2025-05-11@13:12:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2010
«ساتھ نہیں»:
(نئی خبر)
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، دوست ممالک کو بھی بتا دیا ہے کہ کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی 25 کروڑ عوام کی زندگی کا مسئلہ ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے پہل نہیں کی جائےگی، لیکن اب بھارت نے کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈوزیئر تیار ہو رہا ہے جو دنیا کو پیش...
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام آزادی اور اپنی سرزمین کے دفاع کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، انکے جذبے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اہلِ فلسطین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چاہے دنیا ان کے ساتھ ہو یا نہ ہو، پاکستانی عوام پوری طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مینار پاکستان پر قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بچوں کا قتل اگر "دفاعی جنگ” کہلائے، تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کر لیا، مولانا...
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فٹبال کے دو عظیم نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔ مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل...
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے سرکاری ادارے ”الیکشنز کینیڈا‘ ‘ پر جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی نے ہاﺅس آف کامنزکی 168 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے172نشستیں درکار ہیں. اب تک دوسری بڑی جماعت کنزرویٹو پارٹی 144 ‘بالیکوکیوبک پارٹی 23‘ نیوڈیموکریٹک پارٹی7اورگرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کارنی کے بڑے حریف کنزرویٹو راہنما پیئر پوئیلیور کے اپنی ہی نشست پر کامیابی کے امکانات کم نظرآرہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما جگمیت سنگھ کی طرح وہ اپنی نشست ہار سکتے ہیں.(جاری ہے) وزیراعظم...

پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے. انجینئر امیر مقام
مظفرآباد: وفاقی وزیروزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف اور پوری پاکستانی قوم قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار...
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابراعظم سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے بتایا کہ وہ اور بابراعظم اسکول سطح پر ایک ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ کے دوران بابراعظم مسلم ماڈل اسکول کی ٹیم کیساتھ کھیلا کرتے تھے جبکہ میں سینٹرل ماڈل کی نمائندگی کرتا تھا، ہماری ٹیموں کے درمیان میچز کے باعث اِن سے دوستی ہوئی۔ مزید پڑھیں: کن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے؟ ٹی20 کپتان نے بتادیا انہوں نے بتایا کہ اسکول سطح کی کرکٹ کے بعد ہم انڈر-16 اور انڈر-19 میں ساتھ کھیلتے رہے، بابراعظم سے بہت پُرانی ملاقات رہی ہے، ہمیشہ...
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ٹیلنٹ پر سلیکٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ جب آپ تینوں فارمیٹس کھیلیں تو بعض اوقات ایک میں کارکردگی متاثر ہوجاتی ہے، میرے ابتدائی 6، 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز زیادہ اچھے نہیں رہے جو عام بات ہے، ٹی20 میں وقت کم ہوتا ہے اور جلد فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ سلمان آغا نے دورئہ بنگلادیش سمیت فیوچر کے ٹورز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ پلانز ہیں، جب سلیکٹرز یا کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوگی تو ضرور ان سے شیئر کروں...
بیجنگ :سوچو گلوبل انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا۔ 42 ممالک اور خطوں سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ، جن میں یورپ ، امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے روایتی بیرونی سرمایہ کار ممالک کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا ، مشرق وسطی ، وسطی اور مشرقی یورپ ، جنوبی امریکہ اور افریقہ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں بھی شامل ہیں۔ اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں 340 ارب یوآن سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 417 منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔ اس سال کی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو اور چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلے) میں شرکت کرنے والے برانڈز اور...
چین(نیوز ڈیسک)چینی الیکٹریکل وہیکل کمپنی ’’نیو‘‘ نے شنگھائی آٹو شو 2025ء میں اپنی نئی چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی۔ ماہرین کے مطابق فائر فلائی پاکستان کیلئے ’’الیکٹرک مہران‘‘ ثابت ہوسکتی ہے، نیو کی فائر فلائی کمپنی کی منصوبہ بندی کا مرکزی حصہ ہے تاکہ یہ 5 براعظموں کی 16 نئی مارکیٹس میں قدم رکھ سکے۔ نیو کمپنی کے سی ای او ولیم لی نے بتایا کہ فائر فلائی کئی ممالک میں تیسری پارٹی کے ڈسٹری بیوٹرز اور مقامی پارٹنرز کے ذریعے متعارف کرائی جائے گی جو کہ کمپنی کی پچھلی فروخت کے طریقے سے مختلف ہوگی۔ واضح امکان ہے کہ فائر فلائی پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوگی، کیونکہ یہاں کئی چینی کار کمپنیاں پہلے ہی مقامی...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں...
معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا اصل نام مہربانو ہے البتہ مشہور فلمی نام جگن سے ہوگئی۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں، یعنی کہ مہر بانو کاظم جب پہلی بار شوبز انڈسٹری میں آئی، تو مجھے "جگن” کا نام دیا گیا تھا۔ مہربانو کاظم نے بتایا کہ مجھے جگن نام پسند نہیں آیا اور نہ میں اس نام سے شہرت حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن پراجیکٹ ایسا تھا۔ میں انکار نہ کرسکی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جگن اس طرح میرے نام کے ساتھ جڑ گیا کہ جو لوگ مہربانو کو جانتے تھے وہ بھی اسے جگن کہنے لگے۔ مہر بانو (جگن) نے مزید کہا کہ بہت سی...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا کہ بڑی پارٹی والی بات سے نہ میں نے اتفاق کیا ہے اور نہ میں مانتا ہوں، اس وقت کا موضوع بھی نہیں ہے لیکن جہاں تک بات ہے نیشنل یونیٹی کی ایک دو چیزیں میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں، جنرل صاحب نے بات کی کہ جو انڈیا نے کیا، انھوں نے تو ہماری طرف جنگ پھینکنے کی کوشش کی ہے، ہماری تیاری کیا ہے؟ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم نے اس وقت انٹرنیشنلی جتنے ہمارے دوست ہیں سب کو ، سارے چینل ہم نے آن کر دیے ہیں، اس کے علاوہ...
اسلام ٹائمز: دشمن ہمارے اندر سرایت کرچکا ہے۔ آج مسجد اقصیٰ کا حال پوری امت کے سامنے ہے۔ وہ صیہونیت کے پنچے میں ہے۔ اسکی آزادی پر پوری امت کے حکمران خاموش ہیں۔ وہ خاموشی سے اس بات پر متفق ہوچکے ہیں کہ اگر اسرائیل مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو کر لے۔ اللہ نے جن قوموں کیخلاف ہمیں مکمل اور بھرپور تیاری کیساتھ میدان جنگ میں اترنے کا حکم دیا تھا، انکے ساتھ ہم دوستی کی پینگیں دراز کر رہے ہیں۔ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جو اسرائیل ہمارے فلسطینی بھائیوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے، اسی ظالم کیساتھ ایک عرب ملک فوجی مشقیں کر رہا ہے۔ اپنے تجربات اور اسلحہ اسکے...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء)پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کی پاکستانی کھانوں سے گہری وابستگی نے دبئی کے انٹرنیشنل سٹی کو پاکستانی ذائقوں کا مرکز بنا دیا ہے، جہاں ان کے پسندیدہ ریستوران ’لالہ دربار‘ کی شاندار دوبارہ لانچنگ کی گئی۔25 اپریل کو ہونے والی اس یادگار تقریب میں شاہد آفریدی خود بھی شریک ہوئے، جہاں وہ مداحوں، میڈیا نمائندوں اور فوڈ لورز سے گھِرے رہے۔ انہوں نے خوش دلی سے تصاویر بنوائیں، کرکٹ اور کھانوں پر تبادلۂ خیال کیا، اور ریستوران کے نئے ماحول کی بھرپور تعریف کی۔شاہد آفریدی نے کہا:"یہاں کا ذائقہ، معیار اور قیمت — تینوں ناقابلِ شکست ہیں۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ یہاں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ انٹرویو میں مجھ سے جنگ سے متعلق سوال ہوا تھا، میں نے جواب میں کہا کہ تین چار دن بہت اہم ہیں، میں نے تین دن میں جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی، جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی لیکن خطرہ موجود ہے۔ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصفروسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو...
قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں جب تعزیتی قرارداد پیش کی جاتی ہے تو ضوابط کے مطابق ان افراد کے نام لکھے جاتے ہیں جنکے حق میں یہ قرارداد پیش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارتی فورسز کی مختلف ایجنسیز سے پہلگام میں ہلاک ہوئے 26 افراد کے ناموں کی فہرست دینے کے لئے رابطہ قائم کیا لیکن انہیں یہ فہرست نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں دی گئی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ نام پڑھے جس کے بعد اب انہیں...
کراچی: بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔ بمراہ نے 139 آئی پی ایل میچز میں اب تک 171 وکٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ مالنگا اس سے قبل ممبئی انڈینز کے لیے 122 میچز میں 170 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ نے یہ کارنامہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو انجام دیا۔ ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ (127)، مچل میک کلیگن (71)، کیرون پولارڈ (69)، ہردیک پانڈیا (65) اور کرنال پانڈیا (51) شکاروں کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔ لیگ میں کولکتہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ...
کراچی،لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل میں آگ لگنےسے کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی فصل میں آگ لگنےکے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ لودھراں میں دو ہفتوں میں 30 اور حافظ آباد میں ایک ہفتے میں 17 واقعات میں 300 ایکڑ پر گندم جل گئی۔ ساہیوال، ڈی جی خان،سرگودھا،گوجرانوالا، بہاول پور اور شکرگڑھ میں بھی آگ سے کئی ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی جس کے باعث کاشت کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ سندھ میں نوشہرو فیروز میں بھی گندم کی فصل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں تاہم...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ...
امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
کراچی: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ فیل ہوگیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو بھارتی سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پہلگام جیسے جھوٹے ڈرامے کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دے گا، بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا۔
پاکستانی قوم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، زاہد بشیر ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دارارقم سکولز جی سیون مرکز برانچ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو جدید ومعیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، وطن کادفاع مضبوط اور قوم متحد ہے، پاکستان اپنی سرحد وں کی جانب بڑھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔گزشتہ ر وزنیشنل سکلز یونیورسٹی میں منعقدہ رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد،ٹریڈیشنل گیمز کے مرکزی...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن آپریشن کے بعد پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہیں، اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ...
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جب کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے، رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ...
صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) روڈن انکلیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کو بننے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے صدر نیشنل فارم فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک بکیں پیش کرنے کے لیے روڈن انکلیو کے ہیڈ افس پہنچ گئے اور سہیل ملک نے سب صحافیوں کی طرف سے محمد راشد کو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بننے پر مبارکباد پیش کی سہیل ملک اور سینیئر صحافی ساحل بٹ اشتیاق کیانی مبارکباد پیش کی تشریف لائے انہوں نے بھی محمد راشد کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بکیں بھی پیش کی انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔...
ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
ایمن خان اور منال خان دو شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور ڈیجیٹل تخلیق کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ فی الحال وہ اپنے پیارے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جو جلد ہی ڈیجیٹل تخلیق کار صبا سے شادی کرنے والے ہیں۔ گزشتہ رات کراچی میں صبا اور معاذ کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ایمن خان اور منال خان کے اہل خانہ اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ دلہن نارنجی اور مہندی سبز لباس میں پیاری لگ رہی تھی۔ دولہے نے سرسوں کے شلوار سوٹ کے ساتھ مہندی سبز شیروانی پہنی۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں ایمن خان کی...
بالی وڈ کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی نئے جوڑے کی سرگوشیاں سرخیوں کی زینت بنتی ہیں، وہیں سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی خبروں کی زد میں ہیں۔ ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا، چہروں پر مسکراہٹیں اور ساتھ چلتے قدم، جنہیں میڈیا نے فوراً ’’نئی جوڑی‘‘ کے القابات دے ڈالے۔ تاہم ابراہیم کے ’’اچھی دوست‘‘ والے محتاط بیان کے بعد، پلک تیواری نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو...
اسلام ٹائمز: آج اسلامی ایران سے ایک آواز سنائی دے رہی ہے اور تینوں طاقتیں، سیاسی دھارے اور ذہین قوم مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ حکومتی سطح پر قومی اتفاق رائے کی وہ گفتگو جو رہبر معظم کی رہنمائی اور حمایت سے حکومت کی تین شاخوں اور فیصلہ سازی کے مراکز کے سربراہان کے بیانات میں سنی جا سکتی ہے، اس نے اپنی راہ ہموار کی ہے اور اس اتفاق رائے کو پیدا کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں اس اتفاق اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنا چاہیئے اور اس قیمتی اثاثے کی قدر کرنی چاہیئے۔ تحریر: سید تنویر حیدر تہران کی نماز جمعہ کے عارضی امام حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے گزشتہ...
ممبئی :محبت کی شادی کے لیے پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر بھی بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کی زد میں آگئی ہیں اور 3 روز تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی...
بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا نے پہلگام واقعہ کو بھارت کی سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں، ہم اس کے حق میں نہیں۔ مودی سرکار کے پاکستان مخالف اقدامات پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے احکامات جاری کیے ہیں، جس پر ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید دوسری جانب پاکستان سے جنگ نہ کرنے کے بیان پر بی جے پی کے رہنما کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن دفتر (بی کے اے) کے مطابق جرمنی میں ہارڈ ڈرگز کے استعمال میں عام اضافے کے رجحان کے ساتھ ساتھ ''کوکین کے استعمال میں اضافہ‘‘ ہوا ہے۔ جرمن نیوز نیٹ ورک آر این ڈی کی طرف سے حال میں شائع کردہ ایک تبصرے میں بی کے اے کے سربراہ ہولگر میؤنش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ''جرمنی میں کوکین تیزی سے پھیل رہی ہے۔‘‘ میؤنش نے کہا کہ منشیات کی بین الاقوامی تجارت کی توجہ یورپ کی جانب جا رہی ہے کیونکہ ان کے بقول ''شمالی امریکہ کی مارکیٹ سیر ہو چکی ہے۔‘‘ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی...
نئی دہلی ( نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی اس کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق...
ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...
راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔ انہوں...
بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...
یکم ستمبر 1939 کو جرمن فوج پولینڈ میں داخل ہوئی اور اسی دن اس جنگ کا آغاز ہوگیا جسے ہم دوسری جنگِ عظیم کے نام سے جانتے ہیں اور جس میں 61 ممالک نے حصّہ لیا (کل دُنیا کی %80) جبکہ یہ جنگ 40 ملکوں کی زمین پر لڑی گئی۔ جنگ کی تباہ کاری کا اندازہ اس سے لگائیں کہ صرف روس کے 70 ہزار گاؤں اور 32 ہزار کارخانے راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے۔ 6 سال بعد یہ جنگ اختتام کو پہنچی تو ہیروشیما سے برلن اور لندن سے سٹالن گراڈ تک موت ہی موت تھی۔ جنگ شروع کرنے والے اٹلی کےمسولینی کو اپنے ہی عوام نے 28 اپریل 1945 کو اٹلی میں مار دیا جبکہ 2 دن...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے بڑے عظیم اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہورمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جو فیصلے کیے ہیں پوری قوم ان فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستانی قوم ملک کے استحکام و دفاع کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے کہ یہاں پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر انتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور ملک کو کمزور کیا جائے،تمام علماء کرام اور پوری قو م اپنی حکومت،افواج پاکستان،اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر دشمن کا...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن اور ٹی وی ڈراموں سے شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک ساتھ ہدایتکار اٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوںگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بلاک بسٹر ’پشپا 2‘ن کی کامیابی کے بعد، الو ارجن اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری معروف فلم ساز اٹلی کریں گے جنہوں نے شاہ رُخ خان کی فلم جوان کی ہدایتکاری کی تھی۔ پشپا اسٹار الو ارجن کی اس فلم کا 8 اپریل 2025 کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرنال ٹھاکر کو اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے، جبکہ دو اور...
فلک ناز ٹوئن ٹاور، دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین ،بریشنا ہائٹس کی غلط تعمیرات کرپٹ ٹولہ قربان جمالی ،عدیل قریشی ،الطاف سومرو ذاتی مفادات میں مگن ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھالتے ہی دو قوانین نافذ کر دیئے ہیں۔وسطی کو ہدف بناکر باقی اضلاع میں کی جانے والی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ جرأت سروے ٹیم نے نشان دہی کر کے غیر قانونی دھندوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ سروے کے مطابق مطابق اسکیم 33میں فلک ناز ٹوئن ٹاور دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین ،بریشنا ہائٹس جیسی سینکڑوں خلاف ضابطہ بننے والی عمارتیں زمین پر موجود ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوہلی سے سوال کیا کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی بڑی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشارئیے (sensitive price index ) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2024 میں اسی ماہ، یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں۔
شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس )امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کوری ملز وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں عبوری صدر احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل...
انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایرانی تیل کی صنعت کیخلاف پابندیوں کے 7ویں پیکج کے اعلان کیساتھ ہی تہران و ماسکو نے آج ایرانی تیل و گیس کے شعبوں کو ترقی دینے کیلئے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ان دنوں جب ایرانی تیل کی صنعت کے خلاف امریکی پابندیوں کے پیکج، یکے بعد دیگرے مسلط کئے جا رہے ہیں، ماسکو میں موجود تہران کے اعلی سطحی وفد نے واشنگٹن کو "اپنی نئی شراکتداری" پر مبنی واضح پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنے دورۂ روس پر ماسکو میں موجود ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے آج روس کے ساتھ توانائی کے مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر امن کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنا دفاع نہیں کر سکتے، ہم پاکستان کیلئے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظمت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، ہمارے فوجی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاون لاہور کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انصاف اور امن کی بات کی ہے، کسی بیگناہ انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے، انڈیا نے بغیر کسی ثبوت پاکستان...
ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لوگوں کے حقوق کی ضامن ہے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہم نے جون میں پانی کی دستیابی کے جاری سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے پہلگام میں پیش آئے واقعے اور اس پر بھارت کے رویے کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح...
لاہور(اوصاف نیوز) سینئر اداکار فیصل رحمن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرچکے ہیں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔ حال ہی میں فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی عمر کا تذکرہ کیا اور اس کے علاوہ کئی زائد العمر اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔ فیصل رحمان نے بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا، قسمت نے ساتھ دیا اور جوانی میں ہی اسٹار بنادیا، بہت ساری اداکاراؤں کے ساتھ ہیرو آیا، اب ان سے ملتا ہوں تو ان سے کم عمر لگتا ہوں لیکن...
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔ A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان ہفتے کے روز عمان میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہونے والی بات چیت اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ جوہری مذاکرات ’’تعمیری‘‘ رہے، ایران اسی دوران چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ چین، روس اور ایران نے مشترکہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ژنہوا نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی وزیر...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنست عامر خان پشپا کے پروڈیوسرز کے ساتھ نئی فلم پر ممکنہ اشتراک کرنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک نئی پین انڈیا ’مصالحہ فلم‘ پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ پشپا فرنچائز کے پروڈیوسرز، مایتری مووی میکرز، کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک مکمل کمرشل فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایک بھرپور تفریحی فلم ہوگی، جس میں بہترین ایکشن اور جاندار مکالمے شامل ہوں گے، جیسا کہ پشپا میں دیکھا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ پروڈیوسرز ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس سے عامر خان طویل عرصے بعد مکمل کمرشل سینما...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور ان کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارت کی الزام تراشی اور غیر منطقی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے مؤثر، بروقت اور دور اندیش فیصلے کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں۔تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرادی ہے۔ 78برس کے صدر کے اسٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ پچاس ڈالر میں فروخت کے...
مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہریں نہیں بنیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی 2025ء کو ہوگا، پی پی اور ن لیگ فیصلوں کی توثیق کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے ،صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر پانی کے معاملے پر نئی نہریں نہیں بن رہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی...
کے۔الیکٹرک نے اپنے ”انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج 2025“ (EPIC) کے لیے درخواستوں کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے، جسے ملک بھر سے تعلیمی اداروں، کاروباری افراد، محققین اور اسٹارٹ اَپس کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ آخری تاریخ تک 250 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جدت، تخلیق اور مقامی حل کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ای پی آئی سی 2025 کا آغاز مارچ میں ہوا تھا، جسے کے۔ الیکٹرک کے کامیاب 7/11+ انوویشن چیلنج کو کامیابی کی بنیاد بناتے ہوئے پیش کیا گیا۔اس چیلنج کا مقصد توانائی کے شعبے کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے شرکاء کو جدید اور تخلیقی حل تجویز کرنے...
معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے، اس کے علاؤہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی چھپانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) دوسری جانب شکی مزاج خواتین اپنے شوہر پر کڑی نگاہ کسی باڈی گارڈ کی مانند رکھتی ہیں اور خوامخواہ یہ تصور کرتی ہیں کہ ان کا افیئر کسی کے ساتھ چل رہا ہے۔ شک کی بیماری ہمارے معاشرے میں بہت سارے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔اگر اس شک کو زوجین تقویت دیں تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ یہ معاملہ ایسا ہے کہ جس کا رفع دفع ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یعنی ایک ایسا روگ ہے کہ اگر بروقت ختم نہ ہو یا اس کا مناسب حل نہ ڈھونڈا جائے تو باہمی چپقلش سے اچھا خاصا گھر پاتال بن جاتا ہے۔ شکی انسان اپنے آپ کو مریض نہیں گردانتا...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئندہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا اور پاکستان آخری بار 13-2012 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے، بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سیزن 06-2005 کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ اب نہیں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے...
کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے جب پاکستان نے محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھارتی سرزمین کا سفر کیا تھا، جہاں پاکستان آخری بار 2008 میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف صرف ایک بار جب دونوں ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں کے دوران آمنے سامنے ہوتی ہیں پاکستان کے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریا بی کے خلاف سنگین الزامات عائد کردیئے، اس حوالے سے پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکاں آتائے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ماریہ بی نے ترکی میں فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا، ترکی میں فوٹو شوٹ کا ایک مختلف نظام ہے جہاں جگہ، ماڈلز اور دیگر اخراجات کے لیے ہر لباس کا الگ خرچ آتا ہے اسی لیے میں نے فی لباس معاوضہ طے کیا، میں نے انہیں مکمل کوٹیشن دیا اور تمام میسجز میرے پاس موجود ہیں، میں نے شوٹ...
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔ فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔ Post Views: 1
ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن اگر ضرورت پڑی تو آخر تک لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ پر برف پگھل رہی ہے اور دونوں کی جانب سے مثبت بیانات سے کشیدگی میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے۔ ترجمان نے چینی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی...
مولانا ہدایت الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران بلوچستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تاجر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری فسطائیت اور مظالم کے خلاف 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تاجر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عالم اسلام کی فلسطین پر جاری مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروبار اور دکانیں بند کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کے ساتھ ہیں، جس کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے اس کی مخالفت نہیں کرتے، کوئی حق سے زیادہ پانی لے رہا ہے تو اس کی مخالفت کرتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے کہ کسی کے حق کی مخالفت نہیں کرتے، 1991 کے آبی معاہدے کے تحت حصہ ملا جس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی میں جو نہر بن رہی ہے اس پر 35 فیصد فنڈز میں دے رہا ہوں، سی آر بی...
لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا. 23 اپریل کو لائن آف کنٹرول کے علاقے سرجیور میں 2 مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔ذرائع کے مطابق جھوٹا بھارتی دعویٰ بظاہر ایک من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے. وقت کے تسلسل، زمینی حقائق اور جاری کردہ تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پائے جاتے ہیں .جس واقعے میں 2 افراد کو درانداز قرار دیا جا رہا ہے ان کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ملک فاروق ولد صدیق اور محمد دین ولد جمال الدین گاؤں سجیور کے پُرامن شہری تھے، مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی...
23 اپریل 2025 کو لائن آف کنٹرول کے علاقے سرجیور میں 2 مبینہ در اندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹا بھارتی دعویٰ بظاہر ایک من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔ وقت کے تسلسل، زمینی حقائق اور جاری کی گئی تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جس واقعے میں 2 افراد کو درانداز قرار دیا جا رہا ہے، ان کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ ملک فاروق ولد صدیق اور محمد دین ولد جمال الدین گاؤں سجیور کے پرامن شہری تھے۔ مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف سے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور آذربائیجان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہنے میں آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین انتہا پسندی،دہشتگردی اورعلیحدگی پسندی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور آذربائیجان کو ترقیاتی حکمت عملیوں...
جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز فلسطینی صحافی اور تجزیہ کار جلال محمود الفراء نے پاکستان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے دل کا درد کھول بیان کر دیا۔ جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی تنظیمیں فلسطینیوں...
نوے کی دہائی کی مشہور بھارتی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بننے کی خبریں گردش میں ہیں۔ لیکن کیا اس بلاک بسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا؟ فلم میکر سورج برجاتیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنی کلاسک فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بناتے ہیں تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔ برجاتیہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فلم میں نئی کاسٹ ہوگی‘‘۔ فلم ساز نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہمیشہ سے یہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی ،کینالز سمیت دیگر ایشوز پر تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہے، نئی نہروں کے معاملے پر وزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انچارج پیپلز لیبر بیورو پاکستان منظور چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے کبھی تقسیم کی بات نہیں کی، ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، پانی کا مسئلہ اور کمی ہے تو پھر بتائیں نئی کینالز کو پانی کہاں سے دیں گے؟ کسانوں کو پہلے ہی مشکلات کا...
ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ ”خفیہ بیٹے“ کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ برطانوی اخبار ”دی مرر“ کے مطابق یہ تصویر روسی حکومت مخالف ٹیلیگرام چینل ”VChK-OGPU“ نے شیئر کی ہے، جس میں 10 سالہ ایوان ولادی میر وووچ پیوٹن کو دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بچہ مبینہ طور پر پیوٹن اور مشہور جمناسٹ علینا کابیوا کا بیٹا ہے، جسے ’عام روسیوں سے چھپا کر رکھا گیا‘۔چینل نے دعویٰ کیا کہ ’یہ روس کا سب سے خفیہ اور شاید سب سے تنہا بچہ ہے۔‘ مزید کہا گیا کہ ’ایوان کسی اور بچوں سے بمشکل رابطہ رکھتا ہے، اور سارا وقت محافظوں، گورنِسز اور اساتذہ کے...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔(جاری ہے) عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے...
(گزشتہ سے پیوستہ) چین نے یکم اگست2023ء کوگیلیم،جرمینیم سمیت8نایاب معدنیات کی برآمدات پرلائسنسنگ کانظام نافذکیا،جوامریکاکی90 فیصد سپلائی کو متاثر کرتا ہے۔گویاچین نے نایاب معدنیات پرپابندی کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے یہ قانونی جوازپیش کیاکہ یہ پابندیاں’’قومی سلامتی‘‘اور ’’ماحولیاتی تحفظ‘‘کے لئے ہیں لیکن تجزیہ کاراسے امریکاکودباؤمیں لانے کی کوشش قراردیتے ہیں۔چین کی طرف سے عائدپابندیوں نے امریکاکی معیشت پراس طرح گہرااثرچھوڑاکہ اس کے ایف 35 طیاروں کی پیداوارسست پڑگئی،امریکامیں الیکٹرک کارز(ٹیسلا)، ٹاورز(کوالکام)اورجی5 بری طرح نہ صرف متاثرہوئے ہیں بلکہ ناقابل تلافی نقصان کی بناپران کامستقبل داؤپرلگ گیاہے۔ امریکاکے لئے یہ صورتِ حال انتہائی پریشان کن ہے۔دفاعی سازوسامان سے لے کرشمسی توانائی تک،ہرشعبے میں چین پرانحصاراس کی حکمت عملی کو کمزور کر رہاہے۔مثال کے طورپر، ایف35 لڑاکا طیارے کے ہریونٹ میں400کلوگرام سے...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ یہودیوں کو مدینہ منورہ سے نکالنے میں مسلمانوں نے پہل نہیں کی تھی بلکہ خود یہودیوں نے اپنی فطرت کے مطابق مسلسل بدعہدی کے ذریعہ یہ ماحول پیدا کر لیا تھا اور ان کی جلاوطنی کے فیصلے اس وقت کے عام عرف کے مطابق جرگوں اور ثالثوں کے ذریعہ ہوئے اور یہودیوں نے ان فیصلوں کو تسلیم کیا۔ مدینہ منورہ میں جناب نبی اکرم ﷺ کو ایک اور طبقہ سے بھی سابقہ درپیش رہا جس کے بارے میں قرآن کریم نے کہا ہے کہ وہ ایمان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ’’وما ہم بمومنین‘‘ وہ مومن نہیں ہیں۔ یہ منافقین تھے جن کی قیادت عبد اللہ بن أبی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی ضمن میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو کا دورہ کرنے والے عمان کے سربراہ سلطان ہیثم بن طارق السعید کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ عمان ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری تنازعے پر ہونے والے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بارے میں ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں پہلے دور کے مذاکرات عمان میں ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں اس پر روم میں مکالمت...
ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے، انٹرویو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے منشیات فروشوں کے رابطے افریقی منشیات فروشوں سے جاملے، شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، کراچی میں 18 ہزار سے 25 ہزار روپے گرام تک فروخت ہونے والی کوک نامی منشیات کی ترسیل سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان نے منشیات سے جڑے نیٹورک کے راز فاش کردیے۔ فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد شہر قائد منشیات فروشوں کے شکنجے میں کراچی...