2025-10-18@17:50:02 GMT
تلاش کی گنتی: 88860

«سرزمین کا»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
    علی ساہی:بڑھتی ہوئی آبادی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80نئے تھانے بنانے کا پلان، پنجاب بھر میں بڑے تھانوں کو تقسیم کر کے نئے تھانے بنائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے نئے تھانوں کے لئے سمری ارسال کی گئی، حکام کے مطابق محکمہ داخلہ نے نئے تھانوں کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس بھجوادی۔ تھانہ کاہنہ کو 2حصوں میں تقسیم کر کے نیا تھانہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی، دیگر 79 تھانے پنجاب کے بقیہ اضلاع میں قائم کئے جانے ہیں۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا پنجاب بھر میں 727 تھانے ہیں جن کی تعداد...
    سکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: میٹا نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اور غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میک او ایس اور ونڈوز پر چلنے والی میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس کو 15 دسمبر 2025 سے بند کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے کے بعد کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین صرف فیس بک یا میسنجر کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی چیٹ کر سکیں گے۔میٹا کے ترجمان کے مطابق صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں جلد ہی نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہے گی، تاہم کمپنی نے اس اقدام کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔ماہرین کا خیال ہے کہ میٹا کی توجہ اب زیادہ تر موبائل پلیٹ...
    بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک کیرول پوسٹ کی جس میں 2 تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ پر خوبصورت مہندی کے نقش واضح ہیں۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور ان کے شوہر چاندنی رات میں چاند کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جو جھلک انہوں نے شیئر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) جہاز رانی کے عالمی ادارے (آئی ایم او) میں بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے نئے عالمی قوانین اپنانے سے متعلق بات چیت کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔لندن میں منعقدہ رکن ممالک کے اجلاس میں شریک مندوبین نے نیٹ زیرو فریم ورک پر اختلافات کے باعث اس معاملے پر بات چیت ایک سال کے لیے موخر کر دی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد 2050 تک جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا خاتمہ کرنا ہے۔اس مجوزہ فریم ورک کو رواں سال اپریل میں اصولی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے 'بحری جہازوں سے...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس اور جدید ہسپتال اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ نومبر میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جبکہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اہداف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کیا...
    سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کونسل کو موصول ہونے والی شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ...
    کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت3روپے اضافے سی442روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 2روپے اضافے سے 305روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 322روپے فی درجن کی سطح پررہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی 30سے 40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔
    افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا...
    فائل فوٹو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع کوشش کا حصہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پیٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے۔ مصنوعات کا معیار، صارفین کا تحفظ اور سرکاری محصولات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پُرعزم...
    اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
    بالی ووڈ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کر کے اداکارہ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔ دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’قبول ہے‘‘ یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی فلم دنگل (2016) سے کیا تھا،...
    افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
    ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین کے بعد اب ایک نیا فارمیٹ’ ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ بھی سامنے آ گیا۔ اس کے ابتدائی دو ایڈیشنز بھارت میں ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔ْ آرگنائزر نے گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں سابق اسٹارز میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ، سر کلائیو لائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اسے لانچ کیا۔ اس فارمیٹ کے ہر میچ میں 80 اوورز ہوں گے، ہر ٹیم 20، 20 اوورز کی دو اننگز کھیلے گی، پھر دونوں اننگز کے اسکور جمع کیے جائیں گے، نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہو سکیں گے۔ یہ فارمیٹ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں کے اصولوں کا امتزاج ہوگا۔ اسے...
    زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔ کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ...
    پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔...
    پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب شہری شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے باآسانی کراوسکتے ہیں۔ شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے کارڈ وصول کریں۔ نادرا میں موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی...
     محکمۂ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لیے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت سکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع اور دوپہر اڑھائی بجے چھٹی ہوا کرے گی۔محکمہ ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔ 
    حیدرآباد : شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے لگے ،جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں، حیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے حیدرآباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے حیسکو نے وضاحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لطیف آباد میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔ حیسکو اعلامیے کے مطابق لطیف آباد کے متعدد فیڈرز کی بندش کی وجہ سے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی فراہمی معطل رہے گی۔ حیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ متاثرہ علاقوں میں لطیف آباد نمبر3،4،5،10،11 اور میر حسین آباد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے...
    پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے آئندہ دہائی میں جنگی طیاروں کے انجنوں پر 65 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دفاعی ذرائع اور ماہرین اس اقدام کو اس پس منظر سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں جس میں نئی فضائی طاقت بحال کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے واقعات، جن میں آپریشن سندور کی ناکامی بھی شامل تھی، نے بھارت کو فضائی صلاحیت کی خامیوں کا ادراک دلایا۔ اس پس منظر میں نئی سرمایہ کاری اور طیارہ پروگراموں کو تیز کرنا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انجن خریداری اور منصوبے کی...
    پشاور: انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں زیڈ آر کے گروپ کے کارخانے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر پشاور کے تمام اسٹیشنز سے فائر وہیکلز اور فائرفائٹرز طلب کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 20 فائر وہیکلز، 3 ایمبولینسز اور 100 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ کو کارخانے کے ایک حصے تک محدود کر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں، انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی...
    حماس نے غزہ کی تباہ شدہ پٹی سے برآمد ہونے والے ایک اور قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے مجاہدین نے رات 11 بجے لاش حوالے کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ لاش کہاں سے برآمد ہوئی۔ فلسطینی تنظیم نے بین الاقوامی برادری اور ثالث ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں اور امداد کو غزہ پہنچنے دیا جائے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بعد ازاں تصدیق کی کہ لاش کو حماس سے حاصل کر کے ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن...
    سوچیے، اگر 6 گھنٹے کی فلائٹ ہی تھکا دیتی ہے تو لگاتار 19 گھنٹے 20 منٹ ہوائی سفر کیسا لگے گا؟ جی ہاں، چین کی زیامین ایئر نے دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو نیویارک کے JFK ایئرپورٹ سے اڑ کر چینی شہر فوزو پہنچتی ہے۔ یہ پرواز روسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرتی ہے، اسی لیے اس کا سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔ طیارہ جدید فیول سسٹم اور آرام دہ نشستوں سے لیس ہے تاکہ مسافروں کے لیے یہ 20 گھنٹے آسان بن سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ راستہ نیا نہیں، زیامین ایئر 2017 سے 2020 تک یہ پرواز چلا چکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
    گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی جاتی تو آسمان پر چمکتے ستارے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے تھے۔...
    سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) سانحہ کارساز ایک زخم جو بھر نہیں سکتا، سانحہ کارساز کو 18 سال بیت گئے، المناک واقعہ کا غم آج بھی تازہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 اکتوبر 2007 وہ دن جب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو طویل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن پہنچیں تو کراچی ایئرپورٹ پر جیالوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، عوام کے ٹھاٹے مارتے سمندر کے باعث بینظیر بھٹو کے خصوصی ٹرک نے کارساز تک کا منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کیا تو یکے بعد دیگرے دو زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں نے تمام خوشیاں قیامت...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کی سب سے بڑی سنیما چین ‘پی وی آر انوکس’ نے ایک خصوصی ‘شاہ رخ خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیسٹیول 31 اکتوبر سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد شہروں کے 75 سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلمیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔ فلموں کی فہرست میں چنئی ایکسپریس، دیوداس، دل سے، کبھی ہاں کبھی نا، میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور حالیہ بلاک بسٹر جوان شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ فلمیں صرف میری نہیں، بلکہ اُن ناظرین کی ہیں جنہوں نے...
    افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
    قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات نے  قوم کو یقین دلایا کہ وطنِ عزیز کی ایک انچ زمین بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
    افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) سیسہ رنگ و روغن اور سامان آرائش سمیت روزمرہ استعمال کی بہت سی چیزوں میں پایا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے محفوظ سمجھا جائے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی چیز میں سیسے کی کوئی بھی مقدار صحت و زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔زہریلے سیسے سے تحفظ کے عالمی ہفتے سے قبل 'ڈبلیو ایچ او' نے بتایا ہے کہ سیسے کی موجودگی آج بھی دنیا میں صحت کو لاحق بڑے خطرات میں شامل ہے۔ اگرچہ یہ خطرہ وسیع پیمانے پر موجود ہے لیکن اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ادارے کا کہنا ہےکہ سیسہ ہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنانی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اپنی خودمختاری اور عملداری کو وسعت دینے کے لیے سرکاری فوج کے ذریعے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔کونسل کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لبنانی مسلح افواج کی حمایت کو مزید مضبوط کرے تاکہ دریائے لیطانی کے جنوب میں ان کی تعیناتی موثر اور پائیدار ہو سکے۔ انہوں نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یونیفیل) کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس کے عملے اور تنصیبات کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام...
    غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے طیارے سے گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، شہید فلسطینیوں میں7 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ حماس نے اسرائیلی حملے کے شدید مذمت کی، حماس نے عالمی برادری سے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، ادھر رفاہ بارڈر کراسنگ تاحال نہ کھل سکی، فلسطینی خوراک، پانی اور دیگر اشیا کے منتظر رہے۔ واضح رہہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حماس نے اسرائیل سے رفاہ کراسنگ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    رواں برس حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلو گرام ٹیکس پر تاجر بلبلا اٹھے۔تاجروں کے مطابق حکومت کی جانب سے استعمال شدہ پرانے کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلو گرام کا عائد ٹیکس کیا گیا ہے، اس سے استعمال شدہ گرم ملبوسات کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک ہونے والا اضافہ سفید پوش اور غریب طبقے کو متاثر کر سکتا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اس بار استعمال شدہ گرم ملبوسات کی قیمتیں زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود کوشش ہے کہ جتنی قیمت کم کرسکتے ہیں کی جائیں۔تاجروں کے مطابق ڈیوٹیز زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم نے مال پر بہت زیادہ انویسٹ کیا...
    ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 71ویں انٹیگریٹڈ کورس اور26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور152ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،پاسنگ آئوٹ پریڈ کامعائنہ کرنامیرے لیے فخرکاباعث ہے ،معرکہ حق میں پاک فوج نے ملک کابھرپور دفاع کیا،پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کوشکست دی ،دشمن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کومارگرایا،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک تاریخی حیثیت کی حامل ہے
    اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاروائیوں میں 1 کروڑ  85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ...
    (ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ  80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
    امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین ڈالرقومی قرض کے ساتھ بھارت دنیا کا ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے، بنگلہ دیش کا قومی قرض177.6 ارب ڈالر ہے، ہر بنگلہ دیشی611ڈالر کا مقروض ہے ۔مقروض ممالک میں سرفہرست امریکا ہے جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے، چین پر 15ٹریلین...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کو دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے،  ان کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی...
    قطر کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے...
    افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    حالیہ دنوں زہری میں جاری سیکیورٹی کارروائی کے بارے میں گردش کرتی خبروں اور الزامات نے ایک بار پھر مخصوص عناصر کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ جذبات کو بھڑکا کر بدامنی کے بیج بوئیں۔ یہ وہی عناصر ہیں جو بلوچستان میں امن و ترقی کے بجائے انتشار، دہشت گردی اور نفرت کے ایجنڈے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ چند  حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اپنی جگہ، مگر فکری دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ کسی بھی الزام سے پہلے حقائق کو جانچا جائے  نہ کہ دہشت گرد گروہوں کے پروپیگنڈا کو تقویت دی جائے۔ ریاست کا اولین فریضہ: شہریوں کا تحفظ ریاستِ پاکستان کا بنیادی فریضہ اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ جب...
    مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ کے 19 ویں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا متل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے۔ فیضان نے مؤقف اختیار کیا کہ تانیا متل نے خود کو ایک ایسی عمارت یا گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ شاندار‘‘ ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ صرف ’’بکلاوا، دال اور کافی‘‘ کےلیے بذریعہ جہاز بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ شکایت میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں  حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے...
