2025-07-26@11:25:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1308
«جعفر ایکسپریس حملے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی میڈیا نے ایک ایسا ’بلیک آؤٹ بم‘ متعارف کرایا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک جدید گرافائٹ بم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ بم دشمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر انہیں عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے۔ویڈیو کو سی سی ٹی وی کے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر ہوتا ہے اور فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کی جانب سے درست فیصلے ہو رہے ہیں۔ جوڈیشل کمشن کے فیصلے کے مطابق ہی یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان بنے۔ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے ہی چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس تعینات ہوئے ۔کیا یہ چیف جسٹس اس لئے غلط ہیں کہ وہ ایک مخصوص لابی کی مرضی سے نہیں بنے؟ سنیارٹی کا فیصلہ ججز نے کیا کہ تین سینئر ترین ججز میں سے ایک چیف جسٹس ہو گا۔ پی ٹی آئی تحریک چلائے ہم سختی سے نمٹیں گے، آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائز عیسیٰ کے خط اچھ نہیں لگ رہے تھے۔...
یوسف پلازہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 25 سالہ عمران خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا تلاش ایپ کی مدد سے اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ:اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ مہلک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “منظم اور امتیازی قانون نافذ کرنے کے ایک واضح نمونے” کا حصہ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان ثمین الخطیب نے کہا ہے کہ یہ واقعات معمولی نہیں بلکہ ایک واضح تسلسل کا حصہ ہیں جس میں اسرائیلی قابض افواج فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق 25 جون کو درجنوں مسلح اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ اور نابلس کے کئی دیہات پر منظم حملے کیے، جن میں فلسطینی گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک غزہ میں کیفے پر حملے کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی فوج اسرائیلی فوج نے آج یکم جولائی بروز منگل کہا ہے کہ وہ غزہ کے ساحلی کیفے پر ہونے والے اس فضائی حملے کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف عسکریت پسند تھے۔ غزہ میں طبی عملے کے مطابق اس حملے میں تیس افراد مارے گئے تھے۔ فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے ’’شمالی غزہ میں کئی حماس جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔‘‘ فوجی ترجمان نے کہا، ’’حملے سے قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیم میں ایک منفرد اور برسوں پرانی روایت کا باب بند کر دیا ہے، جس کے تحت وہ ہر فتح کے بعد وکٹری سونگ کی قیادت کرتے تھے۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کو اُن کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ سمجھا جائے۔ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی فتوحات کے بعد ٹیم ایک خاص ترانہ گاتی ہے، جسے لیڈ کرنے کی روایت مائیک ہسی کے بعد نیتھن لیون نے سنبھالی تھی۔ لیون یہ ذمے داری گزشتہ 12 برس سے انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے یہ فریضہ وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو سونپ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں نیتھن لیون نے کہا کہ...
افتخار گیلانی بیسویں صدی کے اوائل میں متحدہ ہندوستان کے دور میں مرحوم احمد شاہ پطرس بخاری اپنے ایک طنزیہ مضمون ‘مرید پور کا پیر’میں رقمطراز ہیں کہ جس شہر میں وہ مقیم تھے ، وہیں کانگریس والوں نے اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی ٹھان لی اور جب ایسا جلسہ بغل میں ہو رہا ہوں، تو کون متقی وہاں جانے سے گریز کرے ۔ یہی صورتحال کم و بیش حال ہی میں مجھے پیش آئی۔ معلوم ہوا کہ ترکیہ کے عروس البلاد استنبول میں ستاون اراکین پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اکیاون واں اجلاس منعقد ہو نے والا ہے ۔ اب ترکیہ میں مقیم کون صحافی اس موقع کو ضائع ہونے دیتا۔ایک تو خطے کی...
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا...
(گزشتہ سے پیوستہ) جہاںایک طرف ’’رافال‘‘ بمقابلہ ’’جے10سی‘‘ کی ہوائی جھڑپوں پردنیا کی نظریں مرکوز ہیں،وہیں سوال یہ بھی جنم لیتاہے کہ آیایہ سب ایٹمی جنگ کے دہانے کی طرف پیش قدمی ہے؟ کیابرصغیرکی فضاؤں میں گونجتی ہوئی جنگی گرج مستقبل کی امن فاختاؤں کوہمیشہ کیلئے خاموش کردے گی؟ پاکستان میں گرائے گئے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون ہویابراہموس میزائل کاراستہ بھٹک جانایہ سب نئی جنگی حکمتِ عملی کاحصہ ہیں،جہاں انسان کم اورمشینیں زیادہ بولتی ہیں۔یہ دراصل چوتھی نسل کی جنگ(فورتھ جنریشن وارفیئر)ہے جہاں دشمن کا چہرہ دھندمیں چھپاہوتاہے اورحملہ خاموش ہوتاہے۔ ہاروپ ڈرون اب محض جاسوسی نہیں کرتے بلکہ وہ ’’لوئٹیرنگ ایمونیشن‘‘جیسے خفیہ ہتھیاروں میں تبدیل ہوچکے ہیں جوفضامیں شکارکی تلاش میں گردش کرتے ہیں۔یہ حکمتِ عملی نہ صرف دفاع...
بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت...
اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے لباس پر اعتراض اُٹھایا جا رہا ہے۔ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہوجاتا ہے لیکن انھوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا جاری رکھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب مقبولیت کا گراف گرتا چلا جا رہا ہو تو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ...
مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 19 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 19 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔ گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 19 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی...
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتاہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس...
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“ یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ...
امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں نیگلیریا وائرس سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال اس موذی جرثومے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق 27 جون کو ہوئی تھی، اور تشخیص کے اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ متاثرہ نوجوان کا تعلق نارتھ کراچی، ضلع وسطی سے تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیگلیریا ایک خطرناک دماغ خور جرثومہ ہے جو عام طور پر ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے صاف پانی کا استعمال...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو بہت بھیانک اور ذلت آمیز موت سے بچایا اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملی سے روک دیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاکہ میں نے علی خامنہ ای کو انتہائی ذلت آمیز انجام سے بچایا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا: شکریہ صدر ٹرمپ!انہوں نے خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ یہ کیسا رہنما ہے جو دعوی کرتا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) پڈعیدن اور مورو میں دو پولیس مقابلے، سنگین مقدمات میں متلوب دو زخمیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار، کلاشنکوف،پستول راونڈ برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن پولیس کا دوران گشت پھل لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک زخمی سمیت 02 ڈاکو گرفتار، ایک ساتھی فرار۔زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت راجہ ولد گل محمد دستی جب کہ دوسرے کی شناخت معشوق دستی کے نام سے ہوئی. زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اور دوسرے کے قبضے سے دیسی پستول برآمد کئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں. جن پر مختلف تھانوں پر سنگین...
میں ناخوش وبیزارہوں مرمرکی سلوں سے میرے لیے مٹی کا حرم اور بنا دو علامہ اقبال کا یہ شعر جب بھی ہمارے سامنے آجاتا ہے ہم ماضی میں بہت دوربہت دورچلے جاتے ہیں ، اس مٹی کے حرم یا گھر میں جس کا ذکر اس شعر میں ہے ،آج کی لگژری مساجد والوں کو اس مٹی کے گھر کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، اس لیے ہم آج ان کو اسی مٹی کے گھر میں لے جاتے ہیں جہاں ہم نے اپنے شعورکے ابتدائی شب و روز گزارے تھے ۔ یہ مٹی کی کچی دیواروں پر مشتمل ایک لمباساکوٹھا تھا جس میں مقامی ایک خوشبودار گھاس بچھی ہوئی تھی اوربہت دبیز ہواکرتی تھی، اس گھاس کا ایک ڈھیر کوٹھے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے نظرِ ثانی کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل نے دلائل مکمل کرلیے، کچھ دیر میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ یہ نظرِ ثانی کیس مہینوں...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں منظور ہوگئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی جبکہ تحریک انصاف کے بجائے مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستوں کا فیصلہ: سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8...
سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا بغور جائزہ لیا۔ سندھ طاس معاہدے میں کہیں بھی یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے کی شق شامل نہیں۔سندھ طاس معاہدے کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے اسے معطل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بغیر جاری رہے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل متاثر نہیں ہوتی۔ ثالثی عدالت...
ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں منظور ہوگئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 15 دنوں میں طے کرے کہ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بنتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
’جیو نیوز‘ گریب دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحقملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئیں، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ...
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جو ایٹمی انرجی کا ادارہ ہے وہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے، امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اسے مکمل تباہ کر دیا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے جو ایکسپرٹس ہیں اور ایٹمی توانائی کا جو ہمارا ادارہ ہے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہاں تک یہ نقصان ہوا ہے، وہاں جو انفراسٹرکچر ہے جس میں اسٹیل ہے یا جو باقی سیٹری فیوجز ہیں وہ ضرور تباہ کر دیے ہیں لیکن ہمارا اٹامک نالج ہے وہ تباہ نہیں ہوا ہے، ہمارا ایٹمی نالج ہمارے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنوبی جرمنی کے شہر اور باویریا کے ریاستی دارالحکومت میونخ سے جمعرات 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ باویریا کے ایک چھوٹے سے قصبے 'مارکٹ ریڈ وِٹس‘ (Marktredwitz) میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص جو بظاہر بھوکا تھا، ایک مقامی ریستوراں کے کاؤنٹر پر گیا اور وہاں اس نے کھانے کے لیے ایک ڈونر کباب خریدنے کی کوشش کی۔ جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی ساتھ ہی اس شخص نے ریستوراں کے مالک کو بتا دیا کہ اس کے پاس ڈونر کباب خریدنے کے لیے کوئی رقم نہیں ہے لیکن اگر ریستوراں کا مالک...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک تازہ ٹیلیویژن خطاب میں امریکا اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی حملے صرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’شو بازی‘ تھے اور ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل کے کئی پرتوں پر مشتمل دفاعی نظام کو توڑتے ہوئے شہری اور عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکہ نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے لیکن اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو اپنی سیاست کے لیے ایک تماشے کی ضرورت تھی اور یہ حملے اسی کا حصہ تھے۔ آیت اللہ علی...
ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...
اسرائیلی افواج کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بدھ کی صبح سے ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہدا میں 14 بے گھر فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔ غزہ کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ایرانی حکام کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنرل علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے...
مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک...
ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر...
لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ اب تک برطانیہ کی ایٹمی صلاحیت صرف آبدوزوں پر انحصار کرتی تھی، جو سمندر میں مسلسل گشت کرتی ہیں، یہ طیارے برطانیہ کی فضائیہ کو سرد جنگ کے خاتمے...
بیجنگ :نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو یوئنان کے شہر کھون مینگ میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔بد ھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ رواں سال یہ ایکسپو 6 دن تک جاری رہی۔ اس دوران 153 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، بیرونی تجارت کے معاہدوں کی مالیت 8.479 ارب یوان تک پہنچ گئی، اور نمائش کے شرکاء کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 2500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 942 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 121 عالمی سطح...
—فائل فوٹو پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتارکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے... جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو واشنگٹن دوبارہ عسکری کارروائی کرے گا۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی تھوری بہت خلاف ورزی ہوئی، تاہم ان کے احکامات کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کے تحت حملے روک دیے تھے اور اب سیزفائر پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی شامل ہے اب اس مقام پر صرف تباہی کے آثار...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک طاقتور حملے نے اسرائیلی افواج کو شدید دھچکا پہنچایا، جس میں پلاٹون کمانڈر سمیت سات صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اس ہلاکت خیز کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں اس کے 7 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اُس وقت نشانہ بنے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔علاوہ ازیں، اسی...
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی تنظیم حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ایک علیحدہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ منگل کو پیش آنے والے واقعے میں اس کے سات اہلکار مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایک اور واقعے میں جنوبی غزہ میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جون 2025 کے آغاز سے اب تک غزہ کی...
تل ابیب (اوصاف نیوز)جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں...
