2025-05-16@22:55:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6926

«تارڑ نے کہا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا، کشمیر ہمارا کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے تین دن جارحیت کی، جواب میں ہم نے طیارے گرائے، ڈرون گرائے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مدد کی، دوست ممالک نے بھی آواز اٹھائی، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا  پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری...
    پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو یکسر مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیرِ اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی وزیر اعظم کے گزشتہ روز دیے گئے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے، ایسے وقت میں جب عالمی برادری خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے، یہ بیان ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیان ایسے جعلی بیانیے گھڑنے کی بھارتی روش کا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا ہے اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات بہت ضروری تھی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔ قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پہلی بار دنیا میں کسی مسلمان ملک نے اپنا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا۔ بھارت نے خود...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہیکہ بھارت نے پاکستان کوپانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں۔برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پرالزامات عائد کیے، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں بالادستی حاصل ہے، بھارت کو پہنچنے...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے تاکہ قوم میں یک جہتی ہو، عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی ممکن ہو۔ بانی سے ملاقات کے لیے جانے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے بہنوں کو ملاقات کی اجازت ملی، امید ہے ان کی ملاقات ہوجائے گی بہنوں کی ملاقات ہونا ضروری تھی، 6وکلاء کے نام دیئے تھے، ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر اندر جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللہ نے کرم نوازی کی ہے، قوم کی دعائیں قبول ہوئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے،  بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب  سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے لیکن بھارتی افواج سے پوچھا گیا کہ کتنے طیارے گرے تو انہوں نے جواب نہیں دیا، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں بہت کچھ کھویا، اس لیے مودی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے اور...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت کو افواج پاکستان سے جتنی مار پڑچکی ہے اس کے بعد دوبارہ وہ پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو پہلے سے زیادہ مار پڑے گی، بھارت سے کشیدگی کے دوران پوری قوم متحد تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں...
    وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہداء کئ بلندی درجات اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں مادر وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے، خطے کے امن کی بقا کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح ،جنگ کے بجائے مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں. چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلا نی کی روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی...
      وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں، ان کے...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیاشہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گی۔ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔
     وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ اور پاک افواج نے وطن کی حفاظت کا عہد پورا کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رجوع کیا۔اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرتا رہا، ہم امن چاہتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ خفیہ کمانڈ سینٹر سے پاکستانی ایئر چیف نے خود تاریخی فضائی جوابی کارروائی کی ہدایات دیںاسلام آباد انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھی...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آگاہ کیاکہ بھارت نے پاکستان کوپانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، بھارت کےپاس پانی روکنےکی صلاحیت ہی نہیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پرالزامات عائد کیے، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ’فتح‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں بالادستی حاصل ہے، بھارت کو پہنچنے والے نقصانات آپ کے سامنے ہیں، ہم نے ان کی فوجی تنصیبات...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی پاکستان مخالف مہم اس کی سیاسی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔(جاری ہے) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مودی کو یہ خطرناک منصوبہ معمول بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
      معرکہ حق قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،کوئی خود مختاری چیلنج کرنے کی غلط فہمی میں نہ رہے ورنہ ہمہ گیر ،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔(جاری ہے) شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے، اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر حملہ...
    معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے،  مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملے کا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب...
    بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے شروع کیے گئے معرکہ مرصوص کے حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوام نے کہا کہ ہندوستان کی فوج ہماری فوج کے مقابل نہیں، ہم نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ عوام نے کہا کہ پاک فوج جذبہ ایمان سے سرشار ہے، ہمارا ایک فوجی ہندوستان کے 10 فوجیوں پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ جان دینے کے لئے حاضر ہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک ڈرپوک شخص ہے، پاکستان کا حصول کلمہ طیبہ پر ہوا ہے اسے...
    سٹی42: صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے ’معرکہ حق‘ میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی گئی۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ان بہادر سپوتوں نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر قوم اور ملکی سالمیت کا دفاع کیا۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے  انہوں نے کہا کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور افواج...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
    معرکہ مرصوص کے بعد عوام بڑھ چڑھ کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں جبکہ انہوں نے ملکی دفاع میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں ہے، ہندوستان کی فوج ہماری فوج کے مقابل نہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ جان دینے کے لئے حاضر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، قوم کا افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی انہوں نے پاک فوج جذبہ ایمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک...
    اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اور اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اور امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ  میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن میز پر مضبوط موقف ناگزیر ہے، مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا اپنے ملک میں چناؤ میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون نہیں چلے گا۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر، علاقائی امن کی کوششوں، مسئلہ کشمیر اور بھارت کے بے بنیاد الزامات پر تفصیلی مؤقف پیش کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے بقول، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ شاہ محمود نے اپنےخط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اورپوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔خط میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔  ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مثر جواب دیا ہے،پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور انڈین ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ انڈین ایئر فورس کو اس نوعیت کا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے۔ بھارت کے لوگ چین، سعودی عرب اور امریکہ سے رابطے میں تھے کہ...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔ نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ نریندر مودی نے خود اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کر لیتا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کو شکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر...
    معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔ فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔ تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی...
    بھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے، توقع ہے کہ تجارتی مسائل ’’شارٹ آرڈر‘‘ میں حل ہو جائیں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔ پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔طلال چوہدری نےمزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔دوسری جانب سابق سیکرٹری...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ...
    اسلام آباد+ سیالکوٹ+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز  کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو  دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا...
    اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔ فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘ "Film ni chal ri hai" Fahad mustafa ate ???? pic.twitter.com/dOz4jz1QN1 — Sadia A ???????? (@Dr_SadiaAz) May 12, 2025  ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ...
    اسلام آباد؍ لاہور (وقائع نگار+ خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں جن میں پاکستان کی مسلح افواج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاکستان  کا ساتھ دینے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں متعدد بلز اور رپورٹس پیش کی گئیں۔ ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ 4 سال میں یوٹیلٹی سٹورز سمیت 24 اداروں کی نجکاری ہو گی۔ اجلاس قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مفتی طارق مسعود، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعہ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری و دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں...
    کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 10ہزار 100 پوائنٹس کے ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ 1لاکھ 17ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات  شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی جنگ میں ایسا چھکا ہم نے مارا جو باؤنڈری سے باہر جا کر نہیں گرا، اسٹیڈیم سے باہر جا کر گرا، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ چھکا کس طرح سے ماراجاتا ہے، ایک چھکا شارجہ میں جاوید میانداد نے آخری بال پر مارا تھا انڈیا کے خلاف آج تک انڈیا اس کا درد نہیں بھول سکا تو یہ کہاں بھولے گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ ہم نے ورلڈ آرڈر چینج کر دیا لیٹرلی یہ کر کے، تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کی اتنی بڑی فتح ہے اتنی بڑی فتح ہے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو گیا ہے۔ سیز فائرکا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم جس میں سیکریٹری خارجہ اور نائب صدر شامل ہیں وہ بھی اس سیز فائزکا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ لیکن سب جاننا چاہتے ہیں کہ اس سیز فائر کی کہانی کیا ہے۔ عجیب صورتحال ہے کہ بھارت کہتا ہے کہ اس نے تو امریکیوں کو سیز فائر کے لیے کہا ہی نہیں۔ اس نے تو امریکیوں سے بات ہی نہیں کی ہے۔ جب کہ پاکستان کہتا ہے کہ اس نے سیز فائر کی کوئی درخواست بھارت کو نہیں کی ہے۔ اس لیے سیز فائر کی کہانی ایسی ہے کہ یہ سیز فائر ہے بھی اور...
    اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے، 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے ایٹمی جنگ رکوا دی، پاکستان اور بھارت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو امریکا مزید تجارت کرے گا ، بصورت دیگر کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو...
    مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانیمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی...
    کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ انڈیا نے آپریشن کا نام سندور رکھا اور اس کو عورتوں کا آپریشن قرار دیا، جبکہ پاکستان نے آپریشن کو بنیان مرصوص قرار دیا اور اپنا لوہا منوایا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے سے ایک عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے ہیں۔ باغ جناحؒ کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے منعقد بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کیلئے مزار قائدؒ کے پہلو میں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا، رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی پاکستان نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا، آپریشن کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔ نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی نشریاتی خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی ایک ہارے ہوئے انسان نظر آئے‘۔ مقامی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ انہوں نے پیر کے دن مودی کا عوامی خطاب 'انتہائی غور‘ سے دیکھا اور ان کا خیال ہے کہ نہ صرف الفاظ بلکہ باڈی لینگوئج میں بھی وہ 'شکست خوردہ‘ دکھائی دیے۔ پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی پہلی مرتبہ عوامی منظر نامے پر آئے اور انہوں نے اپنی قوم سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں مودی نے...
    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیراعظم نےحالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرنے پر صدر رجب طیب سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیاشہباز شریف...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی ملت کی بیداری، انڈیا اور اسرائیل کے شیطانی گٹھ جوڑ کے خلاف قوم کی طاقت بنی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ظلم کے خاتمہ کے لیے بھی پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ظلم، دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، دشمن کے خلاف اس تاریخ ساز فتح نے افواجِ پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ منصورہ مرکزِ جماعت میں سیاسی، قومی امور پر مشاورتی اجلاس میں خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ...
    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران...
    اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں...
    مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے سے ایک عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے منعقد بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،  فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے اور فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے، آج پاکستان اور امت مسلمہ کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا...
    کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے سے ایک عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے  ۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے منعقد بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک عرصہ سے مایوسی کا شکار تھے اور فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے، آج پاکستان اور امت مسلمہ کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا...
    معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے، ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہماری افواج نے ہمیں ایک بار پھر خوشی کا دن دکھایا ہے، پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔انہوں نےکہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست...
    کوئٹہ میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جعفر مندوخیل نے کہا کہ شرکاء پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ملک و صوبے کی پائیدار سیاسی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار جیت پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ​​فتح نے پوری مسلم دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، جسکا کریڈٹ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ یہ بات قابل فخر...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔
    فائل فوٹو۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک حالیہ تقریر میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ہندوستان کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان سے بات کرے گا تو صرف دہشت گردی اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے بارے میں بات ہوگی۔ مودی نے اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا، “ہندوستان کا مقصد بہت واضح ہے۔ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، اور پانی اور خون بھی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔” انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا یہ مؤقف ہمیشہ سے وہی رہا ہے۔ مودی نے مزید کہا، “اگر ہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی مداخلت کی وجہ سے پاکستاناوربھارت کے مابین ''بری جوہری جنگ‘‘ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ایٹمی ممالک نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس کے بعد کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔ تاہم امریکہ کا دعویٰ ہے کہ اس کی طرف سے ثالثی کی کوششوں سے سیز فائر ہوا۔ اگرچہ پاکستانی حکومت نے اس کا برملا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا تاہم بھارت کی طرف سے امریکی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پیر 12...
    ممتاز امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 مئی کو پاک بھارت افواج کی فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ عددی طاقت اور وسائل کی وجہ سے بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر 7 مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی ہے۔ جریدے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی جھڑپ کے بعد پاکستان کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے اعلانات کیے گئے، جس کی بھارتی افواج کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی اور تردید نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کی پوزیشن...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹیوں پر پابندی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں لگائی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ممتاز امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 مئی کو پاک بھارت افواج کی فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ عددی طاقت اور وسائل کی وجہ سے بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر 7 مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی ہے۔ جریدے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی جھڑپ کے بعد پاکستان کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے اعلانات کیے گئے، جس کی بھارتی افواج کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی اور تردید نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کی...
    سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا تجارت کیلئے پاکستان بھارت کی مدد کو تیار ہے، پاکستان کےساتھ جلد مذاکرات کریں گے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان لڑائی رک گئی، یہ بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو کہا تھا جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا ۔  سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام ؛ مفت ٹریننگ کا فیصلہ
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو بحال کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال کرنے میں مدد کریں گے تجارت بحال کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی  دونوں ممالک کو کہا تھا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...