2025-06-11@12:23:25 GMT
تلاش کی گنتی: 14401
«ہمارے لیے»:
(نئی خبر)
ریاض(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبہ نے عازمین حج کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو دورانِ حج پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس انٹرایکٹو ایپ کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے تو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔ اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کے لیے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی مقدس مقامات کی زیارت میں رہنمائی، اور آڈیو...
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں سبی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے کوہیار خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے، جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے...
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان...
کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو معاشرتی جگہ نہیں ملنے دینی چاہیے۔ اور ریاستی ادارے عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے بڑے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیئیں۔ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں ذہری آڈیٹوریم میں قبائلی عمائدین کے ایک عظیم الشان جرگے سے مشترکہ خطاب کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا امن کے دشمنوں کو پاکستان میں کہیں بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاکستان آرمی مکمل طور پر چوکس ہے اور کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں یہ جرگہ قبائلی قیادت سے رابطے اور بلوچستان کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے جاری پراکسی جنگ پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کیا...
پاک بحریہ نے پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ رپورٹ کے مطابق مشقوں کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔بندگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ ان مشقوں میں پاک میرینز اور ایس ایس جی (این) کے علاوہ نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔ قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلا تعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔
سٹی 42: پی آئی اے پیرس لاہور کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ،پیرس کے لیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی،پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہوگی ، رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس پشاور میں ہوا۔اجلاس میں مشیرِ خزانہ، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام سرکاری اسکولوں میں 100 فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری اسکولوں کے ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تدریس کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لیے خصوصی پروگرام...
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہیگستھ کی طرف سے شنگریلا ڈائیلاگ میں چین کے خلاف منفی بیانات پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے خطے کے ممالک کی امن اور ترقی کی خواہش کو نظرانداز کرتے ہوئے سرد جنگ کے تصورات کو فروغ دیا اور چین پر الزامات لگائے، جس میں چین کو خطرہ قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ چین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ،اسے مسترد کرتا ہے اور امریکہ سے اس حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ہی دنیا کا حقیقی بالادست ملک ہے جو ایشیا بحر الکاہل کے امن و استحکام کے لیے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ اور کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خبر آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہونے سے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری اپنی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ...

کم سن بچیوں کی شادی کا قانون ؛ آئین اور اسلام سے متصادم قانون کو تسلیم نہیں کرتے؛ مولانا فضل الرحمان
سٹی 42:مولانا فضل الرٰحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں بچیوں کی شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلوغت سے ہے اور اس قانون کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہیں بدلا جاسکتا یہ اسلام اور آئین پاکستان سے متصادم ہے ، خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے حوالے کہا کہ صوبے میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہاں جمیعت علماء اسلام کی حکومت نہ آجائے خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کم سن بچیوں کی شادی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں کہا اسلامی نظریاتی روشنی میں کتنا عمر ہے اس کے ساتھ میل اور فیمیل کے...
صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی نامی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، وفاقی حکومت بھی کرپشن میں پیچھے نہیں، پاکستان میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے تین بار ایک ہی جماعت کو حکومت سونپی لیکن انہوں نے کرپشن میں اضافے کے سوا کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ صوبے کے عوام کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی نامی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، وفاقی حکومت بھی کرپشن میں پیچھے نہیں،...

سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...

پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کوخوش کرنے کیلئے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹادی لیکن وزیراطلاعات عطا تارڈ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
لاہور: پی آئی اے حکام نے لاہور سے پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی آئی اے کے مطابق رواں ماہ لاہور اور پیرس کے درمیان کئی سالوں بعد دوبارہ سے فضائی سروس 18 جون سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کو 15 فیصد کرایہ میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار...
پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ڈسکاؤنٹ 9 جون تک بکنگ کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے اور مسافر اس سے فائدہ اٹھاکر 18 جون سے لے کر 2 جولائی تک سفر کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آنے والے سیزن میں یورپ کے روٹ پر قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کو پرکشش بنانا ہے۔ Post Views: 4
کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا، اس بارے میں بم ڈسپوزل سکواڈ شواہد اور معلومات جمع کر کے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر خالی تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان نے پاکستان کی جانب...
پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی متوسط طبقے کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں فنکار بھی اس معاملے پر تبصرے کر رہے ہیں۔ اداکار بلال قریشی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی کہ اگر قربانی کا جانور دکھاوے کیلئے لیا جائے تو قیمتیں ایسے ہی بڑھیں گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلال کی پوسٹ پر اپنی...
چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بنائے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاو نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو...
ویب ڈیسک:طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت پر مبنی AimNexus.ai کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہےجو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں،وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں اسلام آباد میں منعقدہونےوالی ایک خصوصی تقریب میں محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ AimNexus.ai ایک ذہین اور مکمل حل ہے جو طلبا اور ابتدائی کیریئر کے حامل افراد...
لاہور(نیوز ڈیسک)کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش...
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔ تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس...
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف لندن جانے کے لیے جاتی عمرہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں چند روز قیام کریں گے اور اس دوران اپنا مکمل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ Post Views: 4
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) جبکہ تاجر طبقہ قوموں کے درمیان خوشگوار تعلقات کو قائم رکھتا تھا۔ لوگوں کی معیشت کو مستحکم کرتا تھا۔ اس کی تجارت کے لیے امن کا ہونا ضروری تھا۔ قدیم اور عہد وسطیٰ کے ادوار میں تاجروں کا سماجی رقبہ کم تھا۔ کیونکہ زراعتی معاشرے میں زمین، عزت اور وقار کا باعث تھی۔ تاجروں کے پاس زمین بطور جائیداد نہیں ہوتی تھی۔ اس لیے وہ جاگیرداروں کی نظروں میں قابل عزت نہیں تھے۔ دوسری وجہ جو ان کے سماجی درجے کو کم تر کرتی تھی۔ وہ یہ تھی کہ وہ خود سے کسی پیداواری عمل کا حصہ نہیں ہوتے تھے۔ کاریگر اور ہنر مند جو اپنی محنت و مشقت سے...
عمر ایوب کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ سے ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے، اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے۔ نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے...

چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ
سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف انڈو پیسیفک بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ ہیگستھ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اور موجودہ فوجی مشقیں اور تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چین طاقت کے استعمال کے لیے سنجیدہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی...
طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں AimNexus.ai نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہے، جو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ تقریب کے دوران محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore. pic.twitter.com/k7FI8tIYy1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025 صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم...
بھارتی چیف آف ڈیفینس کے پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے کے اعتراف کے بعد مودی حکومت کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ کانگریس رہنما ملک ارجن کھرگے نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کن شرائط پر ہورہے ہیں قوم کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت، لوک سبھا میں متنازع ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل منظور، کانگریس کی شدید تنقید کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن وزیر اعظم اس...
کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس)دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔ بھارتی شہریوں نے...
حکومت پنجاب کا عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ, محکمہ داخلہ نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مستقل نصب میکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں موجود تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیاء کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیاء میں دو اہم جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان مسئلہ کشمیر اب تک حل طلب ہے، تنازعات قابو سے باہر ہونے سے نا صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کو بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے افواہوں کی قومی احتساب بیورو اور حکومتی ذرائع نے بھرپور تردید کردی ہے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کوبھی ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ یہ تردید میڈیا میں اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کے دوران سامنے آئی ہے جو کہ عمران خان کی جلد رہائی کے حوالے سے قانونی پیشرفت یاممکنہ ڈیل کے حوالے سے گردش میں تھیں۔ نیب عہدیدار کے مطابق کسی عدالت میں فی الوقت ایسا کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے جس سے عمران خان کی رہائی کا امکان بنتا ہو۔ نیب کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ “ابھی تک نیب کو...
—فائل فوٹو شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
انکم ٹربیونل نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک دیگر اہم شخصیات کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کے ضلع ملیر میں ایم-9 موٹروے کے ساتھ واقع سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد عدالت نے ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک، خاندان کے رکن اور ایگزیکٹو زین ملک، بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو شاہد محمود قریشی،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر ایک بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تاہم، اگلے بجٹ میں 14.2 2 ٹریلین روپے کے ہدف کا حصول بجٹ سازوں کے لیے چیلنج ہوگا کیونکہ اگلے مالی سال کے ہدف کی بنیاد غیر مستحکم حالات پر رکھی جائے گی، خاص طور پر جبکہ 12.33 ٹریلین روپے کے کم کیے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں ٹیکس کی کمی بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان جمعہ کی شب سخت بات چیت ہوئی، اور فنڈ...
اسلام آباد: ایف بی آر کو مئی میں 206 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، جس سے سالانہ ہدف حاصل کرنا چیلنج کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے مالی سال 2024-25 کے اختتامی مہینے میں ریونیو اہداف کا حصول ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، کیونکہ مئی 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 206 ارب روپے کا نمایاں شارٹ فال سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی میں ایف بی آر کا 1110 ارب روپے کا ہدف تھا، مگر صرف 904 ارب روپے ہی وصول کیے جا سکے ہیں۔ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک کے دوران محصولات میں مجموعی طور پر 1,027 ارب روپے کی...
مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر اتفاق رائے کا امکان، آئی ایم ایف اور پاکستان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر ایک بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تاہم اگلے بجٹ میں 14.2 2 ٹریلین روپے کے ہدف کے حصول کے لیے بجٹ سازوں کے لیے چیلنج ہوگا کیونکہ اگلے مالی سال کے ہدف کی بنیاد غیر مستحکم حالات پر رکھی جائے گی، خاص طور پر جب کہ 12.33 ٹریلین روپے کے کم کیے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں ٹیکس کی کمی بڑھ رہی ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں...
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنےکے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کرےگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ...
جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سنگاپور (آئی پی ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل...
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔ ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر...
حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو...
---فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان یا پرائیویٹ حج آرگنائزر سے ویزے سے متعلق اضافی پیسے نہیں لیے۔ صرف طواف کیلیےاحرام باندھنا بھی سعودی قوانین کیخلاف ہے: حافظ طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی جو ریلیف دیا گیا اس پر بھی کوئی اضافی پیسے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے۔
گوگل نے جی میل میں ایک نئی خصوصیت متعارف کروائی ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے ای میلز کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ اس نئی خصوصیت کے تحت، اب جی میل جیمینی اے آئی کے ذریعے ای میلز کے لمبے یا پیچیدہ سلسلوں کے اوپر خودکار طریقے سے ای میل کا خلاصہ ظاہر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: 20 کروڑ ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس لیک پہلے صارفین کو اس خصوصیت کا استعمال کرنے کے لیے ‘اس ای میل کا خلاصہ کریں’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب جب یہ خصوصیت فعال ہوگی، تو اہم اور لمبے تھریڈز میں خلاصہ خود بخود ای میل کے اوپر دکھائی دے گا، تاکہ صارفین کو مکمل گفتگو...
نمیبیا کے دور افتادہ شمال مغرب میں ایک لگژری ٹینٹڈ لاج میں ایک شیر کے حملے کے بعد ایک 59 سالہ سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس حکام کے بیانات کے مطابق یہ واقعہ صبح کے اوائل میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص نے دوسرے سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ کیمپنگ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں نمیبیا کی وزارت ماحولیات کے ترجمان کے مطابق یہ شخص بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے اپنے خیمے سے باہر نکلا ہی تھا کہ شیر نے اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق سیاح کے خیمے سے باہر نکلتے ہی شیر اس پر...
سیالکوٹ میں پی پی حلقہ 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے میدان آج سجےگا، ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا۔پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔ن لیگ سےحنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے موڈرنا کی نئی کووِڈ-19 ویکسین “mNEXSPIKE” کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ یہ ویکسین 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، اور 12 سے 64 سال کی عمر کے ایسے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے جو کسی ایک یا زیادہ بنیادی طبی مسائل کا شکار ہیں، جو انہیں کووِڈ-19 سے شدید بیماری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ منظوری اس وقت دی گئی ہے جب FDA نے ویکسین کی منظوری کے معیار کو سخت کر دیا ہے، خاص طور پر صحت مند بالغوں کے لیے، جن کے لیے اب ویکسین کی منظوری سے قبل مزید...
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اہم ہدایات میں سپروائزری افسران خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز کو مؤثر پٹرولنگ کے لیے متحرک اور تعینات اہلکار مکمل الرٹ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں آئی جی پنجاب...
ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی...
بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے،عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، بلوچستان کے عمائدین کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر،شہباز شریف دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک،گرینڈ جرگہ سے خطاب بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ...
بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈرہے، امریکی جریدے بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رافیل بنانے کی فرانسیسی کمپنی ڈاسو طیاروں میں کسی بھی ممکنہ خرانی کا جائزہ لینے کے لیے بھارت آنا چاہتی تھی۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی تاجر اور اسپیس ایکس کے نجی خلا باز جیرڈ آئزک مین کی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لے لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا یہ فیصلہ سینیٹ میں ان کی توثیق سے چند دن قبل کیا گیا ہے۔ آئزک مین، جوShift4 کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں، نے اسپیس ایکس کے ساتھ 2 نجی خلائی مشن کیے ہیں، جن میں سے ایک میں انہوں نے نجی خلا باز کے طور پر پہلا خلائی چہل قدمی بھی کی تھی۔ آئزک مین کی اسپیس ایکس اور ایلون مسک کے ساتھ قریبی وابستگی نے سینیٹ میں تنازعات...
سنگاپور میں ہونے والے عالمی سیکیورٹی اجلاس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتے جب تک ان کی بنیاد اعتماد پر نہ ہو اور وہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا جنرل ساحر شمشاد نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خطرات کی نشاندہی کی اور ایشیا پیسیفک سمیت دیگر خطوں میں جامع، مؤثر اور ادارہ جاتی بحران سے نمٹنے کے نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے...
فائل فوٹو جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، یو این جنرل کے صدر سے ملے گا اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفیع 2012 سے بے سہارا بچوں کے لیے 2 شیلٹر ہومز چلا رہی ہیں جہاں قریباً 120 یتیم یا والدین کی عدم موجودگی میں منشیات کے عادی بچے زیرِ کفالت ہیں۔ یہ ادارے مکمل طور پر ذاتی وسائل پر چلائے جا رہے ہیں اور بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ آمنہ شفیع کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ان بچوں کو معاشرے کا باوقار اور کامیاب فرد بنانا ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews...
سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) جاوید حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاک بھارت جنگ بندی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ یہ دیکھیں کہ 22 اپریل کو پہلگام کا واقعہ ہوا اور 24 اپریل کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی و پاکستانی وزرائے خارجہ سے کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اس فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے شروع دن سے ہی متحرک تھا، لیکن جب کشیدگی بڑھ گئی تو سعودی وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ عادل الجبیر دہلی بھی گئے، اس...
SINGAPORE: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کئی غیر حل شدہ تنازعات اب بھی متحرک ہیں جو کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایک اہم خطاب میں کہی۔ جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ ایشیا پیسیفک اب اکیسویں صدی کا جیوپولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے، جہاں اسٹریٹیجک کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بحرانوں سے نمٹنے کے ادارہ جاتی نظام نہ صرف نازک ہیں بلکہ غیر مساوی بھی ہیں، جس کی وجہ سے تنازعات کی شدت کم کرنے کے لیے مؤثر...
انگریزی کے نامور ادیب امیتابھ گھوش نے اپنی کتاب ’سموک اینڈ ایشز‘ میں برطانیہ، چین، انڈیا اور باقی دنیا پر افیون کی تجارت کے معاشی و سماجی اثرات کو موضوع بنایا ہے۔ یہ کتاب افیون کی مخفی تاریخ اور اس دھندے سے فائدہ سمیٹنے والوں کی داستان سناتی ہے، اس کے پہلو بہ پہلو اور بھی قصے چلتے ہیں۔ ایک جگہ ہندوستان میں چائے کے ارتقا کی تاریخ بھی بیان ہوئی جس میں مصنف نے اپنی اور اپنے خاندان کی چائے سے رغبت کے بارے میں بھی بتایا ہے، ان کا کہنا ہے وہ واقعتاً اس کے بغیر ’فنکشن‘ نہیں کر سکتے۔ یہی حال ان کی والدہ کا تھا بلکہ شعور کی منزلیں طے کرتے انہوں نے اپنے آس پاس...
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار وں کو پاکستان میں تحفظ کا احساس ہو۔ سرمایہ کاری کی واپسی اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی دو اہم کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں کے نتائج کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم کے سامنے مزید پالیسی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بجٹ میں عوام اچھی خبریں سنیں گے، پیٹرول، بجلی کی قیمت، شرح سود میں کمی ہوگی، ، ہارون اختر اجلاس کا...
اسلام آباد: کمرشل بینکوں نے غیر ملکی کرنسی کی محدود دستیابی کی وجہ سے درآمدات سے متعلق ادائیگیوں میں ایک بار پھر تاخیر شروع کر دی ہے۔ جون کے آخر سے قبل بڑے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی زر مبادلہ ذخائر کو ڈبل ڈیجیٹ میں رکھنے کی شرط پر عمل بھی جاری رکھنا ہے۔ متعدد بینکرز کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی بات چیت کے مطابق یہ صورتحال مرکزی بینک کو ضمانت دیتی ہے کہ وہ یا تو مارکیٹوں سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری کو مکمل طور پر روک دے یا ڈالر کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں زبردست کمی کرے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق سے حکومت اور سیکورٹی فورسز پر امن کی بحالی کے لیے دباؤ ڈالیں گے، ہماری جدوجہد پُرامن ہے اور اس پُر امن جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں امن پاسون کمیٹی کے وفد نے ڈومیل میں احمد زئی قوم کے مشران اور عمائدین سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء باز محمد خان اور میریان قوم کے رہنماء ڈاکٹر پیر صاحب زمان شامل تھے۔ کمیٹی نے احمد زئی قوم کے مشران کے سامنے اپنا مدعا پیش کیا اور ان سے تعاون کی درخواست کی۔ احمد زئی قوم نے مشاورت کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس (آئی جی سی پی 2025) سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں انھوں نے گلیشیئرز کے تحفظ کو پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کے لیے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ پانی کوہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا نہ ہی بھارت کو ریڈ لائن کراس کرنے دے گا۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ جس طرح غزہ میں مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال انسانیت پر...
ہم نے یہ جنگ اس بار ہمت سے لڑی۔ میرا یہ کامل یقین ہے کہ جنگیں کبھی جیتی نہیں جاتیں، بہت نقصان ہوتا ہے، انسانی جانیں چلی جاتی ہیں، معیشتیں تباہ ہوجاتی ہیں، دہائیاں لگ جاتی ہیں واپس بحال ہونے میں۔ لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ جنگ ہم نے نہیں کی تھی، یہ جنگ تو ہم پر مسلط کی گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں اس بار جو افراط زر آیا، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ہمیشہ کی طرح زرمبادلہ کے ذخائر چند ہفتوں کے رہ جاتے تھے۔ جو بات ہمیں سمجھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ جب تک ہماری معیشت بہتر نہیں ہوگی، ہم بہتر یا مضبوط نہیں ہوسکتے۔ جس ملک سے ہمیں ہمیشہ جنگ کا...
پاک بھارت حالیہ جنگ میں اسرائیل تو کھل کر بھارت کی حمایت کر رہا تھا مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ افغانستان بھی بھارت کی خفیہ حمایت کر رہا تھا۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ طالبان بھارت سے دوستی کے خواہاں نظر آتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک سرکردہ رہنما ملا ابراہیم صدرکو بھارت کے دورے پر بھیج دیا ہے جو بھارتی حکومت سے طالبان کے تعلقات کو استوار کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں مگر ان کے دورے اور بھارتی حکمرانوں سے ان کی گفتگو کو طالبان حکومت صیغہ راز میں رکھ رہی ہے۔ تاہم آج کل کوئی خبر مخفی نہیں رہ سکتی، وہ کسی نہ کسی طرح اجاگر ہو جاتی ہے۔ اس رہنما کے بھارت...
انسان اور شیطان دو بالکل مختلف مخلوقات ہیں، ایک مٹی سے بنی ہے تو دوسرے کا وجود آگ پر مبنی ہے، مٹی اور آگ دونوں کا بظاہر کوئی آپسی رشتہ یا تعلق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مٹی سے تخلیق ہوا انسان اپنے اندر آگ سے خلق ہوئے شیطان کا روپ دھارنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا انسان کو پیدا کرنے کے بیشمار مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ’’ وہ بڑی ذات‘‘ انسان کو اُس کی ذات سے منسلک تمام اختیارات سونپ کر دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ شاکر بنتا ہے یا پھر بہک جاتا ہے۔ انسان کا انسان بنے رہنا دراصل اُس کی پیدائش سے تادمِ مرگ ایک مسلسل امتحان ہے...
ایسے لوگ جان لیں کہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے۔ سورۃ الطلاق میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں بتایا ہے جنھوں نے اللہ کے احکام کو نہیں مانا اور اپنی من مانی کی۔ ’’ اورکتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب لیا اور انھیں سزا دی، ایسی بری سزا جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، چنانچہ انھوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا اور ان کے اعمال کا آخری انجام نقصان ہی نقصان ہوا۔‘‘ اللہ تعالیٰ آیت نمبر 10(مع تفسیر) میں فرماتے ہیں ’’ اور آخرت میں ہم نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر...
بچوں کی نفسیات ایک نازک اور پیچیدہ مرحلہ ہے جو اُن کی ذہنی، جذباتی، اور سماجی نشوونما کا احاطہ کرتا ہے۔ بچپن وہ دور ہے جب شخصیت کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں اور یہ بنیادیں اردگرد کے ماحول،گھرکے رویوں، اسکول کے تجربات اور میڈیا کے اثرات سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اُس کی نفسیاتی ضروریات بھی مختلف ہو سکتی ہیں۔ کچھ بچے نرم دل اور حساس ہوتے ہیں، جب کہ کچھ زیادہ سرگرم اور تجسس پسند ہوتے ہیں۔ جدید دور میں بچوں کی نفسیات پر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بچوں کا رجحان، روایتی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے بجائے اسکرینزکی جانب ہوچکا ہے۔ اسکرین پر نظر آنے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مئی 2025 کے دوران 206 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے اور اسی طرح رواں مالی سال کے 11 ماہ(جولائی تا مئی) میں مجموعی شارٹ فال 1,027 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک ایف بی آر کو موصول ہونے والے خالص ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ(مئی) ایف بی آر نے 1110 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 904 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو مئی میں 206 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...
اسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مویشی منڈیوں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک کے مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 100 ٹریفک افسران کو مختلف مویشی منڈیوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے ضیا مسجد کے قریب قائم مویشی...
معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا...
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن...
فرانسیسی صدر یہودی ریاست کیخلاف صلیبی جنگ میں مصروف ہیں: اسرائیلی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز پیرس (سب نیوز )اسرائیل نے فرانسیسی صدر میکرون پر یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری رکھنیکا الزام عائد کردیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے، صدر میکرون کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ناکہ بندی نہیں ہے اور امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس پر دبا ڈالنیکے بجائے میکرون انہیں فلسطینی ریاست کا...
دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے اور ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 8 رہی۔ قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں فرقان انور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فرقان انور نے مجموعی طور پر 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس سے قبل پاکستان کے عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں گولڈ میڈل جیتا۔ عمر رسول لون نے مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن...
بینکاک(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کے ساحلی شہر ہوا ہِن میں کچھ مخصوص خواتین کی موجودگی اس علاقے کی شہرت کا باعث بن کی ہے۔ یہاں آنے والے اکثر سیاح محبت کی تلاش میں ہوتے ہیں، اور انہیں یہاں مطلوبہ محبت مل بھی جاتی ہے۔ یہاں دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی غیرملکی کمیونٹیوں میں سے ایک آباد ہے جن میں ایک ہزار سے زائد برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ ان میں اکثریت عمر رسیدہ اور تنہا مردوں کی ہے جو ایک نئی محبت اور خوشگوار ریٹائرمنٹ کے خواب لے کر یہاں آتے ہیں، اور اکثر ایسی لڑکیوں کے ساتھ رہتے ہیں جن کی عمر ان کی پوتیوں جتنی ہے۔ مقامی اخبار ”ہوا ہن ٹوڈے“ کے حالیہ سروے کے مطابق یہاں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرینڈ قبائلی جرگے نے مسلح تنظیموں کا قبائلی سطح پر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچ قبائل صوبے میں علیحدگی کی کسی تحریک کا حصہ نہیں ہیں اور وہ صرف پاکستان کے قومی دھارے میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ اس قومی جرگے میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے جرگے سے خطاب میں کیا کہا؟ گرینڈ جرگے سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی جرگے کا انعقاد بلوچستان کے عوام کے تحفظات دور کرنے کے لیے...

وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے مثالی طرز عمل سے ملک نے کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے مشن میں مدد کرنے کے لیے...
لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، اس لیے حکومت انہیں مرغی، انڈے یا کٹہ نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی وژن 2025 پیش کر چکے ہیں، جس میں طالبعلموں کے لیے خصوصی مواقع رکھے گئے تھے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تکنیکی سہولیات مہیا کرکے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے، جبکہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور...
بیجنگ :نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جینیفر میری شپلی نے گزشتہ 30 سالوں میں 100 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران چین کی ترقی کے بارے میں کہا کہ چین کی ترقی معاصر تاریخ میں سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک ہے۔ چین مزید کھلے پن کی جانب گامزن ہے،اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور کاروباری رہنماؤں کو نہ صرف چین پر اعتماد دے گا بلکہ پڑوسی ممالک کی مارکیٹوں اور اینڈ روڈ...
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے ای سی او سمٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔بات چیت کے دوران ای سی او اجلاس کی تفصیلات، شرکا اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایک مبہم جملہ بھی طوفان کھڑا کر دیتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی معروف شخصیت کی جانب سے ہو۔ حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ کی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔ عروب نے پوسٹ میں لکھا، ”میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اسے ایکسپوز کرنا چاہیے، اور اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔“ بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازے لگانا شروع کر دیے کہ یہ جملہ آخر کس کے لیے کہا گیا؟ کچھ افراد نے تو ڈکی بھائی اور عروب کے ذاتی...
وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی گرینڈ جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہاں موجود تمام شرکا کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، قومی جرگوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکلے۔ اپنے خطاب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی...
فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔ آپ اور...