2025-09-18@16:06:44 GMT
تلاش کی گنتی: 11730

«تارڑ نے کہا»:

(نئی خبر)
    توجہ صرف ایک میچ پر نہیں، ایشیا کپ جیتنے پر ہے، صائم ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔ جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے  لیے نیک  تمنائیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پوری امیدیں ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیلے گا۔ عالیہ ریاض نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے...
    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اس صورتحال سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔ روبیو کے مطابق کئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پر ناراض ہیں اور امریکا نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں تاکہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے، جو کہ غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سکیورٹی کی فراہمی ہے۔ امریکی وزیر...
    امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
    ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔ اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کل کا میچ جیتے گی۔ معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں...
     وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم  3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب نے  یہ بھی بتایا کہ  ہم نے سیلاب متاثر کے  لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ بجٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ کیا پاکستان کا بجٹ موسمیاتی تبدیلیوں اور ممکنہ سیلاب جیسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ جولیا کوزیک نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو نہ صرف پائیدار بلکہ حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کرنا ہوگا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی جامع منصوبہ بندی شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے قرض کا انحصار پچھلے پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر ہے، اور اصلاحات کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی...
    حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کردیے جبکہ وزارت توانائی نے ادا کیے گئے بلوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی معاف کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے بل ادا کیے انہیں جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف ہونے کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے اگست کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر طاقتور طبقات کو تنقید سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، مگر جج حضرات کے’’میٹر‘‘ ہمیشہ چلتے رہتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ نئی نئی ‘دکانیں کھول لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ لاجز کے چھوٹے سے دو کمروں میں اپنی سیاسی زندگی گزار دیتے ہیں، جن کی مرمت بھی دہائیوں سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں حال ہی میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی اقوام کے گہرے دوستانہ تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا ایوارڈز انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت کو اجاگر کیا، فورم میں چین کے سینئر رہنمائوں، ثقافتی نمائندوں، فنکاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فنکارانہ کوششیں سرحدوں کو عبور کرتی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کرتی...
    کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو سروائیکل ویکسین لگوائی جائے گی، یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سائوتھ کے تحت منعقدہ "ایڈوکیسی سیمینار برائے ایچ پی وی ویکسینیشن " Advocacy  Seminar on HPV vaccination "میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی سید نجمی عالم، عثمان ہنگورو، ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال، ڈی ایچ او ساؤتھ ڈاکٹر عبید اللہ شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر راج کمار، پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر عاشق شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔...
    لاہور: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 3 ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور...
    کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کے تمام میچز کولمبو میں کھیلنا ان کے لیے بڑا فائدہ ہوگا۔ اسپنر رامین شمیم نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں اکثر کھلاڑیوں کو مختلف شہروں میں سفر کرنا پڑتا ہے جس سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، لیکن اس بار پاکستان ٹیم ایک ہی جگہ قیام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ سہولت کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ رامین کا کہنا تھا کہ سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی لیے وہ اور ٹیم کی دیگر اسپنرز بہتر بولنگ دکھانے کی کوشش کریں گی۔ بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ وارم اپ میچز...
    سندھ  اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور، رُوما مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے وژن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب زدگان کے لیے عزم اور درد مندی لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر قیادت کی ہے، آج بھی ان کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کی...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔ افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو رہا ہے لہٰذا اب اس پر بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے، عطا اللہ تارڑ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر ’غیر ذمہ دارانہ رویے اور بے بنیاد مواد کے پھیلاؤ‘ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر شخص کی عزت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو چاہے وہ لکھ دیا جاتا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت...
    دوحہ پر اسرائیلی حملہ، سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حالیہ اسرائیلی حملے کو غیر قانونی، بلا اشتعال اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔پاکستان اور اسرائیل کے مابین سخت جملوں کا یہ تبادلہ مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ یہ اجلاس الجزائر، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی حمایت فرانس اور برطانیہ نے بھی کی۔پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب...
    پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ٹیم کو بھارت کا سامنا کرنے کیلیے تیار قرار دے دیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کی لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے میچ کیلیے تمام کھلاڑیوں کو اپنی توجہ دی جانے والی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھنا ہوگی۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کسی بھی فائنل یا عالمی ایونٹ کی طرح ضروری ہے کہ پلیئرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بھارتی ٹیم کافی پراعتماد ہے، ہماری ٹیم بھی اس کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہو گی۔
    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شہر میں جاری منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے صوبے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے، کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ذمہ داری کئی اتھارٹیز کے پاس ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی کارکردگی اچھی نہیں ہے، صوبے بھر میں لولا لنگڑا بلدیاتی نظام قائم ہے، جب تک مالیاتی خودمختاری نہیں ہوگی شہر کا انتظام بہتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو...
    قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی...
    پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے۔ جس طرح پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔ اسرائیل کے وحشیانہ...
    اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی امریکا کا قابل بھروسہ شراکت دار نہیں رہا، بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جبکہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ فارن افیئرز کا کہنا ہے کہ ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اداروں سے اپیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرکے کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو اس امداد سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں، لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن یہ قابل افسوس ہے کہ وفاقی...
    ممبئی: (نیوز ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں کسی خوش نصیب شخص کے لیے ایک بہترین لائف پارٹنر بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا مستقبل کا ساتھی یہ محسوس کرے کہ پچھلے جنم کی نیکیوں کے نتیجے میں انہیں وہ ملی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ یہ “پیکج” جلدی آ جائے۔ اداکارہ کا وجے ورما سے بریک اپ کے بعد کہنا تھا کہ وہ اپنی شخصیت پر بھرپور کام کر رہی ہیں تاکہ آئندہ زندگی بہتر ہو۔ فی الحال تمنا ایمیزون...
    اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خاندان بے گھر اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام صوبائی حکومت، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق زرعی ایمرجنسی کا مقصد کسانوں کا تحفظ...
    نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے حمایت کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے مسائل اور لائحہ عمل کے موضوع پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی، موجودہ دور میں واٹر سکیورٹی اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔ افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا...
    راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔  لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ...
    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہےکہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیں،لیکن اتحاد نہیں ہے، یکےبعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ امریکا نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ہم نے قائداعظم...
    پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
    ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں پاکستان کے حامیوں کے جیت کی بنیاد قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طلبہ یونین انتخابات میں بنگلادیش اسلامی چھاترو شبر کی جیت تحریک اسلامی بنگلادیش کے اکابر و کارکنان کی انتھک، طویل اور عظیم جدوجہد کے ثمر کا آغاز ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کارکنان نے نظریہ پاکستان سے وفا کی قیمت دہائیوں تک تن تنہا اپنے روح و بدن کی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے اور ٹیم اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دبئی میں پری میچ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ایک نیا تجربہ ہوگا، میں نے اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مقابلے دیکھے ہیں، بھارتی ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں بھی اس چیلنج کا مکمل ادراک ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار انہوں نے واضح کیا کہ تاحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ان کا...
    سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دبا ونہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں قطر کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے  ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف اس حملے پر سخت تشویش ہے جو کہ بین...
    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کی بے مثال سیاسی قیادت، قومی خدمات اور نظریاتی رہنمائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے قائداعظم کے نظریات مشعلِ راہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے نامساعد حالات میں اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، جو آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباؤ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان...
    اسلام آباد: سعودی آئل کمپنی وافی انرجی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بطور امداد 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل عطیہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب ہوئی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیٹرولیم مصنوعات کی یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جاری امداد میں تعاون کے لیے یہ پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں، مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ آئل عطیہ کرنے...
    بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر سابق وزرائے اعظم...
    تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک تاریخی اور ناگزیر فیصلہ تھا، قائداعظم نے قوم کو شناخت، خودداری اور آزادی دی۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا وژن جمہوریت، انصاف، مساوات اور رواداری پر مبنی پاکستان تھا۔ آج ہمیں اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع دینا ہوں گے، خواتین کو بااختیار اور اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ آج بھی درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر کا دن یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ختم کرنے کا عزم کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
    اسلام آباد: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔ چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 30 فیصد سے زائد خواتین اور بچے زنک، آئرن اور وٹامن کی کمی کا شکار ہیں، غذائی قلت اور بچوں میں نشوونما کی کمی کے حل کے لیے طویل المدتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں قومی گندم پالیسی اور 26-2025 کے لئے گندم مینجمنٹ سٹریٹجی اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا. وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم صرف ایک بنیادی فصل نہیں بلکہ لاکھوں...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں  اوئے توئے اور گالم گلوچ کا کلچر لانے والے واحد لیڈر ہیں، اور ان کی جماعت کا موجودہ طرزِ عمل سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ دراصل راہِ فرار ہے کیونکہ ایک طرف وہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرکے تمام پراسیس مکمل کرتے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں میں جا پہنچتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، ان کے کئی اراکین ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر میں...
    وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہر صورت میں عوام کو روٹی کی فراہمی کے بحران سے بچائے گی اور اس ضمن میں تمام اقدامات بروقت کیے جائیں گے۔ وزیر نے یہ بات قومی گندم پالیسی پر ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں 2025/26 کی گندم پالیسی اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق مناسب قیمت دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی حالت مستحکم رہے اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ رانا...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے اور چاول، مکئی، گنا، کپاس سمیت دیگر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا اس سے نمٹنے کے قابل نہیں اور فوری طور پر جامع روڈ میپ تیار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے چین کے ساتھ ساڑھے 8 ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبے اور امریکا کے ساتھ کان کنی و معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے...
    پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ خطے کے لیے اہم موڑ، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم کا دوٹوک اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی جارحیت پر غور کیا جاسکے۔ In view of the unprovoked illegal Israeli aggression against the brotherly State of #Qatar, #Pakistan, along with #Algeria and #Somalia, has requested an Emergency meeting of the UN...
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
    کینیڈا نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے26 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کے وزیرِ مملکت رندیپ سرائے نے باقاعدہ طور پر کیا۔ اس موقع پر رندیپ سرائے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے باعث لاکھوں افراد بے گھر اور متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مالی امدادانسانی فلاح کے لیے کام کرنے والی معتبر تنظیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ سیلاب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان کی درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین...
    ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اداروں اور شہدا کی تضحیک کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتےہوئے شہید ہوئے، گزشتہ روز جی ایچ کیو میں ان کی نماز جنازہ میں کل ہم شریک...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا باضابطہ اعلان 26 ستمبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے، انڈسٹری اور شاہراہ قراقرم کی توسیع سمیت کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق سی پیک کے تحت فرینچن ہوٹل منصوبے میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین کرے گا جبکہ 15 فیصد پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک 2.2 کے تحت مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر کام مکمل ہو چکا ہے، جس کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی کمپنیوں...
    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ احمد شہزاد نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ Post Views: 5
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’میں نے خود تباہ کن سیلاب کے دوران ماؤں، بچوں اور جانوروں کی تکالیف کا مشاہدہ کیا ہے۔‘ اُنہوں نے بتایا، ’میں نے بچوں اور جانوروں کو ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہوتے دیکھا اور لوگوں کو 10 کلومیٹر پیدل چل کر برتنوں میں پانی لاتے ہوئے دیکھا۔‘ شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین سے ملیں، ان کو گلے لگائیں اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بولتا کم ہوں...
      اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔ ان کے بقول امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ "قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"...
    ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے، ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔وزیر دفاع نے کہا...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، شاہی خاندان اور قطرکے عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور بہیمانہ ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ۔ مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بلاجواز ہے اور قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف...
    قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فضائی حملے نے خطے میں سفارتی تناؤ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ حملہ داخلی سیکیورٹی ایجنسی “شن بیت” کے تعاون سے کیا گیا، جس کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حماس رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس کر رہے تھے۔ اسی دوران غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔ شہر کی ایک بلند رہائشی عمارت...
    پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے بمباری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ On behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf, I strongly condemn the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces, targeting a residential...
    سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز سکھر(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے مفید ہے اور اس کے ذریعے سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، تاہم کچھ عناصر کو یہ نظام قبول نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم کی بدولت پاکستان میں فیصلہ سازی میں تسلسل اور استحکام آیا ہے، لیکن بدقسمتی سے چند حلقے اس نظام پر تنقید کر کے ذاتی ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں۔ فوج اور حکومت کا تعاون ملک کے لیے سودمند ہے وزیر دفاع نے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے امریکا کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری...
    جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جسے بھیجا جاتا ہے، وہ صحافت تو نہیں کرتا، یہ سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے۔اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکا پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا، میں اس سب کی مذمت کرتی ہوں۔ جب کوئی جان بوجھ کر بھیجا جاتا ہے تو وہ صحافت تو نہیں کرتا۔ جان بوجھ کر مستی کی گئی ہے، لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے مزدور اقبال مسیح کی قربانی پورے مزدور طبقے کے لیے ایک پیغام ہے کہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز وِنگ کے صدر جناب مشتاق مٹو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی میں پیش آیا، جہاں صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث مزدور اقبال مسیح جان کی بازی ہار گئے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا ہے، جو...
    سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا...
    یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کے نام جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کررہی ہے۔ یاماہا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزنس پالیسی میں تبدیلی کے باعث پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تیاری کا عمل معطل کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی برسوں کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان کے مطابق یاماہا کی پالیسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔ رانا تنویر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے جو ہوسکا...
    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
    پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور مقبول فنکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ روبی انعم نے جو کیا وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے لاہور کی تھیٹر انڈسٹری کے فنکاروں کے منفی تاثرات کو تقویت دی ہے۔ حال ہی میں کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکارہ نے شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے دورانِ انٹرویو حالیہ تنازع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں اسٹیج کی اداکارہ روبی انعم نے ان پر اور ان کی بڑی بہن و لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ View this post on Instagram A post...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
    فیصل آباد: فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں، خاص...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
    چنیوٹ: اقتدار کی راہداریوں میں گھسے قادیانی ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،  قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی لبرل طبقہ سیکولر عناصر غیر ملکی این جی اوز قادیانی لابی قانون توہین رسالت کے در پے ہے،  پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار مقررین  نے  انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام  چناب نگر میں منعقد ہو نے والی37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکریٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے کانفرنس کی آخری نشست کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال اور پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا...
     خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ؐکی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن...