول اسپتال کراچی سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق، دونوں ملزمان کچھ دیر قبل سائٹ ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سول اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے عملے کو بتایا کہ انہیں بلدیہ میں ڈکیتی...
    اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبر غازی آباد کرسچن قبرستان کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔  پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ احمد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدی گئی ہے۔ 2 ہزار اہلکار دوران عید سکیورٹی کیلئے فرائض سرانجام دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی کی مناسبت سے پولیس کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات کی گئی ہیں، جو عید کے دوران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ اس کے علاوہ بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس...
    پولیس کے مطابق طفیل خان ایڈووکیٹ کا تعلق بوزہ خیل سے تھا اور وہ جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ سے موٹر سائیکل پر بازار جا رہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے مصروف تجارتی مرکز نظیم بازار میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں قانون دان طفیل خان ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طفیل خان ایڈووکیٹ کا تعلق بوزہ خیل سے تھا اور وہ جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ سے موٹر سائیکل پر بازار جا رہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں طفیل خان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیںلاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    — فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ شہر بھر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4 ہزار 91، ساؤتھ زون میں 4 ہزار 187 اور ویسٹ زون میں 3 ہزار 484 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ کوئٹہ: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا پولیس کے مطابق کوئٹہ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔...
    ستوکتلہ کے علاقہ میں  فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری...
    عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔فیصل مسجد سمیت تمام اہم مساجد اور عیدگاہوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اسکواڈ بھی تعینات ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ڈولفن فورس کے اہلکار گشت پر مامور رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات...
    بھارت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کو چھوٹی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی اور چھوٹی بیٹی اس کے ساتھ ہی رہتی تھی۔  جب بچی اپنے والد کے گھر گئی تو اس کی حالت دیکھ کر والد کو شک ہوا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کیا گیا ہے۔  بچی کے والد نے رانی پور پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ...
    علامتی فوٹو حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور ملزم مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چار روز قبل واقعے کی ویڈیو پھیلائی تھی۔ فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکفیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ویڈیو پھیلانے کے بعد مقدمہ درج...
    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث  دوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جب کہ گزشتہ روز گھناؤنے فعل میں ملوث گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2 جون کو حافظ آباد کے میں درج ہونے والے مبینہ گینگ ریپ کے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے بھی مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر جنسی عمل کروایا، اس کی بھی ویڈیو بنائی اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے کہا کہ واقعہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے قبل پیش آیا لیکن گینگ ریپ کا شکار خاتون...
    ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں پونے 2 ارب کیبے ضابطگیاں ہوئیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان محکمہ پولیس میںایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں،رپورٹ میں انکشاف سندھ پولیس کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ سندھ پولیس میں ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آگئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس میں ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئیں، واہ انڈسٹریز اور ایم ایس ڈیفینس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں۔رپورٹ کے...
    سٹی42:  عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر لاہور پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہےجس کے تحت شہر بھر میں ہزاروں اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے، 546 اپر سب آرڈینیٹس اور 9000 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اور  ٹریفک پولیس کے 700 اہلکار جبکہ ڈولفن اور پیرو اسکواڈ کے 1600 سے زائد افسران تعینات ہوں گے۔اس کے علاوہ تمام نمازِ عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی ہوگی اور شہر بھر کی خصوصی نگرانی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی جائے گی۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق...
    کراچی:  لانڈھی کے علاقے ریڑھی روڈ لٹھ بستی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ سکھن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت 17 سالہ عظمت اللہ ولد خوشحال خان اور 24 سالہ ابرار ولد شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔  پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔ ایس ایچ او تھانہ خار رشید نے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
    —فائل فوٹو باجوڑ کے علاقے خار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کےگھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکے سے ڈاکٹر گوہر کے والد زخمی ہوئے جو بعد میں طبی امداد دیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے سے زخمیکوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے گیٹ کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔باجوڑ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر گوہر گھر پر موجود نہیں تھے۔
    —فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کی بستی دلانہ میں ایک شخص نے اونٹ کو کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا۔ڈی جی خان پولیس نے اونٹ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اونٹ کے مالک سے ذاتی رنجش پر اونٹ کو زخمی کیا ہے۔
    سٹی 42 : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق عید کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے، چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ  کا استعمال حد رفتار کی پابندی،اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،  لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) بھارتی صوبے پنجاب کے پولیس حکام نے بتایا کہ جسبیر سنگھ نامی ایک یوٹیوبر کو ایک پاکستانی جاسوسی نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں موہالی سے گرفتار کیا گیا۔ جسبیر سنگھ 'جان محل ویڈیو' کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ جس کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبزر ہیں۔ پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ جسبیر نے عدالت جاتے ہوئے میڈیا سے کہا، "وہ بے قصور ہیں، اور سچائی جلد سامنے آجائے گی۔" بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار خیال رہے کہ چند دنوں قبل پولیس...
    یہ پاکستان میں رونما ہونیوالے سینکڑوں واقعات میں سے ایک واقعہ تھا جس میں دولت کے نشے میں دھت ایک پاکستانی دوسرے شہری کو حقیر جان کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے لیکن تشدد کرنے والا شاید بھول گیا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں ہر واقعے کی کچھ نہ کچھ ریکارڈنگ سارے معاملے کو عیاں کردیتی ہے۔ یہ معاملہ شروع ہوتا ہے یکم جون کو جب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا جاتا ہے، جس کے بعد گاڑی میں موجود ایک نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوار سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے تشدد کا نشانہ...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ سے منع کرنے پر فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے دی گئی دلیل سے پردہ اُٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: "اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے" کوہلی وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر...
    جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272 کلومیٹر طویل اودھمپور سرینگر بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا افتتاح بھی کریں گے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دوماندہ پل کے قریب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کر لیا۔ یہ ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر 5 کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعہ اس خطے میں پیش آیا جو ماضی میں بھی شدت پسند گروپوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں سے متصل سرحدی پٹی۔...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی پولیس نے ایک اور یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے روپنگر سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسپیشل اسٹیٹ آپریشنز سیل (ایس ایس او سی) موہالی نے جسبیر سنگھ کی سرگرمیوں کی تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے، جو ’جان محل‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’ایس ایس او سی موہالی نے جسبیر سنگھ سے منسلک ایک...