2025-05-04@18:16:20 GMT
تلاش کی گنتی: 502
«غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل»:
(نئی خبر)
ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
---فائل فوٹو شمالی وزیرستان کے بنوں ڈویژن بورڈ کے زیرِ انتظام ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات مؤخر کر دیے گئے۔بنوں بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء و طالبات کی سہولت اور نگراں عملے کی بہبود کی خاطر امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نہم و دہم کے امتحانات آج 8 اپریل سے شروع ہونے تھے۔ کراچی: 8 اپریل سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 499 امتحانی مراکز قائمتمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رزمک کیڈٹ کالج کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں...
بیجنگ: جدیدکاری کو فروغ دینے کے عمل میں ، چین ایک بہت ہی اہم حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہا ہے – مربوط علاقائی ترقی چینی صدر شی جن پھنگ کے معاشی نظریات کا ایک ٹھوس عمل ہے۔ مربوط علاقائی ترقی کی حکمت عملی علاقوں کے درمیان خلیج کو کم کرنے، حد سے زیادہ عدم توازن سے بچنے اور ترقی کے ثمرات سے تمام علاقوں کےعوام کو زیادہ منصفانہ طور پرحصہ دار بنانے کے لئے پرعزم ہے، جو متوازن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی عکاسی کرتی ہے۔ چین کی جانب سے مربوط علاقائی ترقی کے نفاذ کے سلسلے میں پانچ ہزار سال پرانی وراثت میں ملنے والی دانش مندی کا اطلاق کیا گیاہے۔ قدیم زمانے...
دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔ احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا حصہ ہے۔ شامی حکومت نے عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بحال کیا جا سکے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس کی صدارت کی۔ ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لیے فوری طور پر طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں شہر کی بحالی اور دوسرے مرحلے میں اسے انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔ پندرہ دن کے اندر ٹیکسلا آرٹس اینڈ کرافٹس ویلیج کو دوبارہ فعال کرنے اور عالمی معیار کی ٹورازم پالیسی کا پہلا مسودہ پیش کرنے کی...
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم...
پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید نے لندن میں پیش آنے والے مزاحیہ قصے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔ حال ہی میں نجی چینل کے عید شو میں اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آئے دلچسپ واقعے کی روداد سنا دی۔ انہوں نے شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بھارتی فینز انہیں غلطی سے رنبیر کپور سمجھ بیٹھے۔ عفان وحید نے بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لندن میں ایک ریستوران سے نکل رہا تھا تو 3 بھارتی فینز مجھے غلطی سے بالی ووڈ سیلبرٹی سمجھ کر ان کا نام چیختے ہوئے میرے پاس آئے اور کہا کہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے آئین میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کا کہناتھا کہ قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو سراہا اور بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے ایک علاقے میں پیش قدمی کی ہے تاکہ اسے ایک ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر وسعت دی جائے، جو غزہ انکلیو کے کناروں کے گرد قائم کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی فوج کا یہ اقدام حکومت کی جانب سے غزہ کے جنوب میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضے کے منصوبے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ آپریشن غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں جاری ہے، جہاں فوجی شہریوں کو منظم راستوں کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انخلاء اور...
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ صوبائی حکومت نے ایکشن پلان میں 18 موضوعات پر 84 اقدامات تجویزکردیے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 28.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 8.57 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے...
اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ اہم نکات: ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔ صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے...
تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64" قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیا ہے- ماڑی انرجیز نے کہا کہ سپنوام-1 سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے، وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔ ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر...
— فائل فوٹو شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافتماری انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق...
MUMBAI: بالی ووڈ کے نامور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلمی خدمات کے اعزاز میں راجیہ سبھا کی ایک ممبر نے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل کوئی نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے کی، انہوں نے راجیہ سبھا سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شوہر بھارت کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی کلاسک فلموں "دیوار” اور "شعلے” کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ مزید پڑھیں: جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا جیا بچن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ "دیوار” اور "شعلے”...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ہیں، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔...