    پشاور +اسلام آباد +لکی مروت+ میر علی+ باجوڑ+ دتہ خیل (بیورو رپورٹ +خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔  دوسری جانب لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جبکہ 3 مزید خارجیوں نے...
    ماحولیاتی ذمہ داری اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کے لیے ‘ پائیدار اقدامات’ کے نام سے آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ جمعہ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم ماحولیاتی فنڈ کے تعاون سے ‘رحالہ ایسوسی ایشن’ کے اشتراک سے سعودی شہر تنومہ میں چلائی جائے گی۔ مہم کا مقصد سیاحوں اور مقامی زائرین کو عوامی پارکوں میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دینا اور عملی و نظری سرگرمیوں کے ذریعے انہیں فطری مناظر کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔ یہ سرگرمیاں جمعہ اور ہفتہ کے دنوں میں منعقد ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف رحالہ ایسوسی ایشن،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے لیکن اب کابل کے ساتھ تعلقات پر ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایکس پر بیان میں طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خاجہ نے اس دوران کابل کا 4 دفعہ دورہ کیا۔ وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے دو، نمائندہ خصوصی کے 5، سیکرٹری کے 5، مشیر قومی سلامتی کا...
    اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے...
    لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار+ این این آئی+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسجد رحمت للعالمین کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ تحریک لیبک پاکستان نے موقف اپنایا کہ یتیم خانہ میں مسجد کو غیر قانونی سیل کر دیا گیا۔ سینکڑوں نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مسجد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی...
    لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرے گی۔  180 شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ شمعیں روشن کی جائیں گی۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج شام خصوصی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد درجات کی بلندی کے لئے دعا، جنوبی پنجاب میں ڈویژن ضلع اور تحصیل سطح پر شہداء کی یاد میں تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے شرکاء کو موجودہ سٹاک کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ان اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر عالمی تنازعات میں اپنے کردار سے متعلق غیر معمولی دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ان کے لیے نہایت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگیں ختم کرنا پسند ہے اور اگر وہ چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع فوری طور پر ختم کرا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر...
    کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25ء  میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری آئی جسے محتاط زری پالیسی اور پائیدار مالیاتی یکجائی نے مدد دی اور جس کے نتیجے میں قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ نیز، مالی نظام نے مضبوطی برقرار رکھی اور حقیقی جی ڈی پی نمو پہلے سے زائد رہی۔ واضح رہے کہ گورنر کی سالانہ رپورٹ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ  (1) 39  (جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) کے تحت شائع کی جاتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت گورنر  ’’بینک کے اہداف کے حصول، زری پالیسی کے طرزعمل، پاکستان کی معیشت اور مالی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی مسجد یا مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ کارروائی ایک تشدد پسند گروہ کے خلاف ہے، مذہبی جماعت یا عقیدے کے خلاف نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی جبکہ جنگ بندی ہو چکی تھی، اور اس احتجاج نے خونی شکل اختیار کر لی۔ ریاست اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان اس...
    سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے بعد کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو امید تھی کہ ان کی حکومت کے پہلے سال میں ہی مودی حکومت ریاستی حیثیت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے  بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا تذکرہ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا...
    وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔
    دوحہ:۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تعمیرات، صحت، آئی سی ٹی، اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں محفوظ مائیگریشن کاریڈورز تیار کر رہا ہے تاکہ مزدوروں کی باعزت اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے لیے ایک جامع چار نکاتی فریم ورک پیش کیا ہے، جو مہارتوں کے فروغ، باوقار لیبر موبلٹی، سماجی تحفظ اور علاقائی انضمام جیسے اہم نکات کا احاطہ کرتا ہے۔ چھٹی اسلامی کانفرنس آف لیبر منسٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے او آئی سی اسکلز پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز دی، جس کے تحت رکن ممالک کے درمیان...
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معیشت میں طلب اور بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 280روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروبار کے دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک...
    راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر...
    امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین(3ہزار ارب) ڈالر’’قومی قرض‘‘ کے ساتھ بھارت ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔ بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔ پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے۔ بنگلہ دیش کا قومی قرض177.6 ارب ڈالر ہے۔ ہر بنگلہ دیشی611ڈالر کا مقروض ہے ۔ سرفہرست امریکا جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے ۔ پھر چین(15ٹریلین ڈالر)،جاپان(10.9 ٹریلین...
    سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی،غزہ جنگ کے دوران ابراہیمی معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں،مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں ایران کی طاقت کم ہوگئی ہے،خطے میں ایک نئی سفارتی صف بندی ابھر رہی ہے جس میں سعودیہ کی شمولیت امن اور استحکام کے نئے امکانات پیدا کرسکتی ہے،امریکی صدرکا فاکس کو انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔امریکی صدر...
    واپسی کیلئے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، وزیراعظم صرف وہی افغانیملک میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واپسی کے لیے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ادارے افغانوں کی جلد واپسی یقینی بنائیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
    کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم،بانی کا حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک پرانی کابینہ واش آوٹ ہونے کے امکانات ،بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم پر تلوار لٹکنے لگی بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا ،سہیل آفریدی کو اپنی کابینہ اپنی مرضی سے بنانے حکم ۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف نے حکم دیا ہیکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لئے کوئی الگ ایڈوائزی کونسل نہیں ہو گی ۔سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ اپنے صوبوں کے معاملے چلانے میں خود مختار ہیں ۔بانی نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے نام کی کوئی خصوصی ہدایات بھی نہیں کی ۔بانی کا حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک ، آئی ایس ایف...
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
    متعدد یرغمالیوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں،غیر ملکی میڈیا فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سرنگوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن...
    جنوبی افریقا کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر بڑے رنز کیلئے پچز تیار نہیں کی جائیں گی،پلان تیار ،ذرائعسلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے بھی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے فیصلہ کیا...
    شہریوں کی صحت و حفاظت خطرے میں،ڈپٹی کشن چند کی بے حسی ، حالات دسنگین این پلاٹ نمبر اے 141اور بی 67پر بغیر نقشوں کے تعمیراتی لاقانونیت جاری کراچی وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر جاری خلاف ضابطہ تعمیرات نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل اور خطرے سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کشن چند کی بے حسی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔محلے کے بزرگ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں نئی تعمیر ہونے والی رہائشی عمارتیں اور تجارتی پلازے بلڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان غیرقانونی تعمیرات میں پارکنگ...
    سیاسی سرپرستی میں پولیس اور ایکسیٔن کی پانی چوروں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتا وصولی ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، جونیجو ٹاؤن، منظور کالونیکے عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ( رپورٹ: افتخار چوہدری )ضلع ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن اور منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کے ایکسیٔن کی سرپرستی میں ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، جونیجو ٹاؤن اور منظور کالونی میں منی ہائیڈرنٹ چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔لائینوں کے ذریعے گھروں میں پانی ملنے کی لالچ میں ووٹ دینے والی غریب عوام مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو گئی۔ سیاسی سرپرستی میں متعلقہ پولیس اور واٹر بورڈ منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کا عملہ پانی چوروں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتاہے۔...
    ریاض احمدچودھری معرکہ حق کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایک بارپھر جھوٹی خبروں کا پرچار کرنے لگ گیاہے۔بھارتی میڈیا پاکستان مخالف خبریں چلانے کا شوقین اور پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگیاہے۔اس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کے دوبارہ آغاز کی خبریں چلانی شروع کر دیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے جنگ شروع ہو گئی ہے اور دونوں اطراف سے قندھار کے قریب بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا ہے کہ مقامی ذرائع نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر آنے والی خبر بے بنیاد اور...
    کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں 8 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ تاجر محمد عرفان جو کہ پرنٹنگ پریس کے مالک ہیں ان کی شکایت پر بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 577 سال 2025 بجرم دفعات 384 ، 385 ، 506 اور 25 ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے درج کیا تھا۔  بھتہ خوروں نے تاجر کو فون کال کے ذریعے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر مدعی کو جان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز