2025-10-05@16:10:53 GMT
تلاش کی گنتی: 4551
«اسلام آباد ایکسپریس ٹرین»:
(نئی خبر)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی جانب سے ضبط کی گئی ٹیمپرڈ چیسز والی 106 گاڑیوں میں سے مجموعی طور پر 49 گاڑیاں مختلف محکموں کے لیے مختص کی گئیں جبکہ 57 گاڑیوں کو ویئر ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی کو فراہم کردہ جوابات کے مطابق سب سے زیادہ 21 گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ اس کے بعد سی ڈی اے کو 16 گاڑیاں جن میں سے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کو 10 گاڑیاں جبکہ سی ڈی اے انفورسمنٹ کو 6 گاڑیاں اور فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کو 3 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو...

دوسر وں کو جوتے مارنے پر اکسانے والے آج ایک دوسرے کو مارررہے ہیں: پنجاب کاپانی ‘ ہمارا پیشہ ‘ نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف : مریم نواز : فیصل آباد میں الیکڑعبس کا افتتاح ‘ بڑے اعلانات
فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم...
پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور ان کی جانب سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی راہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ جنگ ختم کرنے، غزہ...
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات مان لیے تھے مگر وہ آخر میں کچھ ایسے مطالبات بھی لے آئے جو بالکل نئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کے لیے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لیے خود بُلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا،...
سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں اور پرامن حل تلاش کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ بیان میں صدر ٹرمپ کی اس تجویز کو بھی خوش آئند قرار...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی مودی بزدل لیڈر ہے جو صرف اپنے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے اور گِیدَڑ بَھبکیاںدیتا ہے ،گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دم دبا کر بھاگ گیا اس کی ہمت نہیں تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سامنا کرے اور اپنے جھوٹے پہلگام بیانیہ کو ثابت کرے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس دنیا کے بڑے اور اہم ترین سیاسی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے ۔ یہاں دنیا کے سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم اپنی اپنی حکومتوں کی پالیسیوں، ترجیحات اور عالمی مسائل پر مؤقف پیش کرتے ہیں۔ اس اجلاس میں کی جانے والی تقریریں صرف رسمی نہیں ہوتیں بلکہ اکثر نئی عالمی سمت متعین کرنے کا...
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ امن اقدام کو فلسطینی وقار کے تحفظ کا ایک نایاب موقع قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ای-ون بستی منصوبے کو دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور قرارداد 2334 پر عملدرآمد سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ آگے بڑھا تو یا تو دو ریاستی حل ختم ہو جائے گا، یا دنیا امن کے ایک نئے موقع سے فائدہ اٹھا سکے گی تاریخ سلامتی کونسل کے ردعمل کو ضرور یاد رکھے گی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-26 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سیکورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے سندھ کے سرکاری ملازمین کے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ پنشن ریفارمز کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے بجائے انہیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے، حالانکہ ملازمین کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں اور ایک ہفتے سے اسکول بھی بند پڑے ہیں، جس سے صوبے میں تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے ڈراما کیا اور...

غزہ سٹی: زیتون محلے پر اسرائیلی حملے میں شہیدہونیوالے فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں جبکہ ایک شخص حملے میں شہید بچے کو بوسہ دے رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر پاک و ہند کی فکری و سیاسی تاریخ میں اگر کوئی ایسی شخصیت تلاش کی جائے جس نے امت مسلمہ کو بکھرتے ہوئے حالات میں ایک نئی فکری سمت اور عملی لائحہ عمل دیا، تو وہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہیں۔ وہ محض ایک عالم، مصنف یا مقرر نہیں تھے بلکہ ایک تحریک کے بانی، فکری مجتہد اور عملی رہنما تھے۔ ان کے اجتہادات نے اسلام کو محض چند رسوم اور اخلاقی تعلیمات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج کے دور میں جب امت ِ مسلمہ فکری انتشار، اخلاقی زوال اور سیاسی غلامی میں مبتلا ہے، مولانا مودودیؒ کی فکر ایک مینارِ نور کی طرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن کے ایک گاﺅں گرینڈ بلانک میں گزشتہ روز چرچ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ اسی دوران ایک مسلح دہشت گردنے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔ میڈیا کے مطابق حملے میں 8 افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بھی بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک پُرتکلف ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما اس دوران دو بدو ملاقات بھی کریں گے بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جس میں ممکنہ طور پر امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی کے 21 نکاتی منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد 3 بجے سہہ پہر صدر ٹرمپ اوول آفس میں کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن...
سیتا پور: بھارت میں آئی لو محمد مہم جنونی ہندوﺅں کے نشانے پرآگئی،مسلمانوں کو نشانہ بنانا معمول بن گیا ،اس سلسلے میں تازہ واقعے میںاترپردیش کے ضلع سیتاپور کے صدر پور علاقے کے ایک پرائیوٹ اسکول نے بچوں کو ”آئی لو محمد“(I Love Mohammad) پینٹ کر کے نعرے لکھوائے۔ اس مقصد کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے اپنے والدین کو اطلاع دی تو کہرام مچ گیا۔ سنیچر کی رات بجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنان صدر پور تھانے پہنچے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں منیجر اور ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔سدرپور کے انچارج انسپکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ یہ اسکول بنویر پور،...
ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سکیورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یَنگو گروپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا سپر ایپ متعارف کروا دیا، اس ایپ نے شرکاء کو یَنگو کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا براہِ راست تجربہ فراہم کیا۔وی آئی پی لاؤنج میں قائم یَنگو کے خصوصی اسٹال پر سپر ایپ کے ذریعے Rides، Delivery، Shops، Ads اور B2B جیسی متنوع سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جس نے پاکستان کے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ اور عوام کے روزمرہ استعمال میں نئی آسانیاں پیدا کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر آنے والے شرکاء کو براہِ راست یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ...
اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔ صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ یہ مصرعہ خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور حقیقی زندگی میں دیکھا جائے تو خواتین انسانی معاشرے کا جزو لازم ہیں بقاء انسانی ان کے بنا نامکمل ہے۔ ایک عورت ہی نسل کو پروان چڑھاتی ہے مکان کو گھر بناتی ہے اور مرد کوا س قابل بناتی ہے کہ وہ گھر اور بچوںکی فکر سے آزادہو کر حصول معاش کے لئے جدوجہد کر سکے۔یہ سمجھنا اور قبول کرنا بے حد ضروری ہے کہ مرد اور عورت دونوں ہی بقاء معاشرہ اور خاندان کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں کو مل کر گھر بسانے اور شادی چلانے میں برابر حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ ان کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی...
غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطی میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطی میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 ستمبر 2025ء) دو ہفتے قبل اسرائیل کی جانب سے قطر پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف خلیجی ریاست کی جانب سے کوئی موثر جوابی اقدام ممکن نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 10 اسرائیلی لڑاکا طیارے 9 ستمبر کو بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرے اور پھر "اوور دی ہورائزن" حملے کے تحت میزائل داغے۔ اسرائیل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے لڑاکا طیارے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود میں نہ داخل ہوں۔ اسرائیل کے مطابق اس کے میزائلوں کا حتمی ہدف حماس کے عسکری ارکان تھے، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک اشرافیہ علاقے میں ممکنہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین...
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ کے دوران ہونے والے جذباتی لمحات اب کرکٹ گراؤنڈ سے نکل کر سیاسی و سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن چکے ہیں۔21 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک وکٹ لینے کے بعد "0-6" اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا، جو بھارت کے خلاف ماضی کی فتوحات کی یاد دہانی سمجھا گیا۔ اس جشن پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر...
حمیداللہ بھٹی پاک امریکہ روابط کاثمر ہے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر اور عالمی مالیاتی اِدارے قرض دینے میں بھی فیاض ہوئے ہیں۔ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ناشتے پر مدعو کرنے اوراب وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے ایک گھنٹہ سے زائد خوشگوار ملاقات کو اندرون و بیرونِ ملک حیرت سے دیکھا جارہا ہے جسے کچھ حلقے بھارت سے تعلقات میں بگاڑ کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں مگر شاید بات اتنی سادہ نہیں جس طرح ظاہر کی جارہی ہے۔ یہ درست ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سیمابی فطرت کے مالک ہیں لیکن اِتنے سطحی اور بچگانہ نہیں ہو سکتے کہ تعلقات بگاڑتے اور سنوارتے جذبات کی رومیں بہہ جائیں ۔اِس حوالے سے اسرائیل...