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 ) پاکستان کے سرکاری اداروں نے مالی سال 2023-24 میں 851بلین روپے کے حیران کن نقصانات کی اطلاع دی جس سے ان کی مالی استحکام اور قومی معیشت پر اثرات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے سبسڈیز اور گرانٹس کے ذریعے بار بار حکومتی مداخلتوں کے باوجود پاور سیکٹر عوامی فنڈز پر سب سے بڑا ڈرین بن کر ابھراہے. مالی سال 24 کے لیے وفاقی سرکاری اداروں پر وزارت خزانہ کی مجموعی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان خودمختار دولت فنڈ کے تحت بعض اداروں کے منافع کے حساب سے خالص مجموعی نقصانات 521.5 بلین روپے رہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اکیلے 295.(جاری ہے) 5 بلین روپے کا نقصان...

ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد اوربالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ایس بی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کے تین صوبوں میں خشک سالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارسا حکام کے مطابق پاکستان کے تین صوبوں کو خشک سالی کا سامنا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پانی کی کمی کے خدشات کے باعث ماہرین آبپاشی کے لیے پورے موسم کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے، ارسا کی مشاورتی کمیٹی نے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں صرف پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ سابق...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے اسے فن و ثقافت کی ترویج کا بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان کے مطابق باشعور اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو ہمیشہ باوقار مقام حاصل رہا ہے عالمی یوم تھیٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ لوگوں میں سماجی آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا...
9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔ خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خوشخبری دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور اب ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اتھیا شیٹی کے والد، معروف اداکار سنیل شیٹی، جو بالی وڈ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں، نانا بننے پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، کے ایل راہول انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں مصروف تھے...
پاسبان حریت کے رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی پاداش میں نوجوانوں کو گرفتار کرنا آزادی اظہارِ رائے پر پابندی کی بدترین مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ سرینگر میں بھارتی غاصب انتظامیہ کی جانب سے 8 کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی جبر و اسبتداد سے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرنا فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کے شہر خاص سرینگر میں 8 نوجوانوں کو بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے نچلے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال برقرار رہے گی۔ یہ الرٹ حالیہ بارشوں کے باوجود جاری کیا گیا ہے، جس نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی صورتحال کو بہتر بنایا تھا۔مارچ 2025 کے دوران ملک کے نچلے نصف حصے میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔جنوبی خطے کے کچھ علاقوں میں لگاتار خشک موسم کو 200 دن سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا۔ موجودہ موسمی اور آب و ہوا کے نقطہ نظر سے متاثرہ علاقوں میں...
ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت، خشک سالی کا خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ملک میں معمول سے 40 فیصد کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا، پانی بحران سے فصلیں متاثرہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر...
پاکستان میں چالیس فیصد کم بارشیں ہونے کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 62، بلوچستان 52 اور پنجاب میں38 فیصد کم بارش ہوئی۔ سندھ، بلوچستان کے جنوبی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ پانی بحران سے فصلیں متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سنٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ ایڈوائزی میں بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، سندھ، بلوچستان کے...
پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارسا ذرائع نے کہا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی...
—فائل فوٹو معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمۂ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔ بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور...
بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے خیبرپی کے کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ٹانک کے علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان میں عزیز آباد چوک سے براستہ سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ تک کرفیو ہو گا۔ جنوبی وزیرستان اپر میں آسمان منزہ لدھا، مکین اور مکین سے بی بی راغزئی، سراروغہ، کوٹکئی،...
ایک عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل طور پر سیز فائر کی پاسداری کی اور ابھی تک کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل میں رکاوٹ ایجاد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ حزب الله سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہی ہے حتیٰ کہ معاہدے کی رو سے جنوی لبنان سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے جنوبی علاقوں، بقاع فارمز اور لبنانی و شامی سرحد پر صیہونی جارحیت کے باوجود 6...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ عمران ہاشمی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی جاوید شیخ سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف 20 سال کے تھے اور چونکہ وہ ہم عمر نہیں تھے اس لیے کبھی دوست نہیں رہے اور نہ ہی ان کے بے تکلفانہ تعلقات تھے۔ جاوید شیخ کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کے الزام پر عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کچھ بھی یاد نہیں ہے اور ان سے متعلق جو گفتگو کی جا رہی ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، فارغ کئے گئے ملازمین کی خدمات 5 سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔ محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی تھی، بحالی مراکز پراجیکٹ کے لئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا حافظ طارق محمود اورعارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود اور نیوز ون کے کنٹرولر نیوز عارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو انہوں نے حافظ طارق محمود اور عارف محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اورکہا کہ اللہ تعالی حافظ طارق محمود،عارف محمود اور ان کے خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے...
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام کا شہر اعتکاف میں خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کے ولی وہی ہیں جو دنیا کے فانی عیش و آرام کو چھوڑ کر یادِالٰہی میں سکون پاتے ہیں۔ جو لوگ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی بنا لیتے ہیں وہی قیامت کے دن کامیاب ہوں گے۔ پس دنیا کی عارضی لذتوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے نقشِ قدم پر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہر اعتکاف کے دوسرے روز اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے نفس کی پیروی میں اپنی آخرت کو خراب نہ کریں، اپنی خواہشات کے غلبے...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے نئے مالی سال 25-2026 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دے دی ہے اور پاکستان کو نئے اہداف ملنے کا بھی خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف سطع کے معاہدے کے حوالے سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)میں نئی شرائط شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی...
اسلام آباد: رواں مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان میں گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیا کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں درآمدی بل میں 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار مطابق مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح موبائل فون کی درآمد میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 1.20 فیصد اضافے...
بیجنگ :حال ہی میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی چو اور یوننان کا دورہ کیا۔ یوننان کے شہر لی جیانگ میں، شی جن پھنگ نے لی جیانگ ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا، اور مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کو فروغ دینے کی مقامی صورتحال کا معائنہ کیا۔مقامی تاجروں سے بات چیت کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا کاروبار بہت خوشحال ہے جو جدید زرعی ترقی کی سمت کے عین مطابق ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی پھولوں کی طرح خوبصورت رہے۔صوبہ گوئی چو کے دورے کے دوران شی جن پھنگ نےچاؤشینگ ڈونگ گاؤں میں ڈونگ ثقافتی نمائش گاہ کا دورہ کیا اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن...
سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...

آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی : سیلاب ‘ بحالی منصونوں کیلئے 10ارب ڈالرکے وعدے ہم ، ہم قابل عمل منصوبے نہ بناسکے : وزیر خزانہ
اسلام آباد (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالرکی امداد کا وعدہ ہوا، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کرسکے اور امداد استعمال نہیں کرسکے۔ کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہوگا۔...
رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ حکومت کو 4ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8ماہ(جولائی تا فروری) 4ارب 90کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10کروڑ ڈالر، چین نے 9.9کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4 اعشاریہ9ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19اعشاریہ2ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2اعشاریہ4ارب ڈالر موصول ہوئے۔حکام کا مزید کہنا...
اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، سب سے زیادہ فرانس نے 10 کروڑ ڈالر، چین نے 9.9 کروڑ ڈالر اور امریکا نے 4 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9 ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19.2 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے فروری تک امدادی ممالک سے 33 کروڑ ڈالر...
PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کے تجربے کی نگرانی کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے اس سسٹم کے لیے ریسرچ گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نظام انتہائی قابل اعتماد ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے یہ تجربہ ایک ایسے سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا تھا جس کی پیداوار پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ تجربہ کہاں کیا گیا، اور یہ میزائل کتنے کلومیٹر رینج کا تھا؟ البتہ کہا کہ کم جونگ...
رمضان، وہ مقدس مہینہ ہے جس میں بندہ اپنے رب کریم سے خصوصی تعلق کے قیام کی محنت میں مگن ہوتا ہے۔ اور اس تعلق کے حصول کے لیے روز ے کے ساتھ مختلف اعمال و اذکار اور متعدد ذرایع و وسائل ہر وقت پیش نظر رہتے ہیں جو برکاتِ رمضان کا سماں پیش کرتے ہیں۔ ان برکات و انعامات میں سے ایک انعام توفیقِ دعا اور اس کی قبولیت بھی ہے کیوں کہ آپ ﷺ نے اس ماہ ِ مقدس میں خاص طور پر دعاؤں کی قبولیت کی بشارت دی ہے۔ دعا کا لغوی معنی پکارنا، بلانا، التجا کرنا اور کسی سے کچھ مانگنا ہے۔ دینی اصطلاح میں: ’’اﷲ تعالیٰ سے کسی خیر و بھلائی کا سوال کرنا، اپنے...
اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ ہدف کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ جمیل احمد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی نمو 2.8 فیصد سے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔ لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور اور سی ایف او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔ ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کا بجٹ 70 ملین ڈالر تھا لیکن انڈین...
چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔ لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور اور سی ایف او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔ ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشتگردی اور سنگین جرائم کے واقعات میں فرانزک سائنس ٹیمیں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز دے دیے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخ ساز انیشیٹو کے تحت پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی جدید خطوط پر استوار ہوگی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دے کر ادارے میں غیر معمولی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کو کرائم سین کے تحفظ اور فرانزک مواد کی نقل و حمل کا...
ایف ایف سی اور نمایاں بینکوں کے مابین کسانوں کے لیے 1 ارب روپے کے مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے پاکستان کے چار نمایاں بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے تحت سونا سینٹرز میں رجسٹرڈ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا آسان قرض فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد زرعی ترقی کو فروغ دینا اور مالی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔اس تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ایف ایف سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ایم ڈی اور سی ای او ایف ایف سی جہانگیر پراچہ، بینک آف پنجاب...

وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...
وانا(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنگن تک کل کرفیو ہوگا۔ ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہےگا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ سڑک بند رہے گی۔...
اسلام ٹائمز: بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچستان میں چین کی بڑی سرمایہ کاری اور پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کی وجہ سے چین کو دشمن کے طور پر دیکھتی ہے۔ چونکہ چین نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس لیے اب یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا چین پاکستان کی فوج کو بی ایل اے سے لڑنے کے لیے براہ راست مدد فراہم کرسکتا ہے۔ تحریر: محمد عامر رانا بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کے بعد توقع ہے کہ ریاست کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جس میں ممکنہ طور پر مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ تاہم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وقاقی وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک...
کہیں ٹھنڈی ہوائیں،کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم بعداز دوپہر...
ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اور کنڈینسیٹ آئل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہں۔ او...
تال شوہام کے مطابق حماس نے سرنگوں کی کھدائی ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کی، یہاں تک کہ جب جنگ پورے زور و شور سے جاری تھی‘ تب بھی وہ کھدائی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی زیر زمین سرنگیں نہ صرف جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں بلکہ یرغمالیوں کے لیے بھی قید خانے کا کام کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی تال شوہام نے اپنی 505 دن کی اسیری کی تفصیلات بتاتے ہوئے حماس کی ان سرنگوں کے بارے میں کئی تفصیلات فراہم کیں۔ فاکس نیوز کے مطابق تال شوہام کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجو زبردستی اسرائیل کے علاقے کیبٹز بیعری سے اغوا کرکے غزہ لے گئے۔...

حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے...
ویب ڈیسک:ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سےگیس اور تیل کی دوسری دریافت کا اعلان کردیا۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق دریافت سے دو کروڑ پانچ لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور ایک سو سترہ بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ ماڑی انرجیز کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے یومیہ 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ117بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا واضح رہے کہ ماڑی انرجیز نےگزشتہ ماہ وزیرستان بلاک سےگیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا، پہلی دریافت سےایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ...
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت کلب میں ایک میوزک بینڈ پرفارم کر رہا تھا جبکہ آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے دوست اور کئی خاندانوں کے اراکین بچھڑ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی وجہ شعلے بلند کرنے والی ڈیوائسز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی مقدونیہ کے علاقے کوکانی میں پرہجوم نائٹ کلب میں میوزک بینڈ کی لائیو پرفارمنس کے دوران بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے کہا کہ نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے 4 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ مقدونیہ کی سرکاری خبرایجنسی...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا...
مقدونیہ(نیوز ڈیسک)شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے...
لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ سی این این کے مطابق شمالی مقدونیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایم آئی اے‘ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا۔ ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کر دی گئی۔ محمد نواز شریف لہر (LAHR) کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری...
راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے اور ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ مستقبل میں خوش حالی آئے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ٹو کے اندر پاکستان میں انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اب ہم پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک گروپ آباد کریں، اس مقصد کے لیے اب چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں میں اشتراک کے ذریعے ہم دوسرے مرحلے میں سی پیک کو کامیاب کرنے کی بنیاد فراہم کر...
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ہر حاجت اور ہر فرض کی چابی دعا ہے، سب نعمتیں اور رحمتیں اللہ کے پاس ہیں اور ان کو حاصل کرنے کا وسیلہ دعا ہے، مریض اور مسافر روزہ نہ رکھیں، رمضان المبارک کے بعد ان روزوں کی قضا کو پورا کرے، شیعہ سنی کے درمیان افطار کے وقت میں دس منٹ کا فرق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا کہ اہل تشیع اور برادران اہلسنت کے درمیان سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں، ایک ہی وقت ہے، صبح صادق تک سحری کر سکتے ہیں، جبکہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے، وزیراعظم کی محمد ریاض سے گفتگو وزیراعظم کی محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین محمد ریاض کو انکی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت...
—فائل فوٹو پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 تھی۔ سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈسوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے...
حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نفع کمانے والے کو رزق دیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے پر لعنت ہوتی ہے۔‘‘ (رواہ ابن ماجہ والدرامی) ہمارے معاشرہ میں ہر سطح پر یہ عجیب و غریب وباء پھیل چکی ہے کہ جہاں رمضان المبارک قریب آیا وہاں عام ضرورت کی اشیاء کی قلت پیدا کردی جاتی ہے اور پھر منہ مانگے دام وصول کیے جاتے ہیں، اس میں بنیادی طریقہ ذخیرہ اندوزی ہے، ہر وقت اور ہر قسم کی ذخیرہ اندوزی اسلام میں ممنوع نہیں بل کہ اس کے لیے خاص لفظ ’’احتکار‘‘ کا استعمال کیا گیا ہے یعنی ’’اشیائے ضرورت کا اس لیے ذخیرہ کرلینا تاکہ...
جنیوا: انٹرنیشنل لیبر ارگنائزیشن کے گورننگ باڈی کے 353 ویں اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے ایک اہم بیان میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ کی جانب سے فلسطینی محنت کشوں کو درپیش انسانی اور اقتصادی بحران کے فوری حل کے لیے عالمی سطح پر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔ او آئی سی گروپ نے آئی ایل او کی فلسطینی محنت کشوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک جامع رپورٹ کا خیرمقدم کیا جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی سنگین اقتصادی صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بے روزگاری کی شرح 79.7 فیصد اور مغربی کنارے میں...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنینڈس نے انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ان کے انکشافات نے مداحوں اور شائقین کو چونکا دیا۔ ایریکا جو کہ سوناکشی اور پریرنا جیسے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ برسوں میں اداکاری سے وقفہ لے کر دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ تاہم، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایریکا نے تفریحی صنعت کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس انڈسٹری میں صرف اداکار ہونا کافی...
ویب ڈیسک :مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ...
بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔ دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے...
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بہتر مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے بینکاری آؤٹ لُک کو مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پاکستان کے بینکاری نظام کے بارے میں اپنا آؤٹ لُک مستحکم سے مثبت کردیا ہے تاکہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی عکاسی کی جاسکے اور ساتھ ہی میکرو اکنامک حالات کو ایک سال قبل کی انتہائی کمزور سطح سے بہتر بنایا جاسکے۔مالیاتی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں نے اقتصادی ترقی کے لیے اپنی رقم کے استعمال میں کمی کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں خاطر خواہ منافع کمایا ہے. نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی مایوس کن رہی ہے تاہم...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، سیکرٹری توانائی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے امور پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو مالی نقصان سے بچائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجلی چوری کے تدارک کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں جعفر ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پوری قوت اور یکجہتی...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، خودکش بمباروں نے 3 مختلف جگہوں پر عورتوں اور...