یروشلم (اوصاف نیوز)ایران اسرائیل سیز فائر کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا،شہری اب پناہ گاہوں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ ایران نے آخری حملے میں اسرائیل پر 10 سے 15 میزائل داغے،میزائل گرنے سے بیر سبع میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا آج کی ڈیل بی ٹو پائلٹس کی جراتمندی کے بغیر نہیں کرسکتے تھے،اس آپریشن سے وابستہ تمام لوگوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ایک درست حملہ تمام لوگوں کو ڈیل کیلئے مل بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ تینوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کے اگلے ہی دن3 افراد کے خاکے بھی جاری کیے تھے اور ان میں سے 2کو پاکستانی جبکہ تیسرے کو مقامی کشمیری قرار دیاتھا۔ بعد ازاں مقامی کشمیری کو بھی پاکستانی قراردیاگیاتھا۔پہلگام واقعے کے تقریبا 2ماہ بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی رپورٹ میں مودی حکومت کے سرکاری بیانیے کی نفی کی گئی ہے۔این آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے ایک اسپتال پرگزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سوڈان کے ایک اسپتال پر جو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کا مغربی علاقہ کردفان میں الفرونٹ لائن کے قریب واقع المجالد اسپتال پر بڑے پیمانے پر انسانی زندگیوں سے کھیلا گیا، جہاں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اسی دوران سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مذکورہ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔ جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے...
محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا۔ دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی...
کراچی جیسے شہر میں جہاں قلیل فاصلے کا سفر اکثر طویل انتظار، کرائے پر ہونے والے جھگڑوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے وہاں Yango رکشہ خاموشی سے سڑکوں پر آ چکا ہے اور شہریوں کے سفر کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان کے موبیلٹی سسٹم میں شامل ہونے والی یہ نئی سروس “لوکل سفر” کا مطلب دوبارہ متعین کر رہی ہے — محفوظ، سستا اور صرف ایک کلک کی دوری پر۔ Yango رکشہ خاص طور پر مختصر شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آمد نے روزمرہ سفر کرنے والوں کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ چاہے کوئی ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا...
چینی ٹی وی کے ایک عوامی پول میں شرکاء کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی جی ٹی این کی جانب سے کیے گئے ایک عوامی پول کے مطابق، شرکاء نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فوج کے حملے کی سخت مذمت کی اور “امریکن فرسٹ” کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی جس نے مشرق وسطیٰ کو سنگین تباہی سے دوچار کیا ہے۔پول میں 91 فیصد شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری کی ایران۔اسرائیل تنازع میں “تناؤ کم کرنے” کی عمومی خواہش کے تناظر میں، امریکی اقدامات جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں جو ایران۔ اسرائیل صورتحال کو مزید بے قابو بنا رہے...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے محض چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران پر شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں ایک معروف جوہری سائنسدان محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 شہری شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران کے شمالی صوبہ گیلان اور تہران کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت کیے گئے، جنہیں ماہرین نے اس 12 روزہ جنگ کے دوران سب سے شدید حملے قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق گیلان کے ایک اعلیٰ عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں آستانہ اشرفیہ میں واقع ایک گھر میں موجود ایرانی جوہری سائنسدان صدیقی صابر کو براہ راست...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (آئی جی آر سی) کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کی جانب سے اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انتباہ اس میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو ایران نے پیر کی شام قطر میں واقع امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر کیا اس کارروائی کو’ ’وعدہ پیروزی“ (وعدہ فتح) کا نام دیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی.(جاری ہے) آپریشن کے بعد اپنے بیان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول ’’امریکی جنگی طیاروں نے ایران میں تین جوہری مقامات پر بمباری کی ہے ۔جس کے بعد امریکہ باقاعدہ طور پر ایران اسرائیل کے درمیان جنگ میں شامل ہوگیا ہے ‘‘۔ اتوار کی صبح اپنے ایک ٹی وی خطاب میں بھی امریکی صدر نے کہاتھا کہ’’آج کی رات اب تک کی سب سے سے مشکل اور مہلک رات تھی‘‘۔ امریکہ نے اتوار کی رات کو امریکہ پر ایک خطرناک وار کر کے ایران کے لئے واقعتا مہلک اور مشکل بنا کر تاریخ کا ایک سیاہ باب رقم کردیا۔تاریخ گواہ ہے کہ طاقتور اقوام اکثر اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کمزور یا ابھرتی ہوئی طاقتوں کو دبانے کے لئے نشانہ بناتی رہی ہیں ۔ مشرق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران/گیلان : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 افراد شہید اور متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے رات کی تاریکی میں صوبہ گیلان اور دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے۔ فارس نیوز ایجنسی نے ان حملوں کو بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی سب سے شدید کارروائی قرار دیا ہے۔صوبہ گیلان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار علی باقری نے بتایا کہ آستانہ اشرفیہ میں ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے جواب میں پیر کو رات گئے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، ایک بیان میں ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اتنے ہی بم استعمال کیے جو امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔ کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے میزائل آپریشن کو ’فتح کا اعلان' قرار دیا ہے اور کہا کہ اس نے قطر میں...
تل ابیب (ویب ڈیسک) جنگ بندی پر عملدرآمد سے پہلے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 3 اسرائیلی ہلاک ہو گئے جبکہ اسرائیلی دہشت گردی میں ایک ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں ملک کے جنوبی حصے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ہم نے حملے کے مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا اور جب قریب پہنچے تو کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ ایک عمارت کے باہر داخلی دروازے کے پاس ہمیں ایک بے ہوش شخص ملا، جب ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک مرد اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، ہم...
TEHRAN/ TEL AVIV: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے کچھ لمحے پہلے ایران کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جن کی شناخت اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے کر لی ہے۔ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، صیہونی حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کے بعد امریکا کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز امریکا نے ایران کے تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی اور میزائل حملے کیے، جس نے عالمی سطح پر ایک نئے بحران کو جنم دیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، بی-2 بمبار طیاروں نے فردو نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کرتے ہوئے 30 ٹن بارود گرایا، جس سے تنصیب کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کو ’’مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کا نام دیا گیا، جسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بمباری مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران، امریکی آبدوزوں سے داغے گئے ٹام ہاک میزائلوں نے نطنز اور اصفہان میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) یوکرینی دارالحکومت کییف سے پیر 23 جون کو موصولہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ شب روس نےیوکرین کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں صرف دارالحکومت کییف میں ہی سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ تازہ ترین روسی حملے دراصل تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہ راست دوطرفہ مذاکرات کے سلسلے میں تین ہفتے کے توقف کے دوران کیے گئے۔ کییف اور ماسکو کے مابین جنگ بندی کی سفارتی کوششوں کا سلسلہ قریب تین ہفتے قبل ہونے والی براہ راست ملاقاتوں کے بعد سے رکا ہوا ہے۔ صدر زیلنسکی کا بیان یوکرینی صدر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) اگرچہ امریکی حملوں کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے نقصان کو ''عظیم الشان‘‘ قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے ''ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور‘‘ کی ہے جبکہ سفارت کاری کا وقت ختم ہو چکا اور ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک اس تنازعے کے سفارتی حل کے حق میں ہیں۔ امریکی حملوں کے بعد عالمی ردعمل کا جائزہ: اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ امریکہ کی طرف سے...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے باز رکھنے میں کردار ادا کرے کیونکہ یہ اقدام امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں ایران کی جانب سے متوقع ردعمل کے طور پر سامنے آ سکتا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوروبیو نے کہاکہ میں بیجنگ میں چینی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر ایران سے بات کرے کیونکہ چین اپنی تیل کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز پر بری طرح انحصار کرتا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران واشنگٹن کی جانب سے اپنے جوہری مراکز پر حملے کے...
