2025-12-10@17:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 759

«کے حوالے کیا»:

(نئی خبر)
    مرکزی وفد نے گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگروٹ کے بے گناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں کابینہ کے وفد نے بگروٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے انجمن امامیہ بگروٹ، بگروٹ کے عمائدین اور بگروٹ یوتھ کے نمائندگان سے تفصیلی ملاقات کی۔...
    بھارت کے مشہور مصور ایم ایف حسین کی پینٹنگز ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک طرف ان کے فن پارے لاکھوں ڈالر میں نیلام ہو رہے ہیں، تو دوسری طرف ہندو انتہا پسند ایک بار پھر ان کے فن پاروں کی فروخت روکنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ مقبول فدا حسین کو بھارت کے جدید مصوروں میں سب سے نمایاں شمار کیا جاتا ہے اور انہیں ”ہندوستان کا پکاسو“ کہا جاتا ہے۔ موت کے بعد بھی ان کا فن عالمی پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جبکہ حال ہی میں ممبئی میں کچھ گمشدہ فن پاروں کی نیلامی پر ہندو دائیں بازو کی تنظیموں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ پینٹنگز فروخت نہ کی...
    مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ‏ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی...
    بالی ووڈ کی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے “بفیلو پلاسٹی” نامی کوئی سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے جھانوی نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے ان کے چہرے کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ سرجری کرائی ہے، جو حقیقت میں محض ایک جھوٹی کہانی ہے۔ بفیلو پلاسٹی” یا “بل ہارن لپ لفٹ” ایک کاسمیٹک سرجری ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو کم کیا جاتا ہے تاکہ ہونٹ قدرتی طور پر زیادہ بھرے ہوئے دکھائی...
    مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘ جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین میں ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹائزرز اور دیگر بایوسائیڈل مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ایتھانول (Ethanol) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام یورپی کیمیکل ایجنسی (ECHA) کی ایک سائنسی رپورٹ کے بعد زیرِ غور آیا ہے، جس میں ایتھانول کے استعمال کو کینسر اور حمل کے دوران پیچیدگیوں سے جوڑا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی کیمیکل ایجنسی کے ایک ورکنگ گروپ نے تجویز دی کہ ایتھانول کو خطرناک مادے کے طور پر درجہ بند کیا جائے کیونکہ طویل مدتی استعمال سے یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔خطرہ ہاتھوں پر لگانے سے نہیں بلکہ طویل عرصے تک مسلسل استعمال سے ہے، خاص طور پر ایتھانول سانس...
    مطالعہ میں انکشاف ہوا کہ نمایاں اے آئی پلیٹ فارمز کی 80 فیصد سے زائد خبروں میں غلطیاں ہوتی ہیں یا وہ نامکمل معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق مشہور اے آئی اسسٹنٹس جن میں چیٹ جی پی ٹی، جیمینی، کوپیلوٹ اور پرپلیکسٹی شامل ہیں خبروں کی فراہمی میں درستی اور اعتبار کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس مطالعے میں 14 مختلف زبانوں میں ان اے آئی سسٹمز کی کارکردگی، درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت، رائے اور حقیقت میں فرق کرنے کی اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 45 فیصد جوابات میں کم...
    اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کی اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق، ان لاشوں کو بین الاقوامی انسانی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے وصول کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ کراس کے نمائندوں نے دونوں لاشوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہاں میڈیکل ماہرین کی ٹیم لاشوں کی شناخت اور فرانزک معائنہ کرے گی تاکہ موت کے حالات اور وقت سے متعلق مکمل رپورٹ تیار کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، حالیہ پیشرفت کے بعد اسرائیل...
    ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
    سندھ حکومت نے دریائی علاقوں (کچے) میں ڈاکوؤں کے لیے نئی سرنڈر پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت جرائم پیشہ عناصر کو ہتھیار ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ پالیسی سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں پر لاگو ہوگی۔ تاہم، ہتھیار ڈالنے والے افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کا تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد، ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ یہ پالیسی عام معافی نہیں ہے، بلکہ امن قائم کرنے کے لیے ایک اقدام ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے...
    سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔  ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ‌ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔  عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
    اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
    فلسطینی تنظیم حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ میں موجود لاش کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے سپرد کیا، جس کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے، جب کہ تنظیم کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسرائیلی حکام نے حماس سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا۔ آصف آفریدی نے فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، جبکہ انہیں ابرار احمد پر ترجیح دی گئی تاکہ پاکستان کی اسپن بولنگ لائن اپ کو نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا ہے، جو راولپنڈی کی اسپن بولنگ کے لیے ساز گار پچ پر ٹیم کی اسپن اٹیک پر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) سلمان خان پر بگ باس 19 کے سیزن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان جھگڑے اور مشہور گلوکار و موسیقار امل ملک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ فرحانہ بھٹ کو کی گئی بدتمیزی کے حوالے سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جانب داری کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ منٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہفتے کو بگ باس 19 کے سیزن کے ویکنڈ کا وار میں سلمان خان کی جانب سے امل ملک کو فرحانہ بھٹ کے لیے ادا کیے الفاظ پر آخری وارننگ دے کر چھوڑنے اور بگ باس کے منتظمین پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا...
    ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ۔  آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔  وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں...
    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ نغمے میں خون...
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
    افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکی کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے انہیں ایک مغوی کی لاش موصول ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اب تک 28 میں سے 9 مغویوں کی لاشیں واپس مل چکی ہیں۔حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ متعدد لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں اور سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے میں بھاری مشینری اور وقت درکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں جن میں انسانی باقیات تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔قبل ازیں دو...
    پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
    جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے بزرگ افراد میں دل کے امراض کا خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ارناب گھوش نے بتایا کہ نیویارک میں طوفان کے دوران اسپتالوں میں بجلی بند ہونے اور علاج رک جانے سے مریضوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی، جس کے اثرات برسوں تک رہے۔ نتائج کے مطابق، نیو جرسی کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں میں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کا خطرہ طوفان کے بعد 5 سال تک زیادہ رہا اور تقریباً ہر 20 میں سے 1 شخص متاثر ہوا۔ ڈاکٹر گھوش نے کہا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر...
    پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے) دونوں...
    انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی اسرائیل فوج نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا۔ غزہ میں ملبے کی مقدار 70 ملین ٹن تک اور 20ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں۔ غزہ میں 65 سے 70 ملین ٹن ملبہ اور 20 ہزار نہ پھٹنے والے بم موجود ہیں۔ غزہ کے میڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حملوں نے پورے علاقے کو ماحولیاتی اور ساختی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ غزہ میں 65 سے 70 ملین ٹن ملبہ پھیل چکا ہے، جس میں گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر اہم سہولتیں شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔ ان تباہیوں کے باعث پورا علاقہ ایک ویران میدان کی مانند دکھائی دے رہا ہے، اور اس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کو کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟ صوبائی وزرا نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی معاملات، ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /مقبوضہ بیت المقدس /بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں۔ حماس نے چاروں مغویوں کی لاشوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی کے حوالے کیں۔حماس کا کہنا ہے کہ باقی 24 لاشوں کو نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تدفین کے تمام مقامات کا علم نہیں۔دوسری جانب غزہ کے ناصر میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ تبادلہ معاہدے کے تحت ہمیں ریڈ کراس کے ذریعے 45 فلسطینی شہداء کی لاشیں موصول ہوئیں جنہیں اسرائیل نے قتل کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی 4یرغمالیوں...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
        مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل بین الاقوامی نگرانی میں انجام پایا۔ حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ میں جاری بمباری کے باعث کئی تدفینی مقامات تباہ ہو چکے ہیں اور کچھ لاشیں ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس پیش...
    عالمی امدادی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں 1968 فلسطینی اور 20 صہیونی قیدیوں کیساتھ ساتھ 4 اسرائیلی لاشوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے قابض صیہونی رژیم اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیل نے کل 1 ہزار 968 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 250 اور غزہ کی پٹی سے گرفتار کئے گئے 1 ہزار 718 قیدی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔اس عمل کو عالمی مبصرین نے انسانی بنیادوں پر اعتماد سازی کی علامت قرار دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں واپس کی گئی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ حماس کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو ان کے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 2 مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور قیدیوں کی 38 بسیں اسرائیل سے غزہ پہنچ گئیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے پیر کو غزہ میں موجود ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کر دیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں...
    بالاج قتل کیس  کے مرکزی ملزم  طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد  طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس  کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ  پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...
    برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ...
    پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
    پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
    اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟ مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی...
      پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ علی امین کےحوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہورہی تھی، علی امین کی لڑائی2،4مہینے پہلے سے شروع ہوگئی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سب کی رائے ہے بانی پی ٹی آئی کےفیصلوں کی سمجھ نہیں آتی، علی امین کےخلاف سازشیں ہورہی تھیں تو بانی پی ٹی آئی ساتھ کھڑےتھے، علیمہ خان سے اختلاف ہوا تو علی امین فارغ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی لڑائی لڑتے لڑتے وزیراعلیٰ بنادیا کیا ان کاتجربہ ہے؟ کیا سہیل آفریدی چیزوں کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکیں گے؟ ابھی علی امین کا استعفیٰ نہیں آیا، جماعتیں کےپی میں حکومت بنانے پر مشاورت تو...
    درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
    معاشرے کے تقریباً ہر شعبے کو بدلتی مصنوعی ذہانت اب مذہب میں بھی قدم جما رہی ہے جہاں ورچوئل حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور خودکار وعظ پیش کیے جا رہے ہیں جو ایک ایسا انقلاب ہے جس پر مذہبی عقیدت مندوں کی آرا مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عالمی کانفرنس کا آغاز، عربی لغت نگاری کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنے پر زور مذہبی چیٹ بوٹس اور دیگر مذہبی ڈیجیٹل آلات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو تیزی سے بدلتی ہوئی سماجی میل جول اور رابطے کے دور میں مشورہ، سکون اور روحانی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ ایک ایپ جس کا نام ’ٹیکسٹ وِد یسوع‘ ہے جو ہزاروں صارفین رکھتی ہے۔ اس میں لوگ بظاہر...
    پشاور: احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار ممتاز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹھیکیدار ممتاز کو حراست میں لیا گیا ہے، جو اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے، ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق اسکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا، ملزم روپوش تھا اور اب گرفتاری عمل میں لائی...
    یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو  روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  یوکرین کی فوجی ویڈیو...
    قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفے پر ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، اخوت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-01-14 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ائربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے،امریکا دوحا معاہدے کا...
      افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویو دیا اور کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے، روس کے علاوہ بھی کئی ممالک نے غیر اعلانیہ طور پر ہمیں تسلیم کیا لیکن باقاعدہ طور پرنہیں کیا۔ یاد رہے کہ...
    بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد taliban WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویو دیا اور کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے، روس...
    طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ایئربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے امریکا کو یاد دلایا کہ آپ نے دوحہ معاہدہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ’فوراً اعتماد میں لینا چاہیے‘، انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبے کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا۔ پریس ریلیز میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے خدوخال کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام کو خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور اس کی سمت کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے، تاریخ میں امریکا کبھی بھی ایک قابلِ اعتماد دوست ثابت نہیں ہوا...
    لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان آمد کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور درجنوں کارکنان نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انہیں ’’قوم کا فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جو غزہ کے مظلوم عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری امداد لے کر جا رہا تھا۔ ان کی کشتی میں بچوں کے لیے خشک دودھ، ادویات اور پینے کا صاف...
    دوحہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان، اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والےقطر کےسابق وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیخ الفالح بن ناصر کی جانب سے دوحہ میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا۔ انجینئر امیر مقام نے میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و قطر کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا: “پاکستان کے عوام قطر کی قیادت اور عوام کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات مشترکہ اقدار، ایمان اور باہمی ترقی کے عزم پر...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف جاتی امراء جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، آج  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے...
    صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز سلوک پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے 137 انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا گیا جس کے بعد وہ استنبول پہنچے۔ رہائی پانے والے کارکنوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جبکہ ان میں ترک صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ گریٹا تھنبرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اسرائیلی پرچم زبردستی چومنے پر مجبور کیا گیا۔ استنبول پہنچنے والے ترک کارکن آیکن کانتوگلونے اسرائیلی حراست میں بدسلوکی کی تفصیلات بتائیں اور انکشاف کیا کہ حراست میں لینے کے بعد اسرائیلی...
    کراچی: پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں  ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا...
    پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی وزیراعظم...
    گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا،  ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملات پر اعلیٰ سطح کمیٹی کا فالو اپ اجلاس چیئر کیا۔ اجلاس میں ایف بی آر نے غیر کسٹمز ادا شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے تجویز کردہ آن لائن، ای آکشن ماڈیول کی تفصیلی پیشکش کی، جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر خارجہ نے حکومت کے عزم کو دہرایا کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنائے گی تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور قیمتی عوامی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اور سیکریٹری...
    اسرائیلی افواج کی مسلسل مداخلت اور گرفتاریوں کے باوجود عالمی گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا بیڑہ غزہ کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ فلوٹیلا کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کی صبح تک 13 کشتیوں کو روکا جا چکا ہے یا زبردستی ان کا رخ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان تاہم اب بھی 30 کشتیاں غزہ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اپنی منزل سے صرف 46 بحری میل کے فاصلے پر ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی اپنے...
    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلسطین سے متعلق حالیہ یکطرفہ معاہدے کی حمایت قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے قائمقام امیر صابر حسین اعوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں قیام امن کے لئے پیش کئے گئے 20 نکاتی امن فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث اسرائیل کے کسی بھی متنازعہ فیصلے یا تجویز کی قطعاً حمایت نہ کی جائے کیونکہ حالیہ معاہدے میں فلسطین کی اصل فریق حماس کو یکسر نظرانداز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاﺅنٹ فعال کیسے ہے؟ ایک اور سوال میں استفسار کیا گیا کہ آپ کا ایکس (ٹوئٹر) کہاں سے اور کون آپریٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغراد: سربین پولیس نے فرانس اور جرمنی میں مساجد میں خنزیر کا سر پھینکنے والے اور یہودی مذہبی مقامات کی توہین میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے یورپ میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیزی اور امتیازی رویے کو ہوا دینے کے لیے منظم کارروائیاں کیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ ایک مشتبہ فرد کے زیر اثر تھا جو اس وقت مفرور ہے اور شبہ ہے کہ وہ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرتا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ پیرس اور اس کے گردونواح میں مساجد کے باہر خنزیر کے سر پھینکے گئے، جس پر مسلم کمیونٹی میں سخت غصہ...
    لاہور: کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم  دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت  اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا  تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل  کردیا تھا۔
    راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
    دنیا کی تاریخ میں 27 ستمبر کئی اہم واقعات کی یاد دلاتا ہے، جو سیاست، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عالمی حالات پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جرمنی میں لاگو ان دلچسپ و عجیب قوانین سے واقف ہیں؟ 27 ستمبر 1825 برطانیہ میں جارج اسٹیفن سن نے پہلی بار انجن کے ذریعے مسافروں سے بھری ریل گاڑی چلائی، جس نے ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ 27 ستمبر 1938 اسکاٹ لینڈ میں ایک شاندار تقریب کے دوران ملکہ الزبتھ نے دنیا کے سب سے بڑے اوشین لائنر کو اپنے نام سے منسوب کیا۔ یہ بحری جہاز کوئین میری کا ہم شکل (سسٹر شپ) تھا جو چار برس پہلے بنایا گیا تھا۔ 27 ستمبر 1939...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔یہ بات انہوں نے جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل،...
    بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، لیکن ایشیا کپ 2025 جاری ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میری فلم ’سردار جی 3‘ فروری میں شوٹ ہوئی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن فرق صرف یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے بنی تھی، جبکہ کرکٹ میچ تو اس وقت بھی کھیلے جا...
    حماس کے سینئیر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔ حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال حماس کو کمزور...
    ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک  لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش...
    لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے  ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر  2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم محمد حسین کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فیملی کورٹ سے سزا پانے والے مجرم محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی ۔سماعت کے دوران ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعیہ عائشہ پروین اور مجرم محمد حسین کی تعمیل مکمل نہ ہونے پر ڈی پی او کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی ایلچی کی وضاحت امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں غزہ کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ ایران سے مذاکرات کی کوشش اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران سے...
    ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
    امریکا نے ایچ-ون بی ویزا پروگرام کے قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اس ویزا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی تجویز کے مطابق موجودہ قرعہ اندازی کے نظام کو ختم کرکے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے اور ہنر مند غیرملکی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟ پیش کردہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار کی تنخواہ کے درجے پر ویزا کے انتخاب کا انحصار ہوگا۔ سب سے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت  نے سعودی عرب کے ساتھ  تاریخی دفاعی معاہدے  پر  پارلیمنٹ کو  اعتماد  میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  قومی اسمبلی کا  اجلاس  29 ستمبر کی شام 5  بجے طلب کیا جائے گا۔  وزارت پارلیمانی امور  نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو  بھجوا دی ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2ہفتے جاری  رہےگا، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا  زیر بحث آئےگا۔ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز  اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔ جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔(جاری ہے) ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے...
     فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے جیولرز پر ٹیکس چوری کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جبکہ رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی محض 10 ہزار 524 افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی اصل آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چوری کر رہے ہیں۔ ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والے اور کم ٹیکس دینے والے جیولرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پنجاب کے 900...