ایک وقت تھا جب بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کے دورۂ سعودی عرب اور اس کے جواب میں سعودی رائل آرمی کے کمانڈر فہد بن عبداللہ کے دورۂ بھارت سے یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ سعودی عرب اور بھارت دفاعی معاہدہ کرنے والے ہیں۔یہ معاملہ بہت دنوں تک چلتا رہا مگر پھر یکایک ختم ہوگیا۔ عرب ممالک کی یہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے اپنی سلامتی کی چابی امریکا کے ہاتھ میں دے رکھی ہے مگر اب قطر پر اسرائیل کے حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ عربوں کا اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا پر انحصار ایک غلطی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ امریکا نے عربوں کی سیکیورٹی کے نام پر پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی فوجی...
معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بالآخر اپنے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پر اس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔ انوشے عباسی، جو مشہور ڈراما سیریل ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، اب انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس...
دنیا آج تک یہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کا قیام ’’ اعلان بالفور‘‘ کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اس اعلان کی علامت برطانوی دفتر خارجہ کے ایک خط کو سمجھا جاتا ہے جو 2 نومبر 1917 کو آرتھر جیمز بالفور (سیکریٹری خارجہ) نے صیہونیوں کے نام لکھا تھا۔ اس خط میں برطانیہ نے صیہونیوں کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ فلسطین کی سرزمین میں ایک یہودی ریاست کے قیام میں بھرپور اور عملی مدد دیں گے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاہدے کی توثیق برطانوی کابینہ کے ایک خفیہ اجلاس میں 31 اکتوبر 1917 کو ہوچکی ہے۔ اس خط میں حالانکہ اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ فلسطین کی موجودہ غیر یہودی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ محمد یونس نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام ترقی پذیر ممالک سے وسائل کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ چوری شدہ دولت کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے سخت بین الاقوامی قوانین اپنانے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ممالک اور ادارے چوری شدہ اثاثوں کو تحفظ دیتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ یہ دولت اس کے اصل حقداروں، کسانوں، مزدوروں اور عام ٹیکس دہندگان کو واپس کریں۔ عالمی تجارتی تحفظ پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان دنیا کو درپیش ایک اور بڑا مسئلہ ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا:۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ریاستی جبر اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسندی کے خلاف خالصتان تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔اندراجیت سنگھ گوسل کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے اُن پر ہتھیاروں کے جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، خالصتان اب صرف ایک خواب نہیں بلکہ ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرتے...
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر کو کھاوڑہ میں تمام دکانیں کھلی رکھی جائیں گی اور مرکزی پریس کلب سے اپر ڈا تک امن مارچ کیا جائے گا۔ یہ اعلان مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجا کی کال پر ڈویژن مظفرآباد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈویژن بھر سے پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ثاقب مجید راجا نے کی اور انہوں نے خطاب میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جان بوجھ کر انتشار پھیلا رہی ہے اور مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمیٹی کے...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جہاں ایک طرف کئی علاقے خشک سالی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں، وہیں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں بارش کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہوتا۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ انہی میں سے ایک ہے، جسے کرۂ ارض کا سب سے زیادہ بارش والا (گیلا) خطہ قرار دیا جاتا ہے۔میگھالیہ میں 2 مقامات عالمی ریکارڈز کی بدولت نمایاں ہیں۔ پہلا اور سب سے مشہور موسین رام (Mawsynram) ہے، جو دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے۔ یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,800 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو تقریباً 12 میٹر کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر بارش کا پانی جمع کرلیا جائے تو...
سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چین کے آزاد بجلی گھروں کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کا پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے جس کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوگی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے عالمی دن پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان کے امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات میں ایک نئے ”اسٹریٹجک دور” کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دیگر مثبت پہلو¶ں کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت امن، سلامتی اور معیشت کے لیے نئی بنیادیں فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اتحاد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ یرغمالیوں کی واپسی کا ضامن ہوگا، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاہدے کے بنیادی خدوخال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اوآئی سی سی آئی) نے پاکستان کے انٹیلکچوئل پراپرٹی (آئی پی)نظام پر برطانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی برطانیہ کی حکومت کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ رپورٹ ملک میں فوری طورپر آئی پی کے نفاذ کیلئے او آئی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے کی تائید کرتی ہے۔ یوکے انٹیلکچوئل پراپرٹی آفس اور ڈپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ کی تیارکردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی پی کا نفاذ پاکستان کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2023میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوںاور ٹریڈ مارک کی جعل سازی سے پاکستان کی معیشت کو 2.2ارب پائونڈ (تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)جاز پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائیل کی شراکت داری سے پاکستان میں عنقریب آئی فون 17 متعارف کروا رہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو نیا آئی فون مکمل ریگولیٹری کمپلائنس، آفیشل وارنٹی اور پریمیم ویلیو ایڈڈ سروسز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔اس لانچ کے ساتھ جاز ایک خصوصی بنڈل پیش کرے گا ہے جس میں ایک سال کے لیے ایک ٹیرا بائٹ ہائی اسپیڈ ڈیٹا، ایک مفت تحفہ*، مرکنٹائیل کے زریعے دو سالہ وارنٹی کوریج (ایک اسٹینڈرڈ اور ایک ایکسٹینڈڈ، جو غیر آفیشل ہینڈ سیٹس میں دستیاب نہیں)، اور مرکنٹائل کیئر آفٹر-سیلز نیٹ ورک کے ذریعے ایپل کی وقف سروس سپورٹ شامل ہے تاکہ صارفین کو قابلِ اعتماد معاونت مل...

بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات تو اہم تھی، مگر سوشل میڈیا پر اصل چرچے ٹرمپ کے کوٹ پر لگے جہاز کے ایک بیچ کے ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس میں نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف بلکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی لیکن کیمروں نے سب کی نظریں ٹرمپ کے کوٹ پر لگے ایک بیچ پر تھی جو ایف-22 ریپٹر جیٹ کی شکل کی تھی۔ یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نے امریکی جھنڈے کے بیچ کے ساتھ جنگی طیارے کا بیچ کیوں لگایا ہوا تھا تاہم سوشل...
اسلام ٹائمز: نائب امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے ملکی و علاقائی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند قدم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے مسائل کے حل میں بھی مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہوکر کفر کے مقابلے میں کھڑی ہو۔ علامہ حسن عبادی نے کہا کہ کفار ایک ملت بن کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ آپ غاصب صہیونی ریاست کو دیکھیں کہ کس طرح امریکہ سمیت تمام کافر ممالک اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں صرف ایران آواز بلند...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی ملالہ فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی مہاجرین سے ملاقات کے لیے پہنچیں، جو اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں کے بعد غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سماجی کارکن نے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس (آئی این اے آر اے) کا دورہ کیا، جو فلسطینیوں کو پناہ، طبی سہولیات، تعلیم اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے آئی این اے آر اے کے زیر انتظام سہولیات میں بچوں سے ملاقات کی اور اپنی ملالہ فنڈ...
ملالہ یوسف زئی فنڈ کی جانب سے غزہ میں کام کرنے والی امدادی تنظیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ملالہ یوسف زئی فنڈ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پرمحاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالناچاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچے بہتر مسقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں، امدادی رقم سے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس INARA کو بے گھر فلسطینی بچوں کی تعلیم اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ملالہ فنڈ 2023 سےفلسطینیوں کی مدد کرنے والی فرنٹ لائن تنظیموں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود ایک بار پھر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر دی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو کو گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ اس انداز پر پہلے بھی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں، تاہم چیئرمین پی سی بی نے ایک بار پھر ویڈیو شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ pic.twitter.com/VkE6KKPxs7 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 26, 2025 محسن نقوی کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے...
پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔ اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’ میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی‘۔اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ’ جب میری طلاق ہوئی اس وقت میری والدہ بہت بیمار تھیں،...
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولت دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کیونکہ فوڈ سیکیورٹی کا تعلق براہِ راست کسان اور کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے سبسڈی کے لیے بات کرے تاکہ کسان کو براہِ راست ریلیف مل سکے. ’قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر سنجیدگی سے بات کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: ’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی...
ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرایے آئندہ پانچ سال کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت میں جائیداد کی قیمتیں اور کرایے تیزی سے بڑھ رہے تھے اور عام شہریوں کے لیے رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد ریاض کو مزید قابل رہائش شہر بنانا اور شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کرایوں کی حد مقرر کر کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا جائے، تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود مناسب رہائش حاصل کر سکیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس...
ویب ڈیسک :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی، انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ نجی اکیڈمیز، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعدوضوابط میں لانے کا فیصلہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی، وی نیوز نے سابق سفیر اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ سال پاک امریکا تعلقات کے لیے اچھا رہا ہے اور امریکی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اس ملاقات کی تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ ملاقات خوشگوار رہی۔ ’پاکستان کو اس خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے کیس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کے احکامات جاری ہونے کے کئی روز بعد بھی پاک بحریہ نے اب تک اس تحقیقات کیلئے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا۔ کیس یہ ہے کہ ایک ممتاز سابق سرکاری افسر کی 136؍ کنال سے زائد زمین مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔ اس دوران شکایت کنندہ نے پاک بحریہ کے سربراہ (نیول چیف) سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی درخواست کی جس کے جواب میں انہیں ڈپٹی نیول چیف سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق اعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چلی میں سائنسدانوں نے طب کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے انسانی دل کے برقی نظام کی ڈیجیٹل نقل تیار کر لی ہے، جو مستقبل میں علاج کے طریقوں کو یکسر بدل سکتی ہے۔یہ ماڈل دل کے اندر برقی سگنلز کی ترسیل کرنے والے Purkinje network کو نقل کرتا ہے اور اسے مریض کے ای سی جی ڈیٹا کی بنیاد پر انفرادی طور پر ڈھالا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق ملینیئم انسٹی ٹیوٹ فار انجینیئرنگ اینڈ آرتیفیشل انٹیلیجنس فار ہیلتھ کی ٹیم نے چلی کی مختلف جامعات کے تعاون سے کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے برقی خرابیوں کی شناخت غیر مداخلتی طریقے سے ممکن ہو سکے گی، جس سے دل میں کیتھیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اسپیس ایکس نے اپنے مریخ مشن کی تیاریوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹارشپ راکٹ کا اہم ترین تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ٹیکساس میں قائم اسپیس بیس کی لانچ سہولت پر اپر اسٹیج نے اپنے 6 ریپٹر انجنز کے ساتھ کامیاب اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا، جو کمپنی کے مطابق آخری بڑا مرحلہ تھا۔ اب آئندہ دنوں یا ہفتوں میں فلائٹ ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔یہ راکٹ، جو دنیا کا سب سے طاقتور اور سب سے بڑا لانچ وہیکل قرار دیا جاتا ہے، اپنے گیارہویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری میں ہے۔ اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اس موقع پر کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ 2029 تک اسٹارشپ کے...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا۔ قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بیچار کا عمل شروع ہوا۔ پاکستان، سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے، بار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔ اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘ اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں ہائی کورٹ کے ججوں کا ٹرانسفر آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی سنیارٹی اور تبادلے کے کیس کا 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نکتہ یا بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے سے پہلے صدر مملکت کو متعلقہ جج کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم دوسرا پہلو مشاورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹرز کی تعمیر کے لیے پہلا فوکس اسلام آباد اور دوسرا کوئٹہ ہوگا۔ ایکسپو سینٹرز کی تعمیر سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ، وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں جدید ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی ای او پاکستان ایکسپو سینٹر نے وزیر تجارت کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نیا رقبہ حاصل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔وزیر تجارت نے کہا کہ پہلا فوکس اسلام آباد اور دوسرا کوئٹہ ہوگا جہاں ایکسپو سینٹرز کی تعمیر سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قا26اگست 1941ء کو لاہور میں پورے برصغیر پاک و ہند سے کچھ لوگ جو پہلے ہی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں سے متاثر تھے اور ماہنامہ ترجما ن القرآن کے ذریعے ان کے افکار و نظریات اور ان کی ذات گرامی سے بخوبی واقفیت بھی رکھتے تھے ٗ ان کی دعوت پر جمع ہوئے اور”جماعت اسلامی“ کے نام سے ایک مختصر سی نئی جماعت وجود میں لائے۔ اس جماعت کی پشت پر وہ فکری رہنمائی تھی جو کئی سال سے مولانا مودودیؒ انفرادی طور پر فراہم کر رہے تھے اور جس میں خود علامہ اقبال مرحوم کے مشورے بھی شامل تھے۔ مولانا مودودیؒ اور علامہ اقبال ؒ کے درمیان گہرا تعلق اس امر سے واضح ہوجاتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مولانا مودودیؒ ایک نا بغہ روزگار شخصیت تھے جن کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔مولانا سید مودودی ؒ نے اسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا اورقرآن و سنت کی روشنی میں جدید مسائل کے حل پیش کیے۔ ان کی تصانیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا با لخصوص مصر، ترکی، تیونس، الجزائر، اور دیگر ممالک میں اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا۔ ‘’’الجہاد فی الاسلام‘‘، ’’اسلامی ریاست‘‘،’’سیرت رسول ﷺ‘‘، ’’سود‘‘، ’’پردہ ‘‘، اور’’رسائل و مسائل‘‘ جیسی مشہور و معروف تصانیف ان کے قلم کا شاہکار ہیں۔’’الجہاد فی الاسلام‘‘ ان کی پہلی بڑی تصنیف تھی، جسے 24 سال کی عمر میں لکھا۔ علامہ محمد اقبال نے اس کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید ابو الاعلیٰ مودودیؒجہدمسلسل اور ایک وژن کا نام ہے۔انہوں نے مخلوق خداکو اپنی طرف نہیں بلکہ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی طرف بلایا ہے۔ ان کی زندگی کا مطالعہ کریں توایک ہی درس ملتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺکے پیغام سے آپ سب سے پہلیاپنے دل کو منور کریں۔ اور پھر سارے جہان میں اس نور کو پھیلادیں۔ مولانا مودودیؒ نے بے پناہ علمی کام کیا اور قریبا ہر اہم موضوع پر دلائل و براہین سے ثابت کیا کہ انسانیت کی رہنمائی کتاب اللہ اور سنت رسولﷺمیں ہے۔ انہوں نے معیشت اور سیاست پر بھی بات کی اور سماجیات پر بھی کتب تحریر کیں۔ سودکی ممانعت اور پردے کی افادیت پر ان کی...
الحمدﷲ! ہم ہر سال ربیع الاول میں بڑی شان و شوکت، محبّت و عقیدت اور عشقِ رسالتؐ کے جذبے سے سرشار ہو کر جشن آمد رسول ﷺ مناتے ہیں۔ مساجد، شاہ راہوں، گھروں اور عمارتوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔ شان دار چراغاں کیا جاتا ہے۔ گلی، محلوں میں رنگ و نور کے دریا بہا دیتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلسے منعقد کرتے اور جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان محافل میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں، درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس میں کوئی ذرّہ برابر بھی شک نہیں کہ آمد رسول ﷺ کی یاد میں جشن میلاد منانا، جلسے کرنا، جلوس نکالنا، خوشی منانا صرف ذات رسالت مآب ﷺ سے عشق و محبت...
اسلام ٹائمز: ہمارے نزدیک حقیقتِ حال یہ ہے کہ فقہی اصولوں میں ہر مکتب اپنا ہی عکس دیکھتا ہے اور ہر مفسّر اپنی ہی تفسیر کو درست مانتا ہے۔ ایسے میں اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلکی حدود سے ماورا ہوکر، دینِ اسلام کی روحانی و اخلاقی تعلیمات کو خالصتاً قرآنی اور نبویؐ تناظر میں سمجھنے کی سعی کرے۔ یہی روش ملک میں دینی شعور کے نمو کا سبب بنے گی اور کونسل کو اسکے اصل مقصد یعنی وحدتِ فکر اور حکمتِ شریعت سے ہمکنار کریگی۔ ہر مکتبِ فکر فقہ میں اپنا عکس دیکھتا ہے اور ہر مفسر تفسیر میں اپنا یقین مگر حقیقت وہی ہے، جو مسالک سے بلند ہو کر وحی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ماہرین اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی بڑھتی ہوئی تربیتی سہولیات، مسلسل ادارہ جاتی تعاون اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کے ساتھ اپنی سالانہ آمدنی کو ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ بڑھا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کراچی میں منعقدہ “اے آئی بیاںڈ بارڈر سمٹ 2025” میں ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت اور مالیاتی اداروں کی مربوط کوششوں کی بدولت پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی نئی مواقع حاصل کرنے، عالمی کلائنٹس کو متوجہ کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں ستون کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ...
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں نے خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے، جو بظاہر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کارروائی صرف پیغام رسانی نہیں بلکہ عسکری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اس حملے کو ایک “طاقتور وار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف ہونے...
ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بنگلادیش کے خلاف...
ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں، ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا، ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود ہے اور ہمارے پاس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک اہم اجلاس میں سو سے زیادہ ممالک کے رہنماؤں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے قومی منصوبے اور وعدے پیش کیے جن میں صاف توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی اور درخت لگانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس کے آغاز پر ممتاز موسمیاتی سائنس دان جان راکسٹروم اور کیتھرین ہیوئے نے پیرس معاہدے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی عالمی کوششوں کا ایک کڑا اور حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کیا۔ Tweet...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) صرف سائنسی تجربات یا کارپوریٹ منصوبوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب وہ سیاست جیسے انسانی و جذباتی شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہے۔ تازہ ترین مثال جاپان کی ہے، جہاں ایک سیاسی جماعت نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی قیادت ایک AI ماڈل کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جاپان کی چھوٹی مگر منفرد جماعت “پیتھ ٹو ری برتھ پارٹی” (Path to Rebirth Party) نے حالیہ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد کیا ہے۔ پارٹی کے بانی اور سابق سربراہ شنجی ایشیمارو کے مستعفی ہونے کے بعد، انسانی قیادت سے مایوس ہو کر پارٹی نے اب “مشینی دماغ” سے امیدیں باندھ لی ہیں۔ شنجی ایشیمارو، جو ماضی میں...
طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے ایک اور سخت پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب مرد دندان سازوں سے اپنے دانتوں کا علاج نہیں کروا سکیں گی۔ عرب نشریاتی ادارے “العربیہ نیوز” کے مطابق یہ حکم صوبہ قندھار سے نافذ کیا گیا ہے، جہاں طالبان اہلکاروں نے مختلف ڈینٹل کلینکس پر چھاپے مارے، خواتین مریضوں کو کلینکس سے باہر نکالا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ مرد دندان ساز کسی خاتون کا علاج نہ کریں۔ کلینک مالکان کو ایک باقاعدہ تحریری حکم نامہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے دانتوں کا علاج صرف خواتین دندان ساز ہی کر سکتی ہیں۔ سماجی آزادیوں پر مسلسل پابندیاں یہ نئی پابندی...
ایک بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس اپنے وجود اور اپنے حقوق کے دفاع کے تمام وسائل موجود ہیں اور فلسطین کے لیے مسلمانوں کے مختلف فرقے خود کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کریں، ہم خیالی پیدا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اگر کوئی ملک واقعی اسلامی دنیا کے دفاع کے لیے کھڑا ہو سکتا ہے تو بلا شبہ پاکستان۔ مسئلہ فلسطین پر تمام 57 مسلم ممالک کو مشترکہ ردعمل دینا چاہیئے، وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا میں فلسطینی عوام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خلائی ادارہ سپارکو اکتوبر 2025 میں ایک جدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے جا رہا ہے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی پیش رفت کو نئی سمت عطا کرے گا۔یہ جدید سیٹلائٹ زرعی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، فضائی آلودگی کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے مؤثر تجزیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت اور پالیسی سازی کے عمل کو بھی جدید بنیادیں فراہم ہوں گی۔سپارکو کے...

ایف بی آر کے مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالرز شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے ، ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت شروع کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لائف سٹائل مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالر زکے اخراجات والی شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے اور ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ایف بی آرکے 40 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے رواں ہفتے انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور یوٹیوب کی پوسٹس کی جانچ پڑتال شروع کی ہے تاکہ مشہور شخصیات اور کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز میں اریبہ شاہد نے لکھا ہے کہ ایف بی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے کیسز کو چند گھنٹوں میں جانچا اور کھولا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
پاکستان نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ یہ سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلاء میں روانہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔اس جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کہا، "یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اور جدید اعداد و شمار فراہم کرے گا،...

بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ٹیلی پرامپٹر کام نہیں کر...
وزیراعظم شہباز شریف کی آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِاعظم شہباز شریف کا سفارت کاری سے بھرپور امریکا کا دورہ آج (جمعرات) کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ذریعے اپنے عروج پر پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے طوفانی دورے کے دوران، وزیرِاعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، مسلم بلاک کے ایک اہم کثیرالجہتی اجلاس، اور نیویارک میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتوں میں شرکت کر چکے ہیں۔اب تمام اشارے واشنگٹن میں ایک مرکزی ملاقات کی طرف ہیں، اگرچہ حکام تفصیلات کے بارے میں محتاط ہیں۔وزیرِاعظم کی میڈیا ٹیم، پاکستان کے سفارت خانے اور...

ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم
ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سات دن میں متعلقہ آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آسامیاں پُر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد نے چند ہفتے قبل ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ملاقات ایک نہایت اہم سفارتی کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تجارت اور محصولات کے مسائل، نایاب معدنیات پر تعاون، اور انسدادِ دہشت گردی کے وسیع تر اشتراک جیسے امور دونوں...
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا ،جدیدسیٹلائٹ ،سیلاب کی نگرانی،گلیشیئرپگھلنے اورفضائی آلودگی پرتحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،ان کا مزید کہنا تھا یہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں،مٹی اورپانی کے معیارکے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا،پاکستان کا یہ قدم قدرتی...