2025-11-04@19:08:50 GMT
تلاش کی گنتی: 27777
«کیریئر اور کاروبار»:
(نئی خبر)
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور انکی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو...
ویب ڈیسک :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ذرائع نے بتایا کہ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں...
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار اور تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ دوسری جانب مخالفین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو دن 2 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم انوار الحق کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے...
کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز بلال شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپا مارا، نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک...
سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کےامکانات بھی ہیں۔ ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر افسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ یوٹیوبر کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے، جو انہوں نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے لیے، یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے دی تھی۔ بعد ازاں شعیب ریاض نے ملزم ڈکی بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ کروانے...
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے جاری، کابل کی ہدایات نے پیش رفت روک دی
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...
پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے انٹرن اساتذہ کے لیے 4.21 ارب روپے مالیت کا خصوصی وظیفہ پیکیج منظور کر لیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے صوبے بھر کے 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کر سکیں اور عملی میدان میں قدم جما سکیں۔ یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا اعلان کے مطابق، انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ کے لیے 55 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ جبکہ بی ایس (BS) سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ کے لیے 65...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کی غیر قانونی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ان سے متصل علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہو گا، جہاں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے دریاؤں کے کنارے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اس سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی...
ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا خاندان فلمی دنیا میں اپنی ایک مضبوط پہچان رکھتا ہے۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور اہلیہ جیا بچن سبھی کامیاب اداکار ہیں۔ نئی نسل میں جہاں ان کے نواسے اگستیہ نندا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، وہیں ان کی بہن نویہ نویلی نندا نے ایک مختلف راستہ چُنا۔ اگرچہ نویہ نے خود کو فلمی دنیا سے دور رکھا ہے، مگر وہ اپنے منفرد نظریے، بزنس وژن اور سماجی کاموں کے باعث آج اپنی الگ شناخت بنا چکی ہیں۔ ان سب باتوں سے قطع نظر مداحوں کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال ابھرتا ہے، آخر ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود نویہ نے فلموں...
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ...
اسلام آباد: سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
واشنگٹن: نیویارک کے میئر کے انتخابات میں نمایاں امیدوار زوہران ممدانی کو امریکی ری پبلکن رہنماؤں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جنہوں نے امریکی محکمہ انصاف سے ان کی شہریت منسوخ کرنے اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ری پبلکن رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ 34 سالہ ڈیموکریٹ امیدوار ممدانی نے شہریت حاصل کرتے وقت اپنے "فلسطینی انسانی حقوق کی وکالت" کے مؤقف کو ظاہر نہیں کیا، جسے امریکی قانون کے تحت "دہشت گردی کی حمایت" کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک اور ری پبلکن رکن رینڈی فائن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں دی...
واشنگٹن میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے یکجہتی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں:’دنیا کے منصفو‘ نغمہ جو کشمیر کی آواز بن گیا اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا گیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے کے حق کے حصول...
اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے اور اس کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔...
رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔ اس حوالے سے جمیکا...
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس)پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیدی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ دن دو بجے تک استعفی دے دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائل کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز بھی...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے رواں مالی سال مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔ ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں، کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کا معاملہ ضرور دیکھیں، خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بچیوں کو تھانے بند کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ افغان طالبان کا وفد پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیریبین: رواں سال کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس شدید طوفان کے باعث ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افراد محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے بعد...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ استنبول میں جاری بات چیت کے تیسرے روز بھی کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے، جنہیں میزبان ممالک نے بھی معقول قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد بھی ان مطالبات کی درستگی کو سمجھتا ہے، تاہم وہ کابل انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مگر کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔اطلاعات ہیں کہ کابل میں کچھ عناصر جان بوجھ کر تعطل پیدا کر رہے...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز پر سماعت کی۔ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ عدالت نے 25 نومبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
—فائل فوٹو کراچی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جس کے بعد سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف مہم جاری ہے، مضر صحت دودھ کی فروخت پر منگل کو مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کی گئیں، 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 شرقی اور ایک ملیر میں سیل کی گئی۔ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 2 دن میں مجموعی طور پر دودھ کی 27 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، تقریباً ہر چائے خانے پر پتی اور دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ دودھ میں ملاوٹ پر 2ملک شاپس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے جنگی عزائم کم نہ ہوئے، اور اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائی اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کے قبضے سے آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ ان کے اس بیان نے ایک بار پھر خطے میں جاری کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فوج مستقبل کی جانب دیکھ رہی ہے، مگر ماضی کے بوجھ اور قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور غلطیوں سے سیکھنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ...
حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید...
انقرہ: ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ 20 جدید یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ انقرہ میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد صدر اردوان نے اسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا۔ معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پہلے یوروفائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا کہ وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایسا جارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جن لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اُن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور،...
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ویریئنٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت: 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ: 50 فیصد (یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے) ماہانہ قسط: 3 لاکھ 40 ہزار روپے مدت: 18 ماہ شرحِ سود: 0% (بغیر سود) مزید پڑھیں: ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر کمپنی کے مطابق تمام انتظامی چارجز اس پلان میں شامل ہیں، جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 1...
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، حریت قیادت
انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فٹ رہنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی ڈائٹ نہیں کرتے بلکہ سادہ کھانے پسند کرتے ہیں۔ اور کئی سالوں سے وہ اپنی روزمرہ کی غذا میں بنیادی کھانے ہی لیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی ڈسپلن شدہ طرز زندگی کا حصہ ہے۔ آر جے دیو نگنا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا، ’میں فطری طور پر بہت سادہ کھانا پسند کرتا ہوں۔ میں دن میں دو وقت کھاتا ہوں: دوپہر اور رات کا کھانا۔ ان کے علاوہ میں کچھ نہیں کھاتا۔ مجھے پکوان پسند نہیں۔ میں گرلڈ چکن،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف مہم کے دوران مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد دو روز میں سیل کی جانے والی دکانوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت دودھ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اعلامیے کے مطابق منگل کے روز مزید 7 دکانوں کو سیل کیا گیا جن میں 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 ضلع شرقی اور ایک ملیر میں واقع ہیں۔ کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران 27 دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن پر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت...
یہ شام بھی عام دنوں جیسی تھی۔ منو جان روڈ پر سورج ڈھل رہا تھا، اسکولوں سے بچوں کی چھٹی ہو چکی تھی، اور گلیوں میں ہنسی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ انہی بچوں میں ایک ایسی معلمہ بھی تھی جو دوسروں کو روشنی بانٹنے کے بعد خود اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ بی بی مریم، ایک کم عمر ٹیچر، جو بچوں کو پڑھانے کے ساتھ اُنہیں زندگی جینے کا حوصلہ سکھاتی تھی۔ مگر اس شام علم کی وہ شمع ہمیشہ کے لیے بجھا دی گئی۔ 16 اکتوبر کی سہ پہر کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ شہر کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قتل کے ملزمان...
بوسٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک اندھیروں کے دنوں سے گزر رہا ہے اور امریکی عوام کو چاہئے کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں بلکہ جمہوریت کی بنیادوں پر قائم رہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے یہ بیان بوسٹن میں ایڈورڈ ایم کینیڈی انسٹیٹیوٹ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد دیا جو ان کے کینسر کے علاج کے بعد عوامی خطاب کا پہلا موقع تھا۔ 82 سالہ بائیڈن نے کہا کہ امریکا ایک ایسے نظام کی علامت رہا ہے جو کسی فوج یا آمر سے زیادہ طاقتور ہے، ملک کی طاقت ایک محدود اختیارات رکھنے والے صدر، فعال کانگریس اور خودمختار عدلیہ میں مضمر ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے دوسرے...
عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اخبار معاریو نے کہا: اسرائیلی فوجی ڈھانچہ اس بات سے پریشان ہے کہ حزب اللہ ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر رکھ دے گا۔ اس عبرانی زبان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کی شب آنے والے شدید زلزلے سے پہلے سے متاثرہ کم از کم 3 عمارتیں منہدم ہو گئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترک انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ بلیق اسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر 5.99 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق سندرگی میں 3 غیرآباد عمارتیں اور ایک دو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایسا جارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔جن لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اُن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز، شیخ...
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے...
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھارت کے بعد افغانستان سے بھی لڑنا چاہتے ہیں، امیر جمعیت علماء اسلام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی کے گھر پہنچے اور ملاقات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر...
کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو،جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں چاررکنی بینچ سماعت کریگا جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا،جس نے غلط چالان دیا اس سے30فیصد لیا جائے، تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ کراچی میں ای چالان سسٹم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب...
شہری احتجاج کے باوجود بغیر نقشہ و منظوری کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی ملی بھگت سے نارتھ ناظم میں راتوں رات عمارتیں کھڑی کراچی کے وسط میں قائم ضلع وسطی کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مافیا رات کی تاریکی میں غیرقانونی کام تیز کر دیتی ہے ۔ ایک رہائشی، احمد خان کے مطابق، ’’ایک خالی پلاٹ پر راتوں رات تعمیراتی مواد جمع ہو جاتا ہے اور چند ہی راتوں میں عمارت کا ڈھانچہ کھڑا ہو جاتا ہے ۔ ہماری شکایات کے باوجود نہ تو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے کوئی کارروائی ہوتی ہے اور نہ ہی پولیس کوئی قدم اٹھاتی ہے۔ ’’بنیادی سہولیات اور حفاظتی خطرات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-7 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں اور ہاریوں نے دھان (چاول) کے نرخ کم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میر الیاس بھیو، محمد حنیف جکرانی اور سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔احتجاج میں وکیل گلزار احمد رند سمیت بڑی تعداد میں کسان، ہاری اور شہری شریک تھے۔اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پیداواری خرچ سرکاری نرخِ خریداری سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں ہم اپنے معاملات کیسے چلائیں؟ حکومت ماں باپ کی مانند ہوتی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-12 اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت29 اکتوبر کو ہو گی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بینچ میں شامل ہیں۔اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کی آئینی پٹیشن کی سماعت پیر کو ایک سال کے وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پرمشتمل ڈبل بییچ نے کی اس موقع پر پٹیشنر محمود حامد کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اکتوبر 2024 ء کو جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کی زمین کے سروے کے لیے کے ایم سی، ریونیو بورڈ کے افسران کی ایک کمیٹی چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تشکیل دی تھی جس کے ذمے یہ کام تقویض کیا گیا تھا کہ وہ لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کا مکمل سروے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-5 کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد / مظفرآباد (نمائندہ جسارت/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ (ن) لیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اصلاحاتی کردار ادا کرے گی۔ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔ موجودہ حکومت عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری، اس لیے نئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-12 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ملکی معیشت نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بحالی کے اپنے سفر کو برقرار رکھا ہے، اکتوبر 2025 میں افراط زر کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے، بڑی صنعتوں بالخصوص سیمنٹ، آٹو موبائل اور دیگرمتعلقہ شعبوں نے بحالی کے عمل کو سہارا دیا ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی بتدریج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبہ مستحکم ہے اور ستمبر 2025 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-2 اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر عطاالرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر بشری انجم بٹ، سینیٹر حسنی بانو، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر محمد اسلم ابڑو، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کردہ دی مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل2024 پر تفصیلی غور و خوض کیا۔اجلاس کے دوران وزارتِ مذہبی امور نے نشاندہی کی کہ مجوزہ بل کی چند دفعات پر مزید غور بالخصوص اس شق پر جس میں کہا گیا ہے کہ باپ بچے کی مالی ذمہ داری اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں” معاشی ترقی کے اہداف کے بر خلاف”قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری اعتماد کو نقصان پہنچے گا اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ موجودہ افراطِ زر کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو 7 فیصد تک لایا جانا چاہیے ؛تاکہ ،معاشی حقائق کے مطابق فیصلہ سازی نظر آئے اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-1 انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیر زراعت محمت مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محمود آریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوک اور جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل گرای الپار سمیت سفارتی، میڈیا، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے شارع عیدگاہ فائیو ایف میں دو دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار سڑک بالآخر تعمیر کر دی گئی، جس کا افتتاح چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کیا۔ یہ سڑک بلاک 12 سے بلاک 82 تک تعمیر کی گئی ہے، جو علاقے کی ایک مصروف اور مرکزی شارع ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر ضلع شمالی جماعتِ اسلامی طارق مجتبیٰ، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یو سی 5 راجہ عطاالرحمٰن ، وائس چیئرمین توقیر خان، یو سی 9 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی، یو سی 2 کے چیئرمین احمر خان، یوسی 2 وائس چیرمین فیضان قریشی بلدیاتی افسران فیصل صغیر، مشتاق خان، عقیل اختر سمیت بڑی تعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-16 کراچی(اسٹاف رپورٹر)واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا،واپڈا انتظامیہ نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے واٹر کارپوریشن حکام کو حب کینال کی بندش کے شیڈول سے مطلع کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025ء تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے، حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-15 کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نگراں مرکزی تاریخ جماعت کمیٹی ،اور ضلعی رکنِ شوریٰ روبینہ فرید نے کہا ہے کہ موجودہ وقت ظالمانہ نظام کیخلاف صالح اور مخلص لوگوں کے متحد ہونے کا وقت ہے، قوموں کو متحرک کرنا اور ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے اور اس وقت اللہ کے پیغام کو نافذ کرنے کے لیے اجتماعی قوت کا اظہار ناگزیر ہے کارکنان سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع عام اس بات کا عزم ہے کہ ہم ظلم، ناانصافی اور استحصال پر مبنی فرسودہ نظام کو بدل کر عدل و انصاف کے نظام کو قائم کریں گے اجتماع عام میں وہ تمام افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم احمد شاہ سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن بریفنگ دی۔ وزیر منصوبہ بندی نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی مشاورت کے بغیر کسی بھی ضلع میں نئی ڈسپنسریوں اور نئے اسکولوں کا قیام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں کو محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کی باقاعدہ این او سی ملنے تک آگے نہ بڑھایا جائے۔ جام...
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی...
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی کمیٹی برائے کشمیر امور کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنما موجود تھے، اہم ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اِن ہاؤس تبدیلی پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہماری جماعت نے آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اپوزیشن میں بیٹھیں...
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور وطنِ عزیز پاکستان میں امن و اخوت کے قیام کے لیے مزید ہمت، توفیق اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ خدا وند متعال آپ کو ملت جعفریہ کی خدمت، اتحاد امت کے فروغ اور...
پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف...
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے ای بزنس پروجیکٹ کے اجراء پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام محکموں کے این او سی ایک چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر 15 دن...
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر اور پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال کیلئے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کے علاوہ دیگر تمام پبلک سکول اینڈ کالجز کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی مکمل آبادکاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت میں منقعد ہوا۔ جس میں سیکریٹری فدا حسین، سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ رحیم گل اور متاثرین کمیٹی کے صدر صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 1 ہزار 140 پوائنٹس کمی سے 162,163 پوائنٹس پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روزسیلنگ کا دباؤ مارکیٹ کے مختلف شعبوں پر رہا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔بڑی کمپنیوں جیسے HUBCO، ARL، MARI، OGDC، PPL، POL، PSO، HBL، MCB اور MEBL کے شیئر بھی مندی کے شکار ہوئے۔مارکیٹ کے کمزور آغاز کی وجہ پچھلے ہفتے کی کمزور کارکردگی بھی رہی جب ابتدائی امیدیں کہ جغرافیائی کشیدگی کم ہو سکتی ہے، منافع لینے، بینکوں کے مایوس کن نتائج اور فیوچرز رول اوور ہفتے سے پہلے محتاط رویے کی...
کراچی: دی سٹی اسکول نے اپنی روایتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں لانگ سروس ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں 5 سے 25 سال تک شاندار خدمات انجام دینے والے اسٹاف ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تین اہم علاقائی مراکز میں منعقدہ ان تقریبات میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ان تقاریب میں ایک خوشگوار موسیقی کے پروگرام نے ماحول کو مزید خوشی، محبت اور یکجہتی سے بھردیا۔ یہ تقریب صرف ایک سالانہ روایت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ نئی نسل کے اساتذہ کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ مستقل محنت اور لگن ہی حقیقی کامیابی کا راز ہیں۔ جیسے جیسے دی سٹی اسکول...
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات جاری ہے۔ ن لیگی وفد میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر...
کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس اعلامیے کے مطابق 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔ بریکنگ:کراچی: اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس...
الردینی کے مطابق ترکیہ سیاسی اور سیکورٹی حالات کا فائدہ اٹھا کر شمالی علاقوں خصوصاً موصل اور کرکوک میں جغرافیائی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں اہلِ تشیع زعما کے ہم آہنگی فریم ورک کے ایک رکن عقیل الردینی نے کہا ہے کہ ترکیہ عراق کی سرزمین میں اپنی توسیع پسندانہ لالچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عقیل الردینی نے نشاندہی کی کہ انقرہ صوبہ نینوا اور کرکوک کو اثر و رسوخ اور غلبے کے زاویے سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترکی کے فوجی وجود کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام سرکاری اور عوامی مطالبات کے باوجود ترکیہ نے اب تک انخلا کا کوئی سنجیدہ فیصلہ ظاہر نہیں کیا۔ ...
کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیئے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر...
اسلام آباد ہائیکورٹ، عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس 29اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ، عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس 29اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔اس سے...
دنیا بھر میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ڈیٹا چوری کے واقعے نے ایک بار پھر آن لائن سیکیورٹی کے نظاموں کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تقریباً 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر یہ معلومات اب ایک عروف سائبر سیکیورٹی ریپوزٹری میں شامل کر دی گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا ان کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ Urgent warning to Gmail users as 183 MILLION passwords are stolen in data breach – here's how to check if your account is affected...
دبئی یا شارجہ کی سڑکوں پر جلد ہی الیکٹرک رکشے (برقی ٹک ٹک) دوڑتے نظر آ سکتے ہیں۔ چین کی ایک کمپنی کی تیار کردہ یہ جدید الیکٹرک ’ٹک ٹک‘ اس وقت روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ منظوری کے عمل سے گزر رہی ہے، جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: استعمال شدہ الیکٹرک گاڑی میں بیٹری کتنی کارگر ہوتی ہے؟ ’ٹک ٹک‘ جسے آٹو رکشہ بھی کہا جاتا ہے، تین پہیوں والی مخصوص سواری ہے جو مصر، تھائی لینڈ، بھارت سمیت ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ گرین پاور جی سی سی نامی کمپنی امارات میں ’الیکٹرک ٹک ٹک‘ متعارف کرانے...
استنبول مذاکرات کا تیسرا دور: افغان طالبان کی ٹی ٹی پی معاملے پر ٹال مٹول جاری، ثالث معاہدہ یقینی بنانے کے لیے کوشاں
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین مذاکرات بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اور فریقین تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مستقبل پر متفق نہیں ہو سکے۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی براہِ راست کوریج کے لیے وہاں موجود پاکستانی صحافی انس ملک کے مطابق افغان طالبان ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ثالث کوشش کررہے ہیں کہ دونوں فریقین کسی معاہدے پر رضا مند ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول: پاک افغان وفود کے درمیان جواب الجواب کے بعد ایک بار پھر مذاکرات شروع انس ملک نے وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔ سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ٹرائی سیریز کے میچز جبکہ راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کھیلنا ہے۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے قائم کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے اپنے قانون سازوں کو ایک خفیہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے جو فورس تشکیل دی جا رہی ہے، اس میں پاکستان، انڈونیشیا اور آذربائیجان کے فوجی بھی...