2025-04-26@07:46:41 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«لیاری گینگ»:

(نئی خبر)
    عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی اور زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم نے وکیل نے کہا کہ رہائی کے بعد زبیر بلوچ کو گھر سے گرفتار کرکے نئے مقدمات درج کئے گئے، زبیر بلوچ 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرے گا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہو گی۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ  مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ مزدور دشمن اقدامات...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی اسمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہئے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین انتخابات اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام...
      بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطا بق  20 اگست ، 2024 کو  صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں  تاریخی  نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی   میں 10 ٹاؤن شپ...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کراچی میں جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور احساس ترین صوبہ ہے۔بلوچستان قدرتی وسائل، جغرافیہ اور معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے۔وفاق میں سرکاری حکومتی قیادت، پالیسی ساز اور ریاستی اداروں نے بلوچستان کے لیے درستسمت میں حکمت عملی نہیں بنائی جس نے دشمن کی لگائی آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے ایندھن کا کام کیا اور نتیجتاً حکومت اور ریاست کے خلاف نفرت انگیز رویوں کو تقویت ملی۔اس ساری صورت حال نے ملک دشمن عناصر اور بھارت کے لیے اس بات کو اور زیادہ آسان بنادیا کہ وہ بلوچستان کے مستقبل سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت...
    کراچی (جسارت نیوز) لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی...
    اڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس کی پیشی کے دوران آج پھر شیخ رشید احمد اورعمران خان کے بغل گیر ہوئے ،بوسہ لیا اور بہت دیر تک اُن سے سیاسی باتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ،اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،شیخ رشید نے عمران خان کو بولا کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آپ کے حق میں آئے گا اور الله آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے گا ،لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
    کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
    برطانیہ : فٹبال کلب مانچسٹر یونانیئڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نانی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ زرائع کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانی نے کہا کہ ‘ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔   فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
    کراچی کی ضلعی عدالت نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمے میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار ملزم عزیر بلوچ کو بری کردیا ہے۔ عزیر بلوچ کیخلاف کراچی کے چاکیواڑہ تھانے میں 2009 میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی انوکھی فرمائش عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم عزیر بلوچ کسی اور مقدمے میں سزا یافتہ یا گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ وکیل صفائی کے مطابق عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا تھا، کیس میں شریک دیگر ملزمان...
    لاس اینجلس : لاس اینجلس میں لگی شدید آتشزدگی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 12 ہزار سے زیادہ املاک کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے۔ آگ کی شدت سے 2 لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے، جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچا ہے۔   آگ بجھانے کی کوششوں میں 14 ہزار فائر فائٹرز مصروف ہیں، لیکن دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ...
    بگ بیش لیگ کا یادگار لمحہ، بیٹے کو مارے گئے چھکے کا کیچ باپ نے پکڑ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ...
    کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہیں کیے جا سکے۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 40 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وزارت داخلہ رجوع کیا تھا۔  محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔ اطلاعات ہیں کہ وصی اللہ لاکھو پڑوسی ملک ایران میں موجود ہے اور وہاں بیٹھ کر اپنا کراچی کے علاقے لیاری میں اپنا...
    پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔ نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستانی ریسلر، کِک باکسر اور مارشل آرٹس کے ماہر(گرین چیتا) سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلورمیڈل اپنے نام کیا ہے۔ سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ آذربائیجان اورساؤتھ ایشین چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اوربڑااعزاز ہے۔ پاکستان کی ایتھلیٹس سوسائٹی نے سمیرعلی کے لیے نیک خواہشات کا...
    پولیس حکام کے مطابق وصی اللہ لاکھو جرائم کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے، لیاری پی آئی بی کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار ملزم وصی اللہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے قتل اقدام قتل دہشتگردی بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزارت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
    جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
    کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ اور ساحلی محافظوں نے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا ،جس میں 10 ماہی گیرسوار تھے۔ کشتی کو رات گئے جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر میں پکڑا گیا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور زیر حراست افراد کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔(جاری ہے) جمعرات کو علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے...