2025-07-26@11:25:20 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«بلدیاتی انتخابات کرانے کا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمعمولی موسمیاتی چیلنجز درپیش ہیں اور یہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس "بریتھ پاکستان” سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج عالمی سطح پر ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود ملک شدید موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور شدید گرمی کی لہروں کی زد میں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دو سال قبل آنے والے تباہ کن سیلاب میں 1,700 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے کہا...
پنجاب حکومت کا بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا فیصلہ Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے “برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے...
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے "برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب، بایوگیس پلانٹس اور بایوریفائنری کے قیام، زرعی سیکٹر میں ای میکانائزیشن، اور گرین ٹرانسپورٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کی نگرانی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیںکہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثرہ ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دینا...

پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
پشاور:خیبر پختونخوا ( کےپی کے ) کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کر تے ہوئے 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور حمایت اللہ مایار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس احتجاج کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کے مسائل، اختیارات اور فنڈز کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی مثبت کارکردگی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، وہاں استحکام آنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف...

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیر آباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں بہترین طرز حکمرانی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقیاتی دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اراکین نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت سیاسی روایت قرار دیا۔ انہوں...
بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔ لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔...
— فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی ارکان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 ارکان کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے2900 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں کا مجموعی تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ صوبائی منصوبوں کی شمولیت ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی ترقیاتی منصوبے صوبوں کو اپنے فنڈز سے مکمل کرنے چاہییں جب کہ 60 سے 80 فیصد مکمل ہونے والے منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاق اور صوبے مساوی فنڈز فراہم کریں گے۔ احسن اقبال نے بتایا...
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات کو سراہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پارا چنار معاملے پر اے پی سی بلائی۔ اجلاس میں کرم معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ نیئر بخاری نے کہا کہ...

اسلام آباد: وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے خوردنی تیل کی صنعت کا وفد ملاقات کررہاہے
اسلام آباد: وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے خوردنی تیل کی صنعت کا وفد ملاقات کررہاہے

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاسبان وطن پاکستان کے پلیٹ فارم سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان مرکزی صدر محسن عباسی پارٹی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر محسن عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی طرف سب کو مل کر کام کرنا ہے اور شجر کاری کی اس مہم کو ہم نے ملک بھر میں لے کر جانا ہے۔چیئرمین...
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جنوری کے آخری ہفتے کے دوران شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ...
سی پی آئی ایم کے لیڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جمہوریت مخالف طاقتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوتوا کو ملک کا آفیشیل اصول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے لیڈر پرکاش کرات نے آج کولکاتا میں جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی طاقتوں کے خلاف ایک سیاسی و نظریاتی جنگ کی ضرورت ہے۔ اپنے اس بیان کے ذریعہ پرکاش کرات نے ہندوتوا بریگیڈ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پرکاش کرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک...
چیئرپرسن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہِ کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام کے...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں بروقت اخراجات کو یقینی بنایا جائے۔ سیکٹر وائز ریلیز اور اخراجات کی تفصیل تین دن کے اندر اندر فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے محکمہ جات کا ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عامر لطیف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو مواصلات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، ٹورازم، آئی ٹی، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محمکہ جات کے حکام...
پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے لے کر عام انتخابات تک کراچی نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، جہاں بھی حکومتی بے ضابطگیاں یا عوامی مسائل ہوں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور عوام کی آواز بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی پارلیمانی لیڈر اور نائب صدر کراچی مبشر حسن زئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سینئر نائب صدر کراچی فہیم خان، سینئر نائب صدر جعفرالحسن اور دیگر ممبران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر کراچی راجہ اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کے ایم سی...