2025-09-18@18:12:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1302
«پولیس فائل»:
(نئی خبر)
سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔ پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان...
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ Post Views: 7
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ رات شہر میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 67 افراد زخمی ہوئے اور 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر میں یوم جشن آزادی کے موقع پر 13 اگست کی شب رات بارہ بجتے ہی شہر میں اسلحے کے بے دریغ استعمال اور اس کے نتیجے میں 114 شہریوں کے زخمی اور بچی اور بزرگ شہری سمیت 3 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یوم جشن آزادی کے موقع پر شہر میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب سے زیادہ 43 افراد کو عباسی شہید...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیاایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے...
کراچی: محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی...
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر قائد میں جاں بحق اور زخمیوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق اب تک ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک 8 سال کی بچی بھی شامل ہے، سب سے زیادہ عباسی شہید اسپتال میں 42 زخمی لائے گئے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 41 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 26 زخمی پہنچے۔ انسپکٹر جنرل...
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے...
دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔ ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے...
کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا،...
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آگیا، ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے...
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ شخص شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ رات گئے معمولی جھگڑے کے بعد ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور زخمی ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔ امریکا میں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے دفتر میں...
کراچی: ملیر ندی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق، واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے سبب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملیر ندی سے متصل علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ سجاد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے...
ویب ڈیسک : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل برمل میں مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی جانب جا رہے تھے، راستے میں نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ملزمان کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ پولیس نے...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان–بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سرون شہر کا ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند گروہ “جیش العدل” سے بتایا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں سرگرم ہے۔ سیستان–بلوچستان ایران، پاکستان اور افغانستان کے سنگم پر واقع ہے اور یہاں اکثر سیکیورٹی فورسز، باغیوں اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے) ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تتہ باشی خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ معراج الدین اپنی بیوی کے ساتھ رکشے میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج الدین بلوچستان میں بطور کلرک فرائض انجام دے رہے تھے۔ یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آنے والا پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل لکی مروت کے خیروخیل پکہ کے قریب بھی دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر، شہید ہو...
کینیڈا کے شہر سرے میں واقع بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ٹی وی اسٹار کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محاصرہ کرلیا۔ جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے خول ملے ہیں جن کی تعداد 25 کے قریب ہے۔ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے تھے۔ اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ریسٹورینٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی تحقیقات میں بھتہ خوری کا شاخسانہ لگتا ہے۔ بھارتی اداکار کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر تاحال...
ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ سچل کے علاقے وکیل سوسائٹی کے مین گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے تینوں ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی 5 رائفلز بمعہ ایمونیشن اور لائسنس برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی عباس ولد محمد عرس، محبوب علی ولد اللہ ورایو اور...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب ملزمان شہری سے لو ٹ مار کررہے تھے۔پولیس اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ ملزمان سے تین موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
فوٹو: اسکرین گریب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق ملزمان نے سیشن کورٹ کے باہر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، گوجرانوالہ میں فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی طرف فرار ہوئے۔سیالکوٹ کی حدود میں بھی ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، ملزمان پھر سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ایس ایس اپی کے مطابق ترگڑی کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
راولپنڈی میں 19 سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے بہیمانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے سرعام کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عصمت اللہ گلی میں کھڑا ہو کر فائرنگ کر رہا ہے جبکہ اسی دوران ایک کمسن بچہ خوفزدہ ہو کر کھمبے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی پولیس حکام کے مطابق عصمت اللہ خان سے دوران تفتیش ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آئوٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آئوٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) 100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر...
ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کورنگی تھانے سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ اہلکار عبدالصمد زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کے مطابق زخمی اہلکار عبدالصمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس...
کراچی: کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات...
فائل فوٹو جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللّٰہ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ وزیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹانک سے لدھا آتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 2 روز قبل پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور محمود آباد میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ لانڈھی 89 ٹمبر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزم کی فائرنگ سے 25 سالہ فضیل عرف فیضی ولد رئیس قریشی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول گھر کے قریب گلی کے کونے پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ مقتول کے جسم کے...
فائل فوٹو پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔جاں بحق افراد میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے...
نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد ایڈیشنل آئی جی پولیس کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کیا گیا ہے، ان کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے، اب مرزا فاران بیگ کی شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس...
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے، اب مرزا فاران بیگ کی شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد مرزا فاران بیگ کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (ب)لاہور تعینات کیا گیا ہے۔مرزا فاران بیگ نے ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل انقلابات متعارف کرائے، ان کی قیادت میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی شیئر کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ شیخ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ...
کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات...
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
سرجانی ٹاؤن میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک...
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں چائے کے ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔عینی شاہد اور ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ پولیس کے مطابق نیول کالونی گیٹ کے قریب کوئٹہ ماشا اللہ ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت 30 سالہ حبیب اللہ ولد سعید اللہ اور 28 سالہ وہاب بروھی ولد علی محمد کے ناموں سے کی گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے...
—فائل فوٹو چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے، جن کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ گشت موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
(عبدالقیوم وزیر)بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا،پولیس سے مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر نے جام شہادت نوش کیا اور 3 زخمی ہوئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا اطلاعات کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشگردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چوکی پر حملہ کیا ،حملہ آوروں...
کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔ واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش...
لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔ پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
—سینئر وکیل پر مسجد میں فائرنگ کا منظر، چھوٹی تصویر مقتل خواجہ شمس الاسلام کی ہے—ویڈیو گریب/فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق نبی گل سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، 2021ء میں تھانہ بوٹ بیس کی حدود سے نبی گل کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کے چند روز بعد نبی گل کی لاش ٹھٹہ سے ملی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نبی گل کے اہلِ خانہ نے اس کے قتل کا الزام خواجہ شمس الاسلام...
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
فائل فوٹو لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے میں تفتیش کے دوران فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اہل خانہ نے ماورائے عدالت قتل کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ مارے جانے والے ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس نے...
کراچی: پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے...
ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...

معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت
معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں36سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی نوجوان پولیس آفیسردیدار الاسلام سمیت دیگر کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، اس...
پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔ قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔ تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کردیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ آج صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ واردات کی اطلاع آس پاس کام...
نیویارک: امریکا کی ریاست نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ ایک 634 فٹ بلند عمارت میں پیش آیا جو پارک ایونیو پر واقع ہے۔ اس عمارت میں نیشنل فٹبال لیگ اور بلیک اسٹون کے دفاتر قائم ہیں اور اس کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص لمبی بندوق لے کر عمارت میں داخل ہوا اور لابی میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں ایک اور پولیس افسر اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں کمر میں...
نیویارک کے معروف علاقے مین ہٹن میں واقع 345 پارک ایونیو کی ایک بلند و بالا عمارت میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک پولیس افسر اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نیویارک پولیس کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شام 6 بجے M4 رائفل کے ساتھ عمارت میں داخل ہو کر پہلے ایک پولیس افسر پر فائرنگ کی، پھر گراؤنڈ فلور پر ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا، اور بعد ازاں 33 ویں منزل پر ایک اور شخص کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت 36 سالہ دیدارالاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلہ دیشی نژاد تھے اور 2 بچوں کے والد تھے، جبکہ ان کی اہلیہ تیسرے بچے...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان...
کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی بند کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس میں ملزمان 25 سالہ سراج اور 30 سالہ شہزاد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ماضی کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ...
کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 55 ہوگئی اس حوالے سے ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق مقول کی شناخت 36 سالہ محمد کریم ولد محمد خمیسو کے نام سے کی گئی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے...
پشاور کے علاقے داؤد زئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول فضل امین عرف یارباش اجرتی قاتل اور پولیس کو مطلوب تھا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک مارکیٹ میں مسلح شخص نے 2 خواتین، سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے بلاجواز اور اچانک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کا تعاقب کیا۔ تاہم حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بینکاک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور واردات کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال قاتل اور مقتولین میں کوئی رشتہ سامنے نہیں آیا۔ بینکاک میں دنیا...
پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پیر کی صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل...
کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے حساس ادارے کے ہمراہ منگھو پیر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بعد میں دو مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی تعداد تین ہوگئی جو مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ،...
فائل فوٹو بنوں کے علاقہ میریان میں پولیس کا آپریشن، دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔سجاد خان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ناکام بنایا اور اسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فضا میں ہی مار گرایا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی ساتھیوں پر گرنے سے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بکتربند گاڑیاں، ڈرون، تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے...