2025-09-26@09:10:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1036

«کی گریڈ 20 میں ترقی»:

(نئی خبر)
    لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کانٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی...
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 1 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کی دھمکی دے دی۔ ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ میلانیا کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ذریعے ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ متنازع بیان رواں ماہ فلم ساز اینڈریو کیلاگھن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔ اس دعوے کے خلاف خاتون اول میدان میں آئیں اور انہوں نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے وکلا نے بھی ہنٹر بائیڈن کے اس دعوے کو جھوٹا، توہین آمیز، بدنام کن اور اشتعال انگیز“ قرار دیا ہے۔ خاتونِ اول کے وکلا کی...
     احمد منصور: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی اور کریڈٹ آؤٹ لک "مثبت" سے "مستحکم" کر دیا، جو بیرونی ذخائر میں بہتری، قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافہ اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف ہے. موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہوئی، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی 'موڈیز' نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی پاکستان کی مقامی و غیر ملکی...
    موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے لگا، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ’’موڈیز‘‘ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اَپ گریڈ کر دیا۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کی گئی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک ’’مثبت‘‘ سے بڑھ کر ’’مستحکم‘‘ قرار دے دی گئی۔ بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف...
    ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال،بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ‘موڈیز’ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ۔۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کر دی۔۔موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک “مثبت” سے بڑھ کر “مستحکم” قرار دے دی گئی ۔۔بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی...
    ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا، 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی گئیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی۔قبل ازیں ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11اگست کو کھولا تھا، جس کے لیے ٹی سی پی کو...
    ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں، 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس...
    کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہے۔پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔ موڈیز نے پاکستان کے لمبے عرصے کے بیرونی قرض کی ریٹنگ گرادیموڈیز کے مطابق سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
    لاہور: والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے کا پول کھل گیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوتی کال چلائی تھی۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15 لاکھ روپے  چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے...
    اسلام آباد: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے  قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے  شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران  استعمال  کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان  شامل ہے۔  نمائش میں  توپوں ،راکٹ...
    ویب ڈیسک: یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔  ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔  یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے  قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ۔ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح10بجے  شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نمائش میں معرکہ حق کے دوران  استعمال  کیے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان  شامل ہے۔  نمائش میں  توپوں ،راکٹ لانچر وہیکلز...
    ملک بھر میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات اور دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریباً صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی قوت اور فوجی مہارت کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔ نمائش کی اہم جھلکیاں معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز اور بکتر بند گاڑیاں۔ دشمن کی حرکات پر کڑی نظر رکھنے والے جدید ریڈارز۔ پاک فضائیہ کا دل موہ لینے والا فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ۔ ثقافتی و...
    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
    —فائل فوٹو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جنید اکبر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ریکارڈ طلب کر لیا کہ کس کس گریڈ کے کتنے افسران کو حج پر بھیجا گیا۔پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر نے سوال کیا کہ حج کے دوران کتنے اسٹاف کو سعودی عرب بھیجا جاتا ہے؟سیکریٹری مذہبی امور نے جواب دیا کہ سعودی گائیڈ لائنز کے مطابق 100 حاجیوں پر ایک بندہ معاون ہوتا ہے۔چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے دریافت کیا کہ کیا پولیس اور فوج سے بھی لوگ جاتے ہیں؟ پی اے سی میں ہر سال 650 خدام، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشافکمیٹی ارکان نے بتایا کہ وزرا، سیکریٹری اور دیگر افسران ہر...
    اسلام آباد: ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حکومت کی جانب سے اس خصوصی دن کی مناسبت سے مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش  کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ۔چینی تفتیشی ایجنسی کے مطابق کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے۔ منگل کے روز وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد شدہ ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے بھی سنائے، جن کے مطابق کینیڈا اور جاپان سے درآمد شدہ مصنوعات کی ڈمپنگ ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں بھارت سے درآمد کی جانے والی تحقیقاتی مصنوعات کا چین کی درآمد کی جانے والی ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی کل مقدار میں تناسب 3 فیصد سے بھی کم ثابت ہوئی اور یوں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کو ختم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
    سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے گریڈ 17کے 4اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے گریڈ 18میں ترقی پانے والوں میں نذیر احمد، سید علی مرتضی ، ارشد آفریدی اور شیخ ذیشان شامل ہیں ۔ دوسری طرف نظر انداز کئے جانے والے ادارے...
    گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے.(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
    ---فائل فوٹو  گلگت کے دنیور منوگاہ نالے میں لینڈسلائیڈنگ کے سبب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت کے  ترجمان کے مطابق دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔صوبائی حکومت کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آ کر 7 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) کیوبا کے ایک سابق معالج یودرمس دیاز ہرناننڈیز اب سیاہ فوجی مکھیوں (black soldier flies) کی افزائش کر کے اتنی آمدن حاصل کر رہے ہیں، جتنی وہ اپنے بیس سالہ طبی کیریئر میں کبھی حاصل نہ کر سکے۔ ہوانا کے نواح میں واقع ایک سادہ سی ورکشاپ میں دیاز ہرنانڈیز ان مکھیوں کو 'انکیوبیٹ‘ یعنی ان کی افزائش کرتے ہیں۔ اس ملک پر عائد امریکی اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہرنانڈیز ان مکھیوں کی افزائش کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اوزار خود تیار کرتے ہیں، جو مختلف مقامی ذرائع سے حاصل شدہ پرزوں سے بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران فرانس، نیدرلینڈز، برطانیہ اور دیگر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر...
    بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کرکے مودی کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ٹیرف کا معاملہ طے نہیں پاتا، بھارت کے ساتھ کسی تجارتی ڈیل پر پیش رفت نہیں ہو سکتی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی محصولات(ٹیرف)عائد کیے ہیں، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف کی...
    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں نے مختلف اداروں کے بورڈز میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے مختلف اداروں کے بورڈز میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کی منظوری دیدی۔ عاصم عزیز صدیقی کو ٹریڈنگ کارپوریشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، عائشہ عزیز ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی آزاد ڈائریکٹر مقرر کردی گئیں۔  اعلامیے کے مطابق شعیب میر میمن پاکستان ری انشورنس کمپنی کے بورڈ چیئرمین ہوں گے۔ وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل کی تجویز بھی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لسیکو )کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہرسال کی طرح رواں سال بھی گرمیوں میں مسلسل دوماہ سے اووربلنگ کی جارہی ہے لیسکو کے چیف ایگزیکیٹو نے اعلان کیا تھا کہ اووربلنگ کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈریا متعلقہ اہلکاروں کو اووربلنگ سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا .(جاری ہے) اووبلنگ سے صارفین کو ہرسال اربوں روپے اضافی اداکرنا پڑتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرریڈراور متعلقہ اہلکار وں کو ”ٹارگٹ“دیا جاتا ہے جسے پور ا کرنے کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹارگٹ کے مطابق ریڈنگ میں ہیرپھیر کرتے ہیں جس سے صارفین...
    پکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 715 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 752پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 801پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 838پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس کے بعد انڈیکس کی 1لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی،  ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 44ہزار 105پوائنٹس کی  نئی...
    اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
    کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
    کراچی: پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے منگل کے روز دی ہنڈریڈ 2025 سیزن کے لیے ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدے کر لیے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں پاکستانی کرکٹرز کو بین ڈورشوئس اور مچل سینٹنر کی جگہ بطور متبادل شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ ٹورنامنٹ میں شامل بیشتر ٹیموں کے مالکان بھارتی ہونے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ سے باہر رکھا جائے گا۔ ناردرن سپرچارجرز یکم اکتوبر سے بھارتی میڈیا گروپ ’سن‘ کے زیرانتظام آجائیں گے جس کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر سوالات اٹھے تھے۔ سال کے آغاز میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ مارچ میں ہونے والے ڈرافٹ میں کسی بھی پاکستانی...
    راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب آنے...
    ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 15 فائیو جی نے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق ریڈمی 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چوتھے اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی پانچویں نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی 15 (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں، ریئل می 15 پرو فائیو جی (نئی انٹری) نویں اور 10 ویں پوزیشن...
    خلاف ضابطہ تعیناتی کے بعد کروڑوں روپے کی کمیشن وصولی ، سیکریٹری بے بس تیمور سیال اور سلیمان دشتی اخراجات اور فنڈ کی فائلوں پر 20 سے30 فیصد کمیشن بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں بدانتظامی، گریڈ 20 میں دو ریجنل کنسلٹنٹ تیمور سیال اور سلیمان دشتی کئی سال سے غیر قانونی طور پر تعینات، ٹریننگ کے فنڈز پر کروڑوں روپے کمیشن وصولی کا الزام، سیکریٹری منور مٹھانی دونوں افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے میں ناکام ہو گئے۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ بورڈ میں انجنیئر تیمور سیال کو 28 ستمبر 2012 کو ریجنل کنسلٹنٹ کے طور پر ایک سال کے کانٹریکٹ کے طور تعینات کیا گیا، جبکہ تیمور سیال...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں اور ان کی کم سن بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کی جانب جانے والے پل سے نیچے اترتے وقت خاتون کا برقعہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق...
    کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے کو تقریباً 25 برس بعد یکسر تبدیل کردیا۔ یہ تبدیلی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سفارش پر کی گئی ہے اور کمیشن کے حالیہ اجلاس سے اس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے جس کے تحت اب چارٹر انسپیکشن کمیٹی میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرز کی مستقل رکنیت ختم ہوگئی ہے اور ان کی جگہ اب چارٹر کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ 4 ریٹائرڈ وائس چانسلرز...
    شرجیل میمن : فائل فوٹو  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار نگراں حکومت کو قرار دے دیا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں میگا ڈویلپمنٹ اسکیمز پر کام جاری ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے دو حصوں پر کام ہورہا ہے، اگست تک یلو لائن بی آر ٹی کا پل مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، وہ جانتے ہیں عوام کو تکلیف ہورہی ہے مگر کراچی میں سندھ حکومت کے کئی میگا پروجکٹس جاری ہیں، نہیں چاہتے کہ ایک دفعہ ریڈ لائن پروجیکٹ بننے کے بعد کوئی اور ادارہ سڑک کو...
    برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔  عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین...
    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لئے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
    ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
    کراچی: وفاق سے سندھ حکومت کو گرین لائن بی آر ٹی کی منتقلی کے بعد اس کی یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرین لائن کی رائیڈر شپ گزشتہ چھ ماہ میں 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 15ویں بورڈ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں سینیئر وزیر کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج امریکہ پہنچیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مضبوط تجارتی‘ معاشی تعلقات پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک میں آئی ٹی‘ معدنیات میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
    کراچی: سندھ اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین پر 50 ارب کا بوجھ ڈالنے کی منظوری کے خلاف اور نیپرا، سیپکو، حیسکو، کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ  کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہیرسوہو، عامرصدیقی اور شبیرقریشی نے سیپکو، حیسکو اور کے الیکٹرک کے خلاف قراداد ایوان میں پیش کی۔ ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے قرارداد پر کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے کراچی کے عوام پر 50 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا نیپرا یہ فیصلہ واپس لے، نیپرا نے 18 جولائی کو حکم نکالا یہ...
    بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔  ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو اُسے قریبی اسپتال...
    وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے دھویں کی انسپکشن کے لیے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت سال 2022 یا اس کے بعد کے ماڈلز کی گاڑیوں کی ابتدائی طور پر انسپکشن نہیں کی جائے گی، جبکہ سال 2022 سے پہلے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی انسپکشن کو پہلے مرحلے میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟ نئے ایس او پیز کے مطابق، گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے کم ہو تو گاڑی کو اسٹیکر جاری کیا جائے گا، جبکہ اگر کاربن مونو آکسائیڈ...
    معروف ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے اور نوجوان ریپر و اداکار جیڈن اسمتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی نئی فلم یا البم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُن کے مبینہ منشیات کے استعمال اور سڑک پر عجیب و غریب حرکات کے باعث۔ جیڈن کو حالیہ دنوں میں پیرس کے دو مشہور پارٹی مقامات سے باہر آتے دیکھا گیا، جہاں وہ سر پر بنی (beanie) پہنے ہوئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بونگ (bong) تھا۔ اس منظر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں، 27 سالہ جیڈن کو سرخ رنگ کی ہُڈی اور پینٹ میں پیرس کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم نامہ موصول ہو گیا ہے اور کسی بھی قسم کے تیکنیکی سروے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں کے- الیکٹرک کے نیٹورک کے %95-90 حصے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنے کا عزم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نجکاری کے بعد کے-الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں ڈسٹریبیوشن لاسز نصف ہو گئے اور صارفین کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ وہاں کی جاتی...
    پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی  کا سفر جاری ہے جس میں چینی آٹو میکر  کمپنی بی وائی ڈی کا اہم کردار ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔  بی وائی ڈی  پاکستان میں 2026 سے الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو سبز توانائی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف  کیا کہ بی وائی ڈی اگست 2025 سے 25,000 یونٹس سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ گاڑیوں کی اسمبلنگ کا آغاز کر دے گاِ، پاکستان...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا سروے کر کے بتائے کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد انفرا اسٹرکچر میں کیا بہتری آئی؟سندھ کی عدالت عالیہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نیپرا کو کےالیکٹرک کا مکمل سروے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا سروے کرے کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کے بعد انفرا اسٹرکچر میں کیا بہتری آئی۔ سندھ ہائی کورٹ: کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست دائر سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے 12 اگست کو نیپرا...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو برطانیہ میں داخلے سے قبل فاؤنڈیشن کورس کرنا پڑتا ہے، امید ہے گریڈ 12 جَلد برطانیہ کے لیول 3 کے برابر تسلیم کیا جائے گا۔انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی انگلینڈ میں برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستانی تعلیمی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے پر بات چیت کی گئی۔پاکستان کے گریڈ 12 کو برطانیہ کے یونیورسٹی انٹری فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں گریڈ 12 کو یوکے کے لیول 3 کے مساوی قرار دینے کی کوشش کے تحت آئی بی سی سی وفد کی جانب سے ای سی سی ٹِس کو جامع دستاویزات...
    کراچی: شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ  بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق  ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور ان کے دیور فہد اسلام کی نماز جنازہ حامد سعید کاظمی نے  پڑھائی، نماز جنازہ لودھراں میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں اراکین اسمبلی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومین کو...
    دنیا بھر میں توانائی کے ماہرین اور سرمایہ کار قدرتی طور پر پیدا ہونے والی ‘سفید ہائیڈروجن’ کو اگلی بڑی توانائی دریافت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جس طرح 1859 میں امریکا کے ایڈون ڈریک نے زیر زمین تیل دریافت کرکے توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا تھا، اسی طرح سائنس دان اور کمپنیاں اب زمین کے نیچے چھپے ہائیڈروجن کے ذخائر تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم سفید یا قدرتی ہائیڈروجن زمین میں اس وقت بنتی ہے جب پانی آئرن سے بھرپور چٹانوں سے ردعمل کرتا ہے۔ یہ ہائیڈروجن اکثر زمین کی سطح...
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔عدالت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت 11 اگست کو مقرر کر دی ہے۔واضح رہے کہ سنگل بینچ نے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔بعد ازاں، سندھ حکومت نے بھرتیوں کا معاملہ از سرنو شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
    بیجنگ : چین نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے،اقتصادی عالمگریت اور کثیرالجہتی کے فروغ میں چین کے عزم کی عکاسی ہے،بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے بڑی تعداد میں برآمدات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا.اپریل 2018 میں ہائی نان کی مرحلہ وار فری ٹریڈ پورٹ کے قیام کی حمایت کے اعلان کے بعد ، متعلقہ پالیسیوں اور نظام نے آہستہ آہستہ بہتر شکل اختیار کی ہے ، تجارت ، سرمایہ کاری ، سرحد پار...
    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ انکشاف ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں، جو اپ لوڈ کی گئی کل ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کو خودکار نظام کے تحت شناخت کر کے حذف...
    چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ چھانگ لن  نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز  آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔انہوں نے  کہا کہ یہ پیش رفت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو کھلے پن کو مزید وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے اور  سنگ میل اہمیت کا حامل ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  میں لبرلائزیشن اور سہولت کاری کی...
    گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی تباہی، لیکن ذمہ دار کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز تحریر عنبرین علی گلگت بلتستان، قدرتی حسن سے مالامال، لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے ایک اور شناخت لے کر ابھر رہا ہے: ماحولیاتی تباہی کا شکار خطہ۔ مون سون کے حالیہ اسپیل میں گلگت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، پل بہہ گئے، سڑکیں ٹوٹ گئیں، اور درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ گلگت سے قبل آنے والا خوبصورت بابو سر ٹاپ اسوقت اموات کا گڑھ بن رہا ہے گزشتہ تین روز سے راستہ بند جبکہ بیشتر سیاح وہاں ہیوی فلڈ نگ کی نظر ہو چکے ہیں ،انکئ تلاش اب بھی...
    پاکستان میں مون سون بارشیں شدت اختیار کر چکی ہیں، اور اس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک، ہر طرف بارشوں کا راج ہے۔ ندی نالے بپھر چکے ہیں، دریاؤں میں طغیانی ہے، اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بارشوں کی تازہ ترین صورتحال، متاثرہ علاقوں، جانی و مالی نقصان، حکومتی امدادی کارروائیوں اور عوام کے لیے اہم احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔ شدید بارشیں اور تباہی کا منظرنامہ کراچی سے لاہور تک بارشوں کی شدت کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔ موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں...
    کراچی: ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی ابرآلود رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے...
    حکومت نے محکمہ تحفظِ نباتات میں میتھائل برومائیڈ سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے ایک مشکوک کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے اور تقریباً ایک ملین ڈالر مالیت کی شپمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ڈی پی پی میں جاری بڑی کریک ڈاؤن مہم کے تحت حکومت نے میتھائل برومائیڈ کی درآمد سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اس کی غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے اپنے نظام، آپریشنز اور ضوابط میں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحاتی اور تادیبی اقدامات...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست بحال کردی، جسے 25 مئی کو وکیل کی عدم موجودگی کے باعث خارج کردیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں حلفیہ بیان داخل کرادیا، جس میں کہا گیا کہ درخواستگزار اور وکیل کے معاون موجود تھے لیکن ان کی حاضری ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ ریکارڈ کے مطابق درخواستگزار کے وکیل اس سے پہلے ہر سماعت پر موجود رہے ہیں، تاہم  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کسی تاریخ پر درخواستگزار کے وکیل غیر حاضر ہونے کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ درخواست...
    کوئٹہ میں ایک اکیڈمی نے اب کرپٹو کرنسی، آن لائن ٹریڈنگ اور بائننس جیسے پلیٹ فارمز پر تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ کے لیے بوٹس اور دیگر ٹولز کرائے پر فراہم کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں کرپٹو ٹریڈنگ میں عملی تربیت دینا ہے۔ مقامی طلبہ اور سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے مارچ 2025 میں پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی، جس کی سربراہی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کررہے ہیں، اور سی ای او کا عہدہ بلال بن ثاقب نے سنبھالا ہے۔ اس کونسل نے جون 2025 میں تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جو ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع قانونی فریم ورک تیار...
    وہ خود کو انجیر کے درخت کے دو شاخہ پر بیٹھی فاقہ کشی سے مرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ، نجات مرنے میں نہیں، بلکہ اُس  سے نکلنے میں ہے۔ فٹس روئے روڈ ( Fitzroy Road)  لندن پر واقع ایک سیلن زدہ سرد فلیٹ۔ وہ جلدی جلدی کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں کی جھریوں اور درزوں پر تولیے رکھ کر ٹیپ چسپاں کر کے انہیں سیل بند کر رہی تھی۔ اس نے اپنی 2 سالہ بیٹی اور 9 ماہ کے بیٹے کو پیٹ بھر کر دودھ کی بوتلیں پلا دیں تھیں تاکہ رات بھر پرسکون نیند لیں سکیں، بچے کئی دن سے بیمار ہیں۔ خودکشی کی پچھلی 2 ناکام کوششوں کے بعد اس بار اس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے شہریوں کو درپیش شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی جنگ ایک بار پھر نئی سمت اختیار کر گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو بحال کر دیا ہے۔ یہ وہی درخواست ہے جسے رواں سال 25 مئی کو درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا تھا۔ اب عدالت نے اس درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے، جس سے کراچی میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ایک نئی امید ملی ہے۔درخواست کی بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں باقاعدہ حلف نامہ جمع کروایا جس...
    کراچی: سندھ سمیت پورے پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا، اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔ یاد رہے کہ آئی بی سی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد حکومت سندھ نے بھی میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی سال 2025ء سے نافذ العمل ہونے کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔ اس...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے  گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی "توقع" ظاہر کی ہے۔ این ڈی ایم اے کو خدشہ ہے کہ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔  این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہےْ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اپر کوہستان (RD 200-240) میں بھی  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دیامر و استور روڈ  (340-380) کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں ہوں...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔  وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔  خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور...
    وزیراعظم نے نانگا پربت سرکرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے، اس بات کا اعلان وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسما سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے شیخہ اسما کو پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد وزیرِاعظم نے شیخہ اسما کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور عزم کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے وی پی این فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 8 سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، 4 اداروں کو آپریشنز شروع کرنے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، اتھارٹی کو اب تک وی پی این سروس فراہم کرنے والے 9 اداروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم رجسٹریشن کے عمل کو سست قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ عمل موجودہ پالیسی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق وی پی این فراہم کنندگان...
    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
    وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی کے معیار اور درآمد کے طریقہ کار پر غورکیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ،ایک ہفتے بعد مزید 1 اعشاریہ5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا ،درآمد کی جانے والی چینی موٹے دانے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سوشل میڈیا کی دنیا میں میٹا کی ایپ تھریڈز تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ جلد ہی ایلون مسک کی ملکیت والے ایکس کو پچھاڑ دے گی۔جولائی 2023 میں متعارف کرائی گئی تھریڈز کو اب روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے ایکس کے قریب پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، خاص طور پر موبائل ایپلی کیشن پر۔ Similarweb کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 51 لاکھ رہی، جبکہ اسی عرصے میں ایکس کے موبائل صارفین کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔یہ اعداد و...
    پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
    ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم "F1” نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔  بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔ ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.40 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا ہے جس میں صرف آٹھویں دن کی کمائی 19.1 ملین ڈالر رہی۔  F1 نے اب تک امریکہ میں 90.40 ملین ڈالر...
    لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، صدرپبلک ایڈکمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ نے الائیڈ اسپتال میں ڈویژن کی اکلوتی ایم آر آئی مشین کی خرابی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے سیکڑوں ٹیسٹ التوا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث مریض نجی لیبارٹریز سے ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں صرف ایک ہی سرکاری ایم آر آئی مشین الائیڈ اسپتال میں موجود ہے، جو فیصل آباد کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کیلئے واحد سہارا ہے۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ تقریباً 150 مریضوں کا ایم آر آئی سکین اسی مشین کے ذریعے کیا...
    —فائل فوٹو لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کر لیا۔جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہو رہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کر رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئےکراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے،وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کیلیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شمالی خطے ہمالیہ میں 2 ہفتوں کے دوران شدید مون سون بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ،جب کہ110 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 1.4 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں ہر سال مون سون سیزن کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حالیہ بارش کے باعث دریائے بیاس سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی آگئی،جب کہ دریائے بیاس میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ریاست ہماچل پردیش میں کئی گزرگاہیں بند ہو گئیں۔