2025-09-18@21:50:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1600

«اور تعمیراتی»:

(نئی خبر)
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایواکاڈو کھانے سے نیند کے معیار میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔  امریکا کے 969 بالغ افراد پر کی گئی اس تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ جو لوگ 6 ماہ تک روزانہ ایک ایواکاڈو کھاتے رہے، ان کی نیند ان افراد سے بہتر تھی جو مہینے میں 2 سے بھی کم ایواکاڈو کھاتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری کمبل میں اچھی نیند کیوں آتی ہے؟ مزید یہ کہ روزانہ ایواکاڈو استعمال کرنے والوں کی خوراک مجموعی طور پر زیادہ صحت مند اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم تھی۔ امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے ترجمان اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جان سائٹو کے مطابق یہ نتائج اس لیے زیادہ قابلِ اعتبار ہیں کہ تحقیق...
    روس کی مقامی عدالت نے ملٹری تھیم پارک “پیٹریاٹ پارک” کے سابق ڈائریکٹر ویچسلاو احمدوف کو ریاستی تعمیراتی معاہدوں میں دھوکا دہی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق احمدوف اور وزارت دفاع کے سابق اعلیٰ اہلکار ولادیمیر شیسٹیروف کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پیٹریاٹ پارک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں کرپشن اور دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات تھے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین کے درمیان جاری ہولناک جنگ کے خاتمے کا فارمولہ پیش کر دیا بعد ازاں دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سابق نائب وزیر دفاع پاویل پوپووف کے خلاف گواہی دی۔ شیسٹیروف کو گذشتہ ماہ 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اوڈنتسوو شہر کی عدالت...
    کراچی میں نوجوان خاور کی پراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ فیصل بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خاور کی گاڑی سے ملنے والا پستول اس کی ذاتی ملکیت تھا اور اس نے یہ اسلحہ ذاتی حفاظت کے لیے رکھا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:صحافی خاور حسین کی موت: قتل یا خودکشی؟ ڈی آئی جی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ خاور ہوٹل پہنچنے کے بعد اکیلا ہی تھا۔ اس نے پہلے ہوٹل کے منیجر سے جا کر واش روم کے بارے میں پوچھا، پھر گاڑی میں واپس آ کر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ باہر آیا اور چوکیدار سے واش روم...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وُڈ اداکارہ اور 51 سالہ ماڈل ملائکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف عمر کی بنیاد پر کی جانے والی تضحیک پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ تنقید کس حد تک انہیں متاثر کر رہی ہے۔ ”پِنک وِلا“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملائکہ نے انکشاف کیا کہ جب ناقدین نے انہیں ”بُڑھیا“ کہہ کر پکارا تو یہ جملہ دل پر لگ گیا۔ ان کا کہنا تھا، ’میرے لیے ”بڑھیا“…؟ مطلب کوئی یہ کسی کو کیسے کہہ سکتا ہے؟ کبھی کبھی یہ چیز ٹرگر کر دیتی ہے کیونکہ یہ انتہائی بے حس رویہ ہے۔‘ اداکارہ نے کہا کہ لوگ صرف ان کا خوش گوار اور بہادر روپ دیکھتے ہیں، مگر یہ نہیں...
    اسلام آباد: ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب میں کمی واقع ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں سیمنٹ سستا ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی ہے اور ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔ ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی...
    فوٹو: اے ایف پی  خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم جائے حادثہ کا جائزہ لینے مہمند پہنچ گئی، جس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ کا فضائی جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحیققاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں، دشوار گزار علاقے کے باعث تحقیقاتی ٹیم کا ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ یا اطراف میں لینڈ نہیں کر سکا۔تحقیقاتی ٹیم نے جائزہ لیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کس طرف سے آیا تھا اور کس طرف جا رہا تھا،  تحقیقاتی ٹیم نے وہ پہاڑ بھی دیکھا جس سے ٹکرا کر ممکنہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ ہوا، جائے وقوعہ پر بلند پہاڑ ہیں، جو گزشتہ روز بادلوں اور دھند...
    اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیں، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈرانا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھائی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک...
    وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گائوں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گائوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30جون 2026ء کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے...
    پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بدھ کو ینگ ڈیویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک بدامنی اور انتشار کا خاتمہ نہ ہو، پالیسیوں میں کم از کم ایک دہائی تک تسلسل برقرار نہ رکھا جائے، اور اداروں کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی وژنز اور منصوبے (وژن 2010اور وژن 2025)اپنی...
    پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےبھی چہلم کی سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی.فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کےساتھ سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گی۔وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان...
    سٹی 42 : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے...
    ویب ڈیسک: ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایئر پورٹس سمیت ملک بھر کی تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق آئی بی سے کلیئرنس کے حامل اہلکار ہی امیگریشن میں تعینات ہوسکیں گے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے زونل اے ڈی جیز اور زونل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔فیصلےکے مطابق تعیناتی کے خواہش مند افسران اور اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی سے کرائی جائے گی، درخواست گزاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے کوائف ایس 190 فارم پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ مزید کہا...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے امریکی سرزمین پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی دعوت حاصل کرکے ایک ’ذاتی فتح‘ حاصل کی ہے، اور یہ ملاقات ماسکو پر نئی پابندیوں میں مزید تاخیر کا باعث بنے گی۔ صدر زیلنسکی نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس سے فوجیں واپس بلانے کے امکان کو امن معاہدے کا حصہ بنانے سے بھی انکار کر دیا، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور صدر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے زمین کے تبادلے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سربراہی اجلاس جمعہ کو الاسکا میں ہونے والا ہے، جو 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اْمور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا ،صدرِ مملکت نے کہاکہ اقلیتی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2 ہزار 236 طلبہ کو 6 کروڑ روپے کے وظائف دئیے گئے ۔ایک ہزار 231 ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ،32 اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔   ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دفتر نے ملک میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے عمان میں تکنیکی اجلاس مکمل کر لیے ہیں جن میں ملک کو درپیش سلامتی کے مسائل حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔خصوصی نمائندے کے دفتر نے بتایا ہے کہ ان اجلاسوں میں یمن کی حکومت کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کی سہولت سے کام کرنے والی عسکری رابطہ کمیٹی کی مشترکہ کمان نے شرکت کی۔ ان مواقع پر جامع سیاسی عمل کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ Tweet URL یہ اجلاس خصوصی نمائندے کے دفتر کی...
    صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرکے عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، ناروا اقدامات سے لگتا ہے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، کیا یہ پاکستان ہے یا مقبوضہ کشمیر کہ جہاں نواسہ رسول کی یاد منانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے، مشی کرنیوالے چہلم کے جلوس میں ایسے ہی جاتے ہیں، جیسے درباروں پر حاضری دینے والے عقیدت مند جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے پہلے مختلف...
    پشاور ہائی کورٹ نے منگل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی اور عہدوں سے برطرفی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر اپوزیشن اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق 3 مقدمات میں سزا کے بعد نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد، 8 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے دونوں رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک رہائشی نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں لائیو نشریات بند کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشتو لائیو سیشنز میں گالم گلوچ اور نازیبا سزاؤں کے ذریعے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ثاقب الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پشتو لائیو پر پابندی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثاقب الرحمان کے مطابق ٹک ٹاک لائیو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور بعد میں یہ کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
    تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم...
    پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس...
    کچھ عرصہ پہلے میرا دفتر شارع فیصل پر تھا اور رہائش ملیر میں، لیکن اب دفتر ڈیفنس فیز 8 منتقل ہوچکا ہے، اور میرا روزانہ کا راستہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہ وہ طویل، مصروف اور اہم سڑک ہے جو قیوم آباد، جام صادق پل سے شروع ہوتی ہے اور داؤد چورنگی تک جاتی ہے۔ کراچی کا کورنگی انڈسٹریل ایریا ایک اہم صنعتی زون ہے جہاں ہزاروں فیکٹریاں اور کارخانے قائم ہیں۔ روزانہ لاکھوں افراد اسی علاقے کا رخ کرتے ہیں، چاہے ملازمت کےلیے ہوں یا کاروباری مقاصد کے تحت۔ لیکن اس صنعتی ترقی کے سائے میں ایک ایسا بحران پنپ رہا ہے جسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور وہ ہے ٹریفک کا...
    پینٹاگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نیرج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
     ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔  آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی     اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی برادری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، اور ایڈمرل کوپر کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے آپریشن ’سِندور‘ کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی طیاروں کو تباہ کرنے سے متعلق دیر سے دیے گئے بیان کو غیر حقیقی اور غیر موزوں وقت پر دیا گیا قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر دیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت کی تزویراتی کوتاہیوں کے نتیجے میں ہونے والی بڑی ناکامیوں کا ملبہ بھارتی افواج کے سینیئر افسران پر ڈالا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ انہوں نے کہاکہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے ایسا کوئی...
    ایف آئی اے نے وضاحت کی کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے ایسے پیغامات نہیں بھیجتی۔ عوام سے درخواست کی گئی کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی اطلاع قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں، جو سائبر جرائم کی تفتیش کی مجاز ایجنسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہریوں کو اپنے نام سے بھیجے جانے والے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے عبدالغفار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ نامعلوم افراد ڈی جی ایف آئی اے کے...
    لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں،...
    عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے برتاؤ کے حامل ایس ایچ او تعینات کریں، ایسے افسر کو تعینات کیا جائے جس کا ریکارڈ شفاف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی افسر کا مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کا مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی تبادلے کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کیخلاف درخواست کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ان کے حلقے سے ایک سرکاری افسر کو ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کا پتا بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے ان کا لینا دینانہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروادی۔ سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے...
    شاہی خاندانوں میں ہونی والی شادیاں صرف شاندار تقاریب ہی نہیں ہوتیں بلکہ یہ ریئل لائف فیری ٹیلز جن کی طلسماتی کشش دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ ان تقریبات میں روایت، ثقافت، محبت اور فیشن کا حسین امتزاج ہوتا ہے جو ہر دور میں منفرد انداز میں دلوں کو جیت لیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا جب سنہ 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے نوجوان اور مقبول ترین رکن پرنس ہیری نے سابقہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کی تو یہ ایک تاریخی واقعہ بن گیا۔ نہ صرف شاہی خاندان کے لیے بلکہ دنیا بھر میں اس شادی...
    لندن: برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد، روشن آرا علی، نے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھانے پر شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر کا استعفیٰ اُن کی ذاتی جائیداد سے متعلق ایک معاملے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ روشن آرا علی، جو بنگلا دیشی نژاد برطانوی سیاستدان ہیں، نے کہا کہ مستعفی ہونا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن میں نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم امور میں رکاوٹ بنیں۔ میں نے ہمیشہ قانون کی مکمل پاسداری کی ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کسی افسر کا مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کا مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی تبادلے کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جہاں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے موقف دیا کہ محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقررہ وقت سے قبل تبادلے کے لیے جائز وجوہات کا ہونا ضروری...
    اقرار الحسن پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ہیں، جو اپنے مشہور تحقیقی شو ’سرِعام‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ’شانِ رمضان‘ جیسے مقبول پروگرام کی میزبانی کر کے بھی بڑی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اقرار الحسن کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے پروفیشنل کام کے باعث خبروں میں رہتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور خاص طور پر تین شادیاں بھی اکثر زیرِ بحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ فرح باقی بیویوں سے دور کیوں رہتی ہیں۔ قرۃ العین کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔ نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان آرمی چیف، نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر...