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ پریس ٹی وی اور فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ کے شہر ہمیل میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک ایرانی ماں اور اس کا چھ سالہ بیٹا شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق 21 جون کو ہونے والے اس حملے میں ایک ٹرک اور ایک مسافر کار کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بچے کے والد اور ایک اور بچہ زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرمانشاہ کے مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان مقامی شہری تھا، اور یہ حملہ رہائشی علاقے کے قریب کیا گیا۔ ظهر ۳۱ خرداد رژیم صهیونیستی با انجام حملۀ پهپادی به شهر حمیل در استان کرمانشاه، یک کامیون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں صبح سویرے ایک بار پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد یکم جون سے وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر شہر قائد کےعلاقے ملیر، قائد آباد اور اس کے اطراف میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار بھینس کالونی اور ملحقہ علاقوں تک وسیع ہوگیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 3 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 3 اور زیر زمین گہرائی...
نیویارک: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران-اسرائیل تنازعے میں امریکی مداخلت پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے سلامتی کونسل کے 15 ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کریں۔ اسرائیل کے مستقل مندوب ڈینی ڈینون ڈینی ڈینون نے کہا کہ پوری دنیا کو شکریہ کہنا چاہیے ٹرمپ کا، جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ ایران نے مذاکرات کو تھیٹر میں تبدیل کر دیا تھا اور ٹرمپ نے وہ اقدام کیا جس کی ضرورت تھی۔ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی ایراوانی نے امریکی کھلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل برسادیے، جن کے نتیجے میں تل ابیب ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں 86 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں اسرائیلی فوج کی 14 تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، سپورٹ بیسز، بایولوجیکل ریسرچ سینٹرز شامل ہیں۔ایران نے دعویٰ کیا کہ لانگ رینج میزائلز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت...
سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی- زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ 6 بجکر 30 منٹ پر آیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرےگی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں بانوے لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے،انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں۔انہوں نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں...
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ امریکی حملے سے صرف 27 گھنٹے پہلے پاکستان کی حکومت نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، اب وہی صدر اپنے اقدامات کو "امن کی کوشش" قرار دے کر ایران پر تباہ کن حملہ کر چکے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ فیصلہ پورے خطے میں ایک وسیع جنگ کی چنگاری بن سکتا ہے اور دنیا بھر میں سفارتکاری پر سے اعتماد کو مزید ختم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے ایران جیسے خودمختار ملک پر بلاجواز اور غیرقانونی فوجی...
خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے امدادی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ جو افراد اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد بحفاظت وطن واپس لوٹ سکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے صرف فضائی پروازوں پر انحصار نہیں کیا بلکہ انخلا کے لیے کروز شپ کا بندوبست بھی کیا ہے۔ یہ قدم...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ان مقابلوں میں ملزمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، آرام باغ اردو بازار کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل خان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینے گئے سامان کا برآمد ہونا بھی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
دنیا کے طاقتور ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی شخصیات بے مثال اور اثر و رسوخ سے بھرپور ہیں۔ ایک طرف ایلون مسک، جو خلا، مصنوعی ذہانت اور ماحول دوست توانائی کے ذریعے انسانیت کو مستقبل کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ، جو قوم پرستی، صنعتی ترقی اور امریکی برتری کے نعرے کے ساتھ روایتی سیاسی دائرہ کار میں تبدیلی کے خواہاں رہے۔ ان دونوں شخصیات کا ایک وقت میں تعلقات کا آغاز قربت اور مشورے سے ہوا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان نظریاتی اور عملی فاصلے پیدا ہو گئے۔ جب 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر امریکی صدارتی...
آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے بیشتر پہلو ڈیجیٹل ہوچکے ہیں، وہاں انسانی ذہن اورکیفیات بھی تبدیل ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کا وجود بظاہر ہمیں ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ نظر آتا ہے، مگر درحقیقت یہ ہمیں آہستہ آہستہ اندر سے توڑ رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہر لمحہ بدلتی تصاویر، کامیاب زندگیوں کی جھلک اور مستقل موجودگی کی طلب، لاشعوری طور پر ایک ایسی نفسیاتی الجھن پیدا کردیتی ہے، جو غیر محسوس ہوتی ہے، لیکن جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے۔ اس تھکن کو ڈیجیٹل ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیپریشن میں مبتلا ہو کر فرد سوشل میڈیا پر دیکھے جانے والے مثالی زندگیوں اور اپنے روزمرہ معمولات کے درمیان فرق سے...
—فائل فوٹو ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے، کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ رات 10بج کر 9 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکامحکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔کراچی میں یکم جون سے اب تک...
یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تہران: ایران پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے سلسلے میں ایک اور ایٹمی سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے، جس کے بعد شہید ہونے والے سائسندانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ ایک اہم تحقیقی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور اُن کا شمار ملک کے تجربہ کار ایٹمی ماہرین میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اُس وقت نشانہ بنے جب ان کے گھر پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری ماہرین کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے، ان ماہرین کو مختلف شہروں میں ان کے گھروں، دفاتر اور تنصیبات پر...
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنایا، تو پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک تباہ کن جوہری حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جاری ایک ہفتے سے بمباری، جس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں، کے باوجود اب تک تابکاری کا کوئی اثر ریکارڈ نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر بوشہر کے ایٹمی ری ایکٹر پر براہِ راست حملہ کیا گیا، تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ رافائل...
ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا، اسرائیل اسرائیل نے اصفہان کے جوہری مرکز اور قم کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا ایران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا، اسرائیلی وزیر خارجہ ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے اسرائیل نے ایران پر یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب تہران نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ وہ جوہری مذاکرات میں اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل اپنی فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو ایک "طویل مہم" کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک...
بلوچستان کی پُرپیچ وادیوں اور دور افتادہ بستیوں میں جب خواتین اپنے قلم سے سچ بیان کرنے کی کوشش کرتی ہیں، تو ان کے خلاف نہ صرف سماجی رویے ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، بلکہ ایک نیا ’ڈیجیٹل حملوں‘ کا محاذ بھی کھل جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سبین ملک کے ساتھ پیش آیا، جو 2019 میں تربت کے ایک حساس معاملے پر رپورٹنگ کے لیے گئی تھیں۔ ان کی تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔ وہ یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اور ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو میں دہرا بھی نہیں سکتی‘۔ سبین نے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا، لیکن...
اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی ایمبولینس سروس ماگن ڈیوڈ آدو (MDA) کے مطابق، اسرائیل کے شمالی شہر کارمیئل میں ایک 51 سالہ خاتون اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی جب وہ ایران کے تازہ میزائل حملے کے دوران حفاظتی پناہ گاہ میں پناہ لیے ہوئے تھی اور شہر میں خطرے کے سائرن بج رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔MDA کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ میں زخمیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں 16 سالہ لڑکا شامل ہے جس...
جنیوا: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں کہا کہ ایران پر جوہری تنصیبات پر حملے سنگین جنگی جرائم ہیں، اسرائیل کی جارحیت جنگی جرم ہے، خود کا دفاع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یورپی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر بلا جواز اور ظالمانہ حملے کیے ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 پیراگراف 4 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک غیر منصفانہ جنگ ہے جو ہماری عوام پر 13 جون بروز جمعہ علی الصبح مسلط کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8ریکارڈکی گئی ، زلزلے کامرکزکورنگی سےجنوب مشرق کی جانب 13کلومیٹر تھا، جس کی گہرائی 4کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔ پی ایم ڈی نے بتایا کہ زلزلہ شام 5بج کر28منٹ پر آیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) جمعہ 20 جون کو یوکرینی دارالحکومت کییف سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ رات روس کی جانب سے 20 سے زائد ڈرون حملوں میں جنوبی یوکرینی بندرگاہی شہر اوڈیسا اور شمال مشرقی شہر خارکیف کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق یہ ڈرونز اپارٹمنٹ بلاکس سے ٹکرائے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی ڈرون حملوں میں قریب دو درجن شہری زخمی ہوئے جن میں ایک 17 برس کی لڑکی اور ایک 12 سال کی لڑکی بھی شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروسز یا ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی طرف سے فائر فائٹرز، یعنی آگ بجھانے والے عملے کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جو...
کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...