2025-04-25@22:12:33 GMT
تلاش کی گنتی: 129

«حج تربیت کے دوسرے مرحلے»:

(نئی خبر)
    اوبیرو: سوئیڈن کے شہر اوبیرو کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افرا ہلاک ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا کے پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیات جاری ہیں۔ اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔ سوئیڈن میں ماضی میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) نیتن یاہو نے ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کا اگلا مرحلہ ''ان کے امریکہ پہنچنے اور واشنگٹن میں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ‘‘ کے بعد شروع ہوگا۔ بین الاقومی ثالثوں اور حماس اور اسرائیل کے وفود کے مابین اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ بات چیت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، جبکہ غزہ سیزفائر کا پہلا 42 روزہ مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی جنگی بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوائی آف اسپنر ساجد خان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بہت پروفیشنل ہوچکی ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنی ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی اور ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی جیتا اور ہم پر امید ہیں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ساجد خان نے کہا کہ کرکٹ انتہائی پروفیشنل ہوچکی ہے۔ کوئی بھی بلے باز آؤٹ نہیں...
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں اولسی جرگے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ جرگہ ناانصافی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ملک میں تمام اقوام کو اس کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن انصاف سے جڑا ہوا ہے، امن کبھی طاقت سے نہیں آتا، یہ حقیقت ہے ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں بےامنی ہے۔سربراہ پی کے میپ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا یہاں پیدا ہونے والوں کو شہریت ملے گی، اس فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان چھری کے حملے میں لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں اور اب انہوں نے اپنی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بڑی سیکیورٹی کمپنی کو ذمہ داری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کو چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے تھے جب ان کے گھر میں حملہ آور داخل ہوگیا تھا، جس کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں رہائش پذیر شوبز ستاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف علی خان نے بدترین حملے کے بعد اپنی سیکیورٹی ایجنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 23جنوری کوبنوں،اسلام آباد،منڈی بہاؤالدین،شہید بےنظیرآباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے،24جنوری کوچارسدہ،لکی مروت،اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی،25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔ وزارت مذہبی امور نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ عازمین حج دیےگئےشیڈول کےمطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں، دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کرمتعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کرتربیتی پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے،85ہزار560عازمین حج کو تحصیل کی سطح...
    غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی افواج نے ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم  9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہیلتھ سروسز کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 35 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین میں زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباکے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کے لئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے پورٹل کے ذریعے درخواستوں کی...
    جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جب کہ تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جس میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل  اعلان کیا کہ وہ فلسطینی دیہاتوں پر حملہ کرنے والے قوم پرست اسرائیلی آباد کاروں پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں جب کہ  نیتن یاہو نے...
    ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
    وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
    سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔  کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔  عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
    جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
    پشاور (بیورو رپورٹ ، نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ  پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر...
    پشاور (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو۔ مولانا فضل الرحمن صاحب حلقے کھول لیں، آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ کےساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ان کا نام لیں۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، آپ کے جو...
    غزہ/ واشنگٹن/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو جمعرات کے روز اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے باتکرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں...
    فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں،وزیر اعلی کے پی کے ،گنڈاپور کے مولانا پر پھر سیاسی وار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے یہ اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے یہ اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، مولانا صاحب آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
    شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر...
    لکھنؤ:بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن بیت الخلا جانے کا بہانہ بنا کر زیورات اور نقدی سمیت غائب ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ کسان کملیش کمار اپنی دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے۔ کملیش کے مطابق دلہن اپنی ماں کے ساتھ شادی میں شریک ہوئی تھی اور وہ پہلے ہی اسے ساڑھیاں زیورات، اور دیگر تحائف دے چکا تھا۔ شادی کی رسموں کے دوران دلہن نے بیت الخلا جانے کا عذر پیش کیا اور اس کے بعد وہ واپس نہ لوٹی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کی ماں بھی موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعے کے...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے نجی حج اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بکنگ کا شیڈول اور پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکومت کی جانب سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی اداروں کو 10 سے 31 جنوری 2025 تک بکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے بنیادی پیکیج کی قیمتیں 10 لاکھ 75 ہزار سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں، تاہم اضافی سہولیات کے حامل پیکیجز، جن کی قیمت 30 لاکھ سے زیادہ ہوگی، انہیں’’حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی‘‘ کی منظوری درکار ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 30 لاکھ سے زائد مالیت کے پیکیجز کی فروخت اور خریداری کے...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...