    آج جس کتاب سے آپ کو روشناس کروا رہی ہوں، اس کا نام ہے ’’پاکستان‘‘ ۔ اس کتاب کی ترتیب و تالیف کی ہے جناب محمد سعید نے۔ اس کتاب میں یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947 تک کے پاکستانی اخبارات میں بہت اہم اور چونکا دینے والی خبروں کا انتخاب ہے۔ یہ کتاب نومبر 2022 میں رومیل ہاؤس آف پبلی کیشن نے راولپنڈی سے شاید کی ہے۔ محمد سعید ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں جنھوں نے بڑی محنت، جاں فشانی اور عرق ریزی سے 1947 کے پانچ ماہ کے عرصے میں اخبارات میں شایع ہوئی خبروں کا انتخاب کیا ہے۔ (1)۔ 15 اگست 1947، سول اینڈ ملٹری گزٹ، لاہور  پاکستان میں ہندوستان کے پہلے ہائی کمشنر شری پرکاشا...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون...
    سٹی 42 : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران اُنہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ایڈمرل نوید اشرف...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف  نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ  کیا ۔ نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ کراچی ؛آگ لگنے سے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے...
    قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے سے متعلق ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شعبے کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر روایتی برآمدات کے فروغ کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور قیمتی پتھروں و زیورات کا شعبہ اس برآمداتی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت تجارت اس شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ جام کمال خان نے کہا کہ وزارت کی جانب سے مرتب کی جانے والی سفارشات جلد وزیراعظم آفس کو...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی نظام کے خلاف آوازیں مزید بلند ہوگئی ہیں۔ پاکستان، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے بعد اب انگلینڈ نے بھی اس فارمیٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی واضح ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے اگرچہ اس نظام کی مشروط حمایت کی ہے، لیکن وہ بھی مکمل طور پر متفق نظر نہیں آ رہا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، رچرڈ تھامپسن نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ دو درجاتی سسٹم سمیت کئی متبادل موجود ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن انگلینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ ڈویژن ٹو میں چلا جائے اور پھر بھارت یا آسٹریلیا جیسے بڑے حریفوں سے کھیلنے کا موقع ہی نہ...
    غزہ کی ایک بھوکی بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر نے آن لائن ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، نہ صرف اس تصویر کی وجہ سے بلکہ اس غلط شناخت کی وجہ سے جو ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے کی۔ یہ تصویر جو جنگ سے متاثرہ غزہ میں لی گئی تھی، گروک نے غلطی سے اسے یمن کی بتا دیا، جس سے معلومات کے غلط پھیلاؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ عمر القطعہ کی یہ تصویر ایک نہایت کمزور اور بھوکی بچی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں قحط کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم جب صارفین نے گروک سے تصویر کی اصل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔ وزیر اعلیٰ  مریم نواز  نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔ مریم نواز نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔  ایس آر ٹی کے ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی...
    سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گزشتہ رات کی بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔اس کے علاوہ بھارہ...
    برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق...
    فوٹو سوشل میڈیا۔ پی ایم ایل این وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں تجرباتی سفر کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کیلئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔اب لاہور میں چلے گی جدید ترین’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔انھوں نے ایس آر ٹی میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی رننگ چیک کی، رائےونڈ روڈ اور...
    وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے منصورہ لاہور کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کشمیریوں کا حق خودارادیت خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔ امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے معروف ادارے گامیلیا نیشنل ریسرچ سینٹر آف ایپیڈیمیالوجی اینڈ مائیکروبیالوجی — جو اس سے قبل اسپوتنک V  ویکسین تیار کر چکا ہے  نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی دنیا کی پہلی ذاتی نوعیت کی mRNA میلانومہ ویکسین کے انسانی تجربات کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اس جدید ویکسین کو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ہر مریض کے انفرادی جینیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا، تاکہ یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو خاص طور پر کینسر کے خلیات کو نشانہ بنانے کے قابل بنا سکے۔ ادارے کے ڈائریکٹر الیکزنڈر گنٹسبرگ کے مطابق، یہ ویکسین ستمبر یا اکتوبر 2025 سے روسی آنکولوجی انسٹیٹیوٹس کے تعاون سے انسانی رضاکاروں پر...
    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفرکیا اور ’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘ سے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT)” میں تجرباتی سفر کیا اور خود روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔تجرباتی سفر علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک کیا گیا.جہاں وزیراعلیٰ نے عام ٹریفک کے درمیان ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ایس آر ٹی کے تکنیکی پہلوؤں، سہولیات اور روڈ ٹیسٹ سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے ٹرین میں موجود سہولیات، نشستوں، وینٹیلیشن اور دیگر انتظامات کا...
      ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی شہری برقی ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے"سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ"میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کو ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا ہے تاکہ تحقیقاتی عمل معروضی اور منصفانہ رہے۔اس کیس پر مختلف حلقوں کی گہری نظر ہے، تحقیقاتی ادارہ تمام فریقوں کے مؤقف اور دستاویزات کا جامع جائزہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کیا، مین علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر کیا، دوران سفر سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ کا معائنہ کیا اور ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایک وفاقی وزیر کے منسٹرانکلیومیں موجود 36نمبر بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے 4کروڑ 73لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا مریم نواز...
    ہم ایک ایسا سماج بن چکے ہیں جو لفظوں سے خائف ہے، سوالوں سے چڑتا ہے، تحقیق کو گمراہی سمجھتا ہے اور تنقید کو توہین کا دوسرا نام قرار دیتا ہے۔ یہ وہ المیہ ہے جو برسوں کی تربیت، ریاستی بیانیے اور سوچ پر تالے لگانے والے نصاب کا نتیجہ ہے۔ ہم نے سوچنے کی آزادی کو جرم ، اختلافِ رائے کو گستاخی اور دلیل کو بے ادبی سمجھ لیا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو اجتماعی زوال کے گڑھے میں دھکیلتا ہے۔جب ہم ماضی کی طرف نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں سقراط، ارسطو اور ابن رشد جیسے افراد دکھائی دیتے ہیں جو فکر و دلیل کے علمبردار تھے۔ ان کی تحریریں سوال سے شروع ہوتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے لازم و ملزوم ستون ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس بنائی جا رہی ہیں، 13 اقسام کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سولرائزیشن اور ای-لائبریریز بارز کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں، عدلیہ کو بیرونی دباؤ سے محفوظ رکھنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے ضمن میں عوامی آگاہی کیلئے ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔پاکستان خصوصاپنجاب کے صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالی ایک نایاب سفیدپائوں والی لومڑی کے متعلق دلچسپ حقائق ،ماحولیاتی اہمیت و افادیت پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو پہنچائی جارہی ہیں ۔سفید پائوں والی لومڑی دراصل ریگستانی لومڑی کی ایک ذیلی قسم ہے جو پاکستان ،ہندوستان اور افغانستان کے کچھ خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکی کھال عام طور پر خاکی ، زرد مائل بھوری یاسرخی مائل ہوتی ہے اس کے پچھلے پائوں کے...
    اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو کسٹم کلیئرنس کے لیے انقلابی اصلاحات کو ملک بھر میں یکساں اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ ہدایات وزیراعظم  شہباز شریف نے ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بعد جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور میں بذات خود حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کا تحفظ کریں گے۔ وزیراعظم نے اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بذات خود حکام کی طرف سے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کروں گا، اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کی ملک بھر میں یکساں اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کلیئرنس اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمارے بڑے ہیں جتنی سخت باتیں کریں برا نہیں مناؤں گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے بارے میں بہت سخت باتیں کی ہیں میری تربیت نہیں کہ ان کی بات کا جواب دوں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی مصلحت کے تحت پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کردی گئی، 2 مئی شام کی بات ہے کہ ہمارا پی ٹی آئی سے پورے ملک میں اکٹھے الیکشن پر اتفاق ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پھر بانی پی ٹی آئی کا فون آیا اور شاہ محمود نے کہا کہ کوئی حوصلہ افزا خبر نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور...
    ماسکو: روس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملات پر بیان بازی میں “انتہائی احتیاط” کی ضرورت ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا: ’’روس جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو جوہری بیانات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔” یہ بیان اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری مدویدیف کے مبینہ “اشتعال انگیز تبصرے” کے جواب میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا آبدوزیں جوہری اسلحہ سے لیس ہوں گی یا صرف جوہری...
    روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تیاری، جانچ اور تعیناتی پر کسی پابندی کا پابند نہیں ہے۔  یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (INF) معاہدے کے تحت عائد خودساختہ پابندیوں سے مکمل دستبرداری کی علامت ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد ماسکو کے پاس اب اس معاہدے کی پاسداری کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔  وزارت کے مطابق واشنگٹن کو بارہا خبردار کیا گیا مگر امریکی اقدامات سے واضح ہو گیا کہ وہ ایسے میزائل یورپ، ایشیا اور بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل...
    وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔وزیراعظم کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ روزانہ مستند اور...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعلیٰ گلبر خان نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی اور ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے فیصلے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ ملاقات میں جی بی میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی ۔ گورنر نے بھی بارشوں کے نتیجے میں پیدا...
    اسلام آباد: تحریک تحفظِ آئین نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط لکھ کر اَز خود نوٹس لینے، تحقیقاتی کمیشن بناکر اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظِ آئین نے خط میں کہا ہے کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے مگر تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں، حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد جیل میں قید کیا گیا ہے، جہاں پارٹی کے رہنما وقتاً فوقتاً ان سے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے پیغامات عوام تک پہنچاتے ہیں۔ عمران خان کے ایک وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں عمران خان نے ورزش کے لیے ڈمبل منگوائے تھے اور بعد میں ایک ملاقات کے دوران مسکراتے ہوئے کہا: “میرے ڈولے چیک کرو۔” یہ انکشاف صحافی اجمل جامی نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کی ایک ایسے وکیل سے ملاقات ہوئی جسے جیل میں عمران خان سے کئی بار ملاقات کی اجازت ملی۔ اجمل جامی کے مطابق، انہوں نے وکیل...
    سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں ’روس کے قریب‘ مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ پیشرفت واشنگٹن اور ماسکو کے مابین جاری لفظی جنگ کو ایک سنگین عسکری رخ دے رہی ہے۔ ٹرمپ نے روسی قومی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے یہ قدم ’’احمقانہ اور اشتعال انگیز‘‘ روسی بیانات کے تناظر میں اُٹھایا ہے تاکہ اگر ان...
     کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، گرفتار ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ذاتی انتقام قرار دے دیا۔ملزم عمران آفریدی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے شمس الاسلام کو اس لیے قتل کیا کیونکہ مقتول نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔عمران آفریدی کے مطابق شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، اسی لین دین کی بنیاد پر شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کیا، شدید تشدد کیا اور قتل کر دیا۔ملزم نے مزید دعویٰ کیا کہ مقتول...
     پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام دے دیا۔حرا مانی انسٹاگرام پر اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی وہ ڈانس تو کبھی مزاحیہ ویڈیوزبناتی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام بھی دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو، جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے، اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔
    کراچی کے سینیئر وکیل شمس الاسلام  کے دن دہاڑے بہیمانہ قتل پر پولیس حکام نے تحقیقات کو مؤثر بنانے کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد صرف قاتل کی گرفتاری تک محدود نہیں بلکہ مکمل قانونی عمل کے ذریعے مجرم کو سزا دلوانا بھی اس کا حصہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ دیگر ارکان میں ایس پی شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈی ایس پی کیماڑی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے فروغ کے لئے پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور انہیں بہتر بنانا تھا۔اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، نائب چیئرمین پاکستان بار کونسل طاہر وڑائچ ، نائب چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل احمد فاروق خٹک، نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فدا بہادر ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی خیبر پختونخوا بار کونسل اکبر خان کوہستانی، رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، رجسٹرار...
    لاہور: متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق  اور  برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اور 3 اگست 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ دورے کے دوران صدر پزشکیان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ یہ صدر پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جبکہ اس سے...
        جنرل ساحر شمشاد مصری صدر السیسی